چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی

نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ اس لڑی میں دعوت دینے کا بے انتہا شکریہ :)

میں چونکہ گرین ٹی کی شوقین ہوں تو مجھے آپ کی پیش کردہ گلاب اور سنگترے کی چائے بہت پسند آئی ہے :) اور میں نے تو اس کی ریسپی بھی گوگل کر لی ہے :cool:

جہاں تک ٹیلی پیتھی کا تعلق ہے تو میری معلومات اس معاملے میں تقریباً صفر ہیں۔ پیرا سائیکالوجی بظاہر مجھے بڑی پرکشش محسوس ہوتی ہے لیکن ساتھ ساتھ اس طرح کے فینامینا پر پوری طرح یقین کرنے کا دل بھی نہیں چاہتا۔ ایک دو بار پڑھنے کی کچھ کوشش کی لیکن کچھ زیادہ سمجھ نہیں آیا۔ پیراسائیکالوجی سے متعلق ٹی وی سیریز اور موویز البتہ میں کافی شوق سے دیکھتی ہوں۔

ٹیلی پیتھی اور دیگر psi phenomena پر یقین نہ کرنا ایک الگ بات ہے لیکن ایک phenomenon کا میں خود شکار ہوں۔ اور یہ کچھ عرصے کی بات نہیں ہے بلکہ میرے ساتھ یہ بچپن سے ہے۔ پیراسائیکالوجی میں اس کیفیت کو precognition کا نام دیا گیا ہے۔ میرے تقریباً 80 فیصد خواب سچے ہوتے ہیں۔ ہر بڑے حادثے یا کسی بڑی خوشی ملنے کا مجھے پہلے سے معلوم ہو چکا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی مجھے بلاوجہ نیند محسوس ہوتی ہے چاہے میں آٹھ گھنٹے ہی کیوں نا سو کر اٹھی ہوں۔ اس صورتحال میں چائے بھی کام نہیں کرتی ہے۔ اس غنودگی میں کبھی کبھی بہت ہی مختصر قسم کے visions نظر آتے ہیں اور ان ویژنز سے میں کافی گھبراتی ہوں کیونکہ یہ تقریباً ۹۰ فیصد ٹھیک ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے معلوم ہوتا ہے فلاں شخص کیا کرے گا، کیا سوچے گا، کیا مخصوص واقعہ وقوع پذیر ہونے والا ہے یا کسی معاملے کے کیا نتائج نکلیں گے۔ برے نتائج کے لئے ایک خاص بے چینی اور وحشت کا شکار ہو جاتی ہوں۔ کسی کی خاندان میں موت ہونے والی ہوتی ہے اور مجھے مہینوں پہلے سے معلوم ہو جاتا ہے۔ ایک طرح سے میں کسی صدمے کے آنے سے قبل ہی کوئی دس بار اس صدمے کو جھیل چکی ہوتی ہوں۔

حالانکہ میں اس ایک phenomenon کی کسی حد تک شکار ہوں لیکن مجھے پھر بھی اس صلاحیت کے ہونے پر کافی شکوک ہیں اور میرا یقین کرنے کا دل نہیں چاہتا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اس صلاحیت کی بنیاد پر زیادہ تر کام نہ کروں۔ کبھی کبھی موڈ بن جائے تو پری پلین کرتی ہوں کہ یوں ہوگا یا فلاں یہ کرے گا تو پھر اس کے بعد یہ یہ کیا جانا چاہئے۔ کبھی کبھی عمل بھی کر لیتی ہوں لیکن کوشش یہی رہتی ہے اس سب پر یقین نہ کروں کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ چونکہ میں اس عمل کو کنٹرول نہیں کر سکتی ہوں تو یہ کسی وقت میرے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بس میرے ساتھ ہوتا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے اس کا میں آج تک جواب تلاش نہیں کر سکی ہوں۔ اس کے علاوہ سائنسی طور پر بھی اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے تو پھر تو اس کے بارے میں زیادہ جاننا یا اس صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی جستجو کرنا مجھے ٹھیک معلوم نہیں ہوتا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے میں اس کی طرف کم سے کم دھیان دوں۔ بس یہ سب میرے ساتھ ہو رہا ہے تو بھگتنے پر مجبور ہوں :)
اصل میں ٹیلی پیتھی کچھ نہیں ہوتی. ریاضت سے حاصل کی جانے والی چیز نقصانات کا پیشِ خیمہ ہوتی ہے .....آپ نے جو بات کی ہے وہ دراصل خواب ہیں ....سچے خواب آنا نبوت کا چالیسواں حصہ.ہیں اسلیے اس پر بے یقینی نہیں ہونی چاہیے .... میری بھی والدہ صاحبہ ہیں، انہوں نے کچھ خواب دیکھے سچے ثابت ہوئے مگر یہ صلاحیت مجھ میں شاید نہیں ہے ...جس خوابیدہ کیفیت کا آپ نے ذکر کیا ہے، اس سے تو اکثر واسطہ پڑجاتا ہے مگر وہ سلسلہ کچھ اور ہوتا ہے کہ بیٹھے بیٹھے غنودگی طاری ہوجاتی ہے. ...میں بھی اکثر بے یقینی کا شکار ہوجاتی تھی مگر بعد میں مکمل یقین.کیساتھ چلنے لگی .... آگہی سنا ہے سائرہ بہن عذاب ہوتی ہے .....آپ کی کیفیات میں سمجھ سکتی ہوں ... دماغ کا دایاں حصہ خواب کو اور بایاں حصہ سوچ، حقائق کو لیے چلتا ہے .. جو باشعور لوگ ہوتے ہیں، ان میں یہ دونوں hemispheres برابری کی سطح پر کام کرتے ہیں اس لیے حقیقت و خواب میں انسان یا تو کنفیوژڈ ہوجاتا ہے یا پھر اک جانب رجوع کرلیتا ہے ....... پیراسائکالوجی کو نام کی.حد تک ایسے ہی سُنا ہے جیسے آپ نے کہا، ابھی تک فینا مینیا تک کو سرچ نہیں کیا کہ کیا ہوتا ہے ...آپ کی بات سمجھنے کی بات اس نتیجے پر پہنچی ہے یہ گفٹڈ صلاحیت مرد و زن کی تفریق کے بنا ہر کسی کو حاصل ہوجاتی ہے ..... آپ کی اس کو کنٹرول کرنے سے کیا مراد ہے؟ سائنسی لحاظ سے اسکی قدر اسلیے نہیں ہے کہ اسکے قوانین ہر خاص و عام پر لاگو نہیں ہوتے جبکہ.سائنس چند افراد پر درست تجربات کی بنیاد پر قوانین بنا سکتی نہیں ہے جبکہ اسکے ساٹھ فیصد تجربات یا ستر فیصد تجربات غلط ثابت ہوں تو اس تیس فیصد سچے تجربات کی بنا پر اسکو pseduo سائنس کا نام دیا جاتا ہے .... یہ سب وژنز تو اس لیے بھی نظر آتے ہیں کہ جس پرسن کی.روح روشن ہوتی ہے، اس پر کچھ چیزوں کا انکشاف ہوجاتا ہے ........حالیہ وژن کیا تھا جو سچا ثابت ہوا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
ر سعدیہ شیخ اس لڑی میں دعوت دینے کا بے انتہا شکریہ 

میں چونکہ گرین ٹی کی شوقین ہوں تو مجھے آپ کی پیش کردہ گلاب اور سنگترے کی چائے بہت پسند آئی ہے  اور میں نے تو اس کی ریسپی بھی گوگل کر لی ہے

بہت شکریہ .... اب اپنے ہاتھ کی بنی چائے کب پلائیں گی؟
 
فرقان احمد

محفلین
چائے بھی اچھی ہے؛ بحث بھی مزے دار ہے۔ بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انسان کو یخ بستہ موسم میں اور کیا چاہیے؟
 
منیب الف

محفلین
دلچسپ سوالات ہیں لیکن جب تک چائے، کافی :coffeecup: پیزے :pizza: اور دیگر حلوہ جات سے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے،
ان کے جوابات ملنا مشکل ہے۔
بہرحال یہ میری ناقص رائے ہے :)
 
سین خے

محفلین
اصل میں ٹیلی پیتھی کچھ نہیں ہوتی. ریاضت سے حاصل کی جانے والی چیز نقصانات کا پیشِ خیمہ ہوتی ہے .....آپ نے جو بات کی ہے وہ دراصل خواب ہیں ....سچے خواب آنا نبوت کا چالیسواں حصہ.ہیں اسلیے اس پر بے یقینی نہیں ہونی چاہیے .... میری بھی والدہ صاحبہ ہیں، انہوں نے کچھ خواب دیکھے سچے ثابت ہوئے مگر یہ صلاحیت مجھ میں شاید نہیں ہے ...جس خوابیدہ کیفیت کا آپ نے ذکر کیا ہے، اس سے تو اکثر واسطہ پڑجاتا ہے مگر وہ سلسلہ کچھ اور ہوتا ہے کہ بیٹھے بیٹھے غنودگی طاری ہوجاتی ہے. ...میں بھی اکثر بے یقینی کا شکار ہوجاتی تھی مگر بعد میں مکمل یقین.کیساتھ چلنے لگی .... آگہی سنا ہے سائرہ بہن عذاب ہوتی ہے .....آپ کی کیفیات میں سمجھ سکتی ہوں ... دماغ کا دایاں حصہ خواب کو اور بایاں حصہ سوچ، حقائق کو لیے چلتا ہے .. جو باشعور لوگ ہوتے ہیں، ان میں یہ دونوں hemispheres برابری کی سطح پر کام کرتے ہیں اس لیے حقیقت و خواب میں انسان یا تو کنفیوژڈ ہوجاتا ہے یا پھر اک جانب رجوع کرلیتا ہے ....... پیراسائکالوجی کو نام کی.حد تک ایسے ہی سُنا ہے جیسے آپ نے کہا، ابھی تک فینا مینیا تک کو سرچ نہیں کیا کہ کیا ہوتا ہے ...آپ کی بات سمجھنے کی بات اس نتیجے پر پہنچی ہے یہ گفٹڈ صلاحیت مرد و زن کی تفریق کے بنا ہر کسی کو حاصل ہوجاتی ہے ..... آپ کی اس کو کنٹرول کرنے سے کیا مراد ہے؟ سائنسی لحاظ سے اسکی قدر اسلیے نہیں ہے کہ اسکے قوانین ہر خاص و عام پر لاگو نہیں ہوتے جبکہ.سائنس چند افراد پر درست تجربات کی بنیاد پر قوانین بنا سکتی نہیں ہے جبکہ اسکے ساٹھ فیصد تجربات یا ستر فیصد تجربات غلط ثابت ہوں تو اس تیس فیصد سچے تجربات کی بنا پر اسکو pseduo سائنس کا نام دیا جاتا ہے .... یہ سب وژنز تو اس لیے بھی نظر آتے ہیں کہ جس پرسن کی.روح روشن ہوتی ہے، اس پر کچھ چیزوں کا انکشاف ہوجاتا ہے ........حالیہ وژن کیا تھا جو سچا ثابت ہوا؟

میں اپنی کیفیت پوری طرح بیان کرنے میں ناکام رہی ہوں :) اصل میں یہ صرف خواب نہیں ہیں۔ مجھے چلتے پھرتے معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔ یہ سوچ یا خیالات کی صورت میں پیغامات کی یلغار ہے۔ یہ ایک بہت ہی یقینی کیفیت ہوتی ہے۔ اب جو ہونے والا ہوتا ہے وہ کوئی سو بار میرا دماغ مجھے بتاتا ہے کہ یہ ہونے والا ہے۔ میں سو بار جھٹکنے کی کوشش کروں لیکن جب تک وہ بات پوری نہیں ہو جاتی وہ بات میرا دماغ بار بار دہراتا رہتا ہے۔ یہ ایک احساس ہے کہ یہ چیز ہونے والی ہے اور ہو کر رہے گی۔ میرے تایا ابھی دو مہینے پہلے بہت بری طرح بیمار ہوئے۔ مجھے ایک مہینے پہلے سے معلوم ہو چکا تھا کہ اگلے مہینے کے پندرہ دن بعد بری طرح بیمار ہونگے۔ ان کو اٹھارہ تاریخ کو اسٹروک ہوا۔

اصل مسئلہ کنٹرول کا ہے۔کنٹرول سے مراد یہ ہے کہ انسان کے دماغ میں بہت بار وسوسے بھی آتے ہیں تو میں اس وجہ سے کنفیوز رہتی ہوں کہ وسوسوں اور ان خیالات کے بیچ میں کیسے فرق کروں۔ میں اس فینامینا کی طرف اسی لئے دھیان دینے سے گھبراتی ہوں کہ اگر میں نے اپنی اس صلاحیت کی طرف توجہ دینا شروع کی اور چونکہ کچھ معلوم نہیں ہے کہ کب اور کیسے اسے استعمال کیا جانا چاہئے تو میں یقیناً نقصان اٹھاوَں گی۔ میں آج تک یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہوں کہ کون سے خیالات precognitive ہیں اور کونسے وسوسے یا ایسے ہی random thoughts ہیں۔ میں ان کے درمیاں فرق کیسے کروں؟

کسی فینامینا کا سائنسی لحاظ سے ثابت شدہ ہونے کا جو فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو سائنس یہ بتا دیتی ہے کہ اس کے نتائج کیا برآمد ہونگے۔ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ گائے کا گوشت کھانے کے کیا فوائد ہیں لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اس کا حد سے زیادہ استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ یہاں تو مسئلہ یہ ہے کہ میرے ساتھ یہ چھ سال کی عمر سے ہو رہا ہے۔ مجھے چھ سال کی عمر میں یہ معلوم تھا کہ دوسری جماعت میں میری پہلی پوزیشن دسویں رینک میں بدل جائے گی۔ اور یہی ہوا۔ میری والدہ بہت زیادہ علیل رہیں اور میں اچھی طرح پڑھ نہیں سکی۔ اسی طرح کے ہزار واقعات ہیں۔ اور یہ کوئی خواب نہیں تھے۔ خواب سچ ہوتے ہیں اور وہ الگ چیز ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرا دماغ کیسے یہ سب کچھ معلوم کر رہا ہے اور مجھے چلتے پھرتے بتاتا رہتا ہے کہ یہ ہونے والا ہے۔

وژنز تو بے انتہا سچے ثابت ہوتے ہیں اور تقریباً روزانہ ہی کوئی نا کوئی سچا ثابت ہو جاتا ہے۔ حالیہ سب سے بڑی مثال تایا کی بیماری ہے۔ ناصرف سارے وژنز پورے ہوئے بلکہ خیالات بھی۔
 
سین خے

محفلین
بہت شکریہ .... اب اپنے ہاتھ کی بنی چائے کب پلائیں گی؟

آج کل تو ہمارے یہاں بے انتہا مہمانوں کی آمد ہے :) اسلئے آسان کام کا انتظام کر رکھا ہے۔ ٹپال دانے دار کے گول ٹی بیگز اور ایوری ڈے ٹی وائٹنر لا کر رکھ لیا ہے :) مزے دار چائے منٹوں میں تیار ہو جاتی ہے۔ گرین ٹی کے بعد مجھے یہ چائے بہت پسند ہے :)
 
میرے بارے میں کوئی یقینی کیفیت گمان سے گزری؟ اگر ہے تو لگے ہاتھوں بتادیں کہ خبر اچھی ہو تو:) وژنز، گمان، خیال، وجدان .... شاید یقین کی سطح پر مبنی حقائق لگتے ....آپ تو گفٹڈ ہیں ...تو خیال کیسے واقع ہوتا ہے. جب خیال، وژنز دکھتے تب کیا کیفیت ہوتی؟ آپ کی ذہنی وابستگی سب سے زیادہ کس سے ہے اور کیوں ہے؟
 
واہ........... تو ہمیں خالی چائے پر ٹرخایا جا رہا ہے
 
آپ کے بارے میں تو اچھا ہی گمان ہے اور یہ آپ جانتی بھی ہیں :) جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں گھبراتی ہوں اپنی سوچ یا خیالات کو precognitive میں شمار کرتے ہوئے کہ کہیں کوئی غلطی نہ ہو جائے تو اس لئے میں یہ یقینی طور پر کہہ نہیں سکتی کہ آپ کے بارے میں جو میری رائے ہے وہ میری عام سی سوچ ہے یا کوئی precognitive خیال :) آپ بطورِ مدیر بہترین کام کر رہی ہیں اور آپ میں یہ صلاحیت ہے کہ آپ لوجیکلی کسی معاملے کو بہت اچھی طرح ہینڈل کر سکتی ہیں اور وہ بھی جذبات اور دوستی کو بیچ میں لائے بغیر :) اگر آپ اسی روش پر کاربند رہیں تو آپ بہت آگے جائینگی :)

جہاں تک میں نے غور کیا ہے تو جب یہ خیالات آتے ہیں تو میرا دماغ کسی ایک خیال کو بہت زیادہ دہراتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک یقین کی سی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ برا ہونے والا ہوتا ہے تو میں وحشت اور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی ہوں۔ کچھ اچھا ہونے والا ہوتا ہے تو اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ خواب اور وژنز کا جہاں تک تعلق ہے تو ان کے دوران مجھے باقاعدہ ہر چیز محسوس ہوتی ہے۔ اگر میں کسی کو تکلیف میں دیکھتی ہوں تو مجھے باقاعدہ تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی میری چیخیں بھی نکل جاتی ہیں۔ کسی کی خوشی دیکھتی ہوں تو اس خوشی کو محسوس کرتی ہوں اور انجوائے بھی کرتی ہوں۔

سب سے زیادہ ذہنی وابستگی بہن اور والدہ سے ہے :) بہن بھی precognitive ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسےبہن کا اور میرا دماغ ایک ہی ہے۔ ہم دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ کہنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے خیالات بغیر کچھ کہے ہی سمجھ لیتی ہیں :)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
واہ........... تو ہمیں خالی چائے پر ٹرخایا جا رہا ہے

مائے بیڈ :) اصل میں آجکل مہمان ہی مہمان ہیں گھر میں اور محفل میں آنے کا وقت ہی نہیں مل رہا ہے۔ اب یہی دیکھ لیجئے کہ کتنے دنوں پہلے آپ کا مراسلہ پڑھ لیا تھا اور روزانہ کوشش کرتی ہوں کہ جواب لکھ دوں لیکن کوئی نا کوئی کام آڑے آیا رہتا ہے :)

مجھے میوزلی کوکیز بہت پسند ہیں تو وہ حاضر ہیں

muesli-cookies-23627-1.jpeg

اس کے علاوہ کیرامل پوپ کارن بہت پسند ہیں۔ میں اکثر شام کی چائے کے ساتھ بنا لیتی ہوں :)

easy-homemade-caramel-corn-storage.jpg
 
مدثر حسین

محفلین
مجھے بھی اس متعلق بتائیں پلیز میں ایک سال سے ٹیلی پیتھی کرنے کا سوچ رہا ہوں لیکن کسی ٹیچر کے بغیر کبھی کوئی کام نہیں کیا۔ آپکی نوازش ہو گی اگر مجھے بھی بتا دیں تو
واٹس ایپ
[فون نمبر حذف کیا گیا]
 
مدیر کی آخری تدوین:

مدثر حسین

محفلین
سرچ کرتے کرتے یہاں پہنچا ہوں پلیز میری رہنمائی فرمائیے ۔ اول تو مجھے اس فورم کو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں پتہ۔ دوم مجھے نہیں پتا کش کو کہاں اور کیسے کہلائے کرنا ہے ۔ میں ٹیلی پیتھی کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے ٹیچر کی ضرورت ہے تا کہ مسائل سے نبردآزما ہوا جا سکے ۔
ٹیلی پیتھی کے ذریعے سے تو نہیں لیکن ایک اور ذریعے سے میں نے بہت اچھا (نعمت) حاصل کیا۔ ایک ایسی ہستی کو محسوس کیا جو دو جہاں میں نہیں سما سکتی ۔ اس ہستی کو میں نے اپنے اتنا قریب محسوس کیا جیسے آپ کے پاس کوئی بیٹھا ہو اور پھر اس سے----- میں زیادہ نہیں بتا سکتا ۔ اب مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنی ہے۔ پلیز پلیز پلیز میری رہنمائی فرمائیں ۔
یہ میرا واٹس ایپ نمبر ہے اور یہی میری سم کا نمبر بھی ہے۔ جب یہاں جواب دیا جائے تو مجھے ایک میسج کے ذریعے اطلاع دے دی جائے پلیز
[فون نمبر حذف کیا گیا]
 
مدثر حسین

محفلین
تسبیح سے۔۔۔ نماز کے بعد آتا ہوں۔ ڈئیر مجھے نوٹیفکیشن نہیں ملتے اس فورم کے ۔ کیا آپ مجھے واٹس ایپ پر میسج کر سکتے ہیں ۔ میں نیا ہوں مجھے اس کا طریقہ میں پتا
 
سید عمران

محفلین
ایک ایسی ہستی کو محسوس کیا جو دو جہاں میں نہیں سما سکتی ۔ اس ہستی کو میں نے اپنے اتنا قریب محسوس کیا جیسے آپ کے پاس کوئی بیٹھا ہو اور پھر اس سے----- میں زیادہ نہیں بتا سکتا ۔
لیکن ہم بتاسکتے ہیں۔۔۔
جو کچھ آپ کو ملا ہے اس کے آگے موئی ٹیلی پیتھی کی کیا حیثیت ہے۔۔۔
سونے کے آگے کوئلہ کیا بیچتا ہے۔۔۔
البتہ جو ملا ہے اسے قائم رکھنے اور مزید ترقی کرنے کی اشد ضرورت ہے!!!
 
ملتے ہیں نماز کے بعد!!!
بھیا تھوڑا احتیاط سے ،
پتا نہیں نا ان بھائی صاحب کو کونسی طاقتور مخلوق مل گئی ہو ایسا نہ ہو آپ کو طوطا بنا کر پنجرے میں ڈالیں اور چلتے بنے ۔ہم اکیلے محفل میں بس آپ کی یاد میں آہیں ہی بھرتے رہے جائیں ۔
 
سید عمران

محفلین
Top