مائیکروسافٹ ورڈ میں ٹیبل آف کانٹینٹ کی ایک مشکل

السلام علیکم دوستو!
مائیکروسافٹ ورڈ میں آج ایک فائل پر کام کرتے ہوئے یہ مشکل پیش آرہی ہے کہ جب آٹو میٹک ٹیبل آف کانٹینٹ داخل کرتا ہوں تو ہیڈنگز تو سبھی آجاتی ہیں لیکن ان کے ساتھ صفحہ نمبر نہیں ظاہر ہورہا۔ اس کا کیسے حل کیا جائے؟
سکرین شاٹ منسلک ہے:
http://i.imgur.com/9CKggvO.jpg
 
سید عمران

محفلین
اسٹائل شیٹ میں
Toc1
پر رائٹ کلک کریں ، موڈیفائی سلیکٹ کریں، پھر کھلنے والی ونڈو میں بائیں جانب سب سے نیچے فارمیٹ کا بٹن دبائیں۔۔۔
Tab
سلیکٹ کریں، پھر کھلنے والی ونڈو میں ٹیب اسٹاپ پوزیشن میں ویلیو کو سیٹ کرکے دیکھیں۔۔۔
لگتا ہے کہ آپ کے پیج کی سیٹنگ ڈسٹرب ہوگئی ہے!!!
 
جی عمران بھائی مجھے بھی یہی لگتا ہے کہ پیج کی سیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہے۔ لیکن آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے کوئی افاقہ نہیں۔ مختلف ویلیوز سیٹ کرکے دیکھی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کبھی کبھی یہ مسئلہ مجھے بھی پیش آیا ہے۔ میں اسے دو طریقوں سے حل کرتا ہوں۔ پہلے تو پیج سیٹنگ تبدیل کرتا ہوں یا اس کو لینڈ سکیپ کرتا ہوں اور پھر دوبارہ پورٹریٹ میں تبدیل کر دیتا ہوں. اور آپ ڈیٹ ٹیبل کر دیتا ہوں۔ اگر اس سے کام نہ بنے تو پھر مینوالی نقطوں کو ڈلیٹ کر دیتا ہوں۔ اس صورت میں ٹیبل رائٹ یا لیفٹ الائن ہو جاتا ہے، دائیں بائیں کناروں تک پھیلا ہوا نہیں رہتا ہے
 
Top