آپ نے تو ایک ترمیم بھی نہ کی۔
کیا وجہ ہے طریقہ معلوم نہیں؟
کچھ کچھ مسئلہ طریقہ معلوم یا مانوس ہونے کا بھی تھا جبکہ زیادہ مسئلہ یہ تھا کہ خصوصی طور پر سائنسی مضامین کے اردو ترجمے کے لیے اکاؤنٹ بنایا تھا مگر دو تین مضامین جو شروع کیے تھے وہ کبھی مکمل نہ ہو پائے، وقت کی کمی کے ساتھ ساتھ ہماری غیر مستقل مزاجی کا ہاتھ بھی ہے کہ کئی کام ایک وقت میں شروع کر رکھے ہوتے ہیں اور مکمل کوئی کوئی ہو پاتا ہے۔
 
کوئی بات نہیں مریم ، اب مختصر مضمون لکھ لیں اور مضمون کا ربط یہاں دے دیں۔ وکیپیڈیا پر ویسے بھی شراکت سے لکھا جاتا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر مضمون ایک ہی شخص مکمل کرے۔

سائنسی مضمون لکھنا ضروری نہیں البتہ بہت مفید ہو سکتا ہے۔
ایشیائی مہینے کے لیے ایک تحریر قابل قدر ہو گی کہ اس مقابلے کےساتھ آپ بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
 
راسخ

محفلین
آج تو ہم اپنے حقیقی اوتار میں تھے، آج ہی پانچ مضامین لکھ ڈالے۔ اگر مزید دو اور لکھ دیے تو سب سے زیادہ مضامین ہمارے ہوں گے یعنی اول نمبر :chill::grin1:

:)
 
بس آپ جیسے تین چار اور جانثار ہیں جن کی وجہ سے امید ہے کہ اس مہینہ کے ختم ہوتے ہوتے مضامین 300 کے قریب پہنچ جائیں گے جو کہ ایک قابل فخر کارنامہ ہوگا۔
 
دھاگے پر باقی لوگ پڑھنے میں مشغول ہیں اور شاید آپ نے غور نہیں کیا، محفل کے اسی دھاگے نے کچھ لوگوں کو ویکیپیڈیا پر متحرک کر دیا ہے، ان لوگوں کا تذکرہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ باقی لوگ بھی ہمت باندھ رہے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ مہینے کے اختتام سے پہلے ایک دو لوگ اور شامل ہو جائیں گے انشاءللہ۔
لوگ پڑھ رہے ہیں اور گفتگو کو پسند بھی کر رہے ہیں مگر بھاری پتھر سمجھ کر شاید گفتگو میں شرکت سے کترا رہے ہیں۔ :)
یہ لڑی اب محفوظ ہو کر اگلے مقابلے کے لیے مہمیز کا کردار ادا کرے گی ۔
 
ان شا اللہ
 
تریپورہ کے وزیر اعلی Biplab Kumar Deb - Wikipedia (بپلب کمار دیب) پر مضمون موجود نہیں۔ براہ مہربانی بنا دیجیے۔ پیشگی شکریہ
 
میں نے ایک مضمون کا متن لکھا ہے۔ اس میں ایک ٹیبل شامل کرنا ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر ٹیبل کس طرح سے بنایا جاتا ہے؟ کیونکہ اس میں لسٹ سے کام چلتا ہوا محسوس نہیں ہو رہا۔
 
ویکیپیڈیا معاونت کے لیے ایک الگ دھاگہ کھول لیں کیونکہ اس کی اشد ضرورت ہے ، مجھے خود بھی چند سوالات پوچھنے ہیں۔

ٹیبل آپ گرافکل ایڈیٹر سے بھی بنا سکتی ہیں یا دیکی کوڈ سے بھی۔
میں نے گوگل ڈاکس میں ٹیبل بنا کر کاپی پیسٹ سے ویکیپیڈیا میں شامل کیا تو کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
 
Top