نیز حوالہ جات کے اندراج کا طریقہ بھی بتایا جائے۔ :)
حوالہ جات کا طریقہ راسخ نے بتا تو دیا ہے مگر ویکیپیڈیا معاونت یا ویکیپیڈیا ٹیوٹوریل یا ملتے جلتے نام سے کوئی دھاگہ کھولنے کی ضرورت ہے ، اس میں سارے سوال اکٹھے ہو جائیں گے۔
 
میں نے ایک مضمون کا متن لکھا ہے۔ اس میں ایک ٹیبل شامل کرنا ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر ٹیبل کس طرح سے بنایا جاتا ہے؟ کیونکہ اس میں لسٹ سے کام چلتا ہوا محسوس نہیں ہو رہا۔
ویسے فی الحال لسٹ شامل کر دیں ، بعد میں اسے ٹیبل کی شکل دے دیں گے، پہلی دفعہ میں ہی کامل کام کرنا مشکل ہوتا ہے، بتدریج بہتر ہوتا جائے گا۔
بہت سے کام رضاکار کر دیتے ہیں ویکیپیڈیا پر، میرے کئی مضامین دوسروں نے سنوارے اور نکھارے ہیں۔ :)
 

راسخ

محفلین
آج گرپورب نانک دیو کی ولادت با سعادت کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اب کی بار بھارت سے 3500 سکھ یاتری پاکستان آ کر درشن کر چکے ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ زائرین بابا گرو نانک کا یوم پیدائش منانے حسن ابدال کے گردوارہ پنجہ صاحب آتے ہیں۔

گرو نانک گرپورب - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 
ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انگریزی ویکیپیڈیا والوں کو شکست دے دی۔ :dancing::applause:
Fountain
اردو 243 :clap:
---
Fountain
انگریزی 219 :devil3:
اعلی ، اس دفعہ اردو والوں نے دل لگا کر محنت کی ہے اور لگتا ہے انگریزی والوں کو موضوعات کی کمی کا سامنا ہے۔ اردو میں بھی اب یہ مسئلہ آ رہا ہے کہ کئی موضوعات جن پر آپ لکھنا چاہیں کچھ نہ کچھ لکھا ہوا مل جاتا ہے۔
 
Top