آسیہ بی بی کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ پورے ملک میں شدید احتجاج

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
آپ کو شوق ہے آئین میں اساسی تبدیلی کا تو کر دیکھیں۔
محترمی میں نے صرف مسئلہ کی جڑ اور اس کا ممکنہ حل بتایا ہے۔ تاکہ ریاست کی رِٹ قائم ہو سکے۔ مفاہمت و معاہدے تو ماضی کی حکومتوں نے بھی کئے ہیں۔ تو کیا اس سے علما دین کے مسائل حل ہوگئے؟ یہ معاہدے محض وقتی ہیں ، اگلے دھرنے اور احتجاج تک۔
 
DrAvP3eXcAAaUZP.jpg
دھرنا کا معاہدہ کبھی بھی پرنٹیڈ نہیں ہوتا ہاتھ سے لکھا جاتا ہے. اور اس میں signature بھی پرنٹیڈ ہیں افواہیں نہ پھیلائے دھرنا ختم نہیں ہوا (کاپی پیسٹ)
 
اچها....

اج جمعہ کے دن مارکیٹس ویسے ہی بند ہوتی ہیں. سکول کالج وغیرہ سرکار نے خود بند کرائے تهے اور ٹرکوں بسوں کا راستہ دهرنے نے روکا ہوا تها. بڑے شہروں میں ہو سکتا ہے کوئی ہڑتال کا سماں رہا ہو لیکن ہمارے یہاں تو مارکیٹس بهی لگاتار کهل رہی تهیں اور لوکل ٹرانسپورٹ بهی رواں دواں رہی. سبزی منڈی میں آج بهی اسی روانی سے کام ہوتا رہا ہے جو عام دنوں کا معمول ہوتا ہے. سو ہمیں کسی ہڑتال وغیرہ کا علم نہیں تها.
کوئی خاص نہیں۔۔۔ اب کوئی نہیں پوچھتا ان مولویوں کو۔
حد تو یہ ہے کہ کل لیاقت آباد کے دھرنے میں عیسائی بیٹھے ہوئے تھے۔۔۔:laugh:
 

جاسم محمد

محفلین
دھرنا کا معاہدہ کبھی بھی پرنٹیڈ نہیں ہوتا ہاتھ سے لکھا جاتا ہے. اور اس میں signature بھی پرنٹیڈ ہیں افواہیں نہ پھیلائے دھرنا ختم نہیں ہوا (کاپی پیسٹ)
خبر مصدقہ ہے
آسیہ بی بی کیس: وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
Government, TLP reach agreement; state to take legal measures to place Asia Bibi's name on ECL
 
ملاء گیری وہ واحد راستہ ہے جو پاکستان دشمن طاقیں ، اختیار کرکے پاکستان کو منتشر کر سکتی ہیں۔ مذہب کو ملک بند کرنے کے لئے معصوم لوگوں کو اکسانا ، کس طور درست ہے؟ مذہبی جذبات بھڑکا کر قتل ، غارت گری، ہڑتال، آمد و رفت بند کرنے کو جرم قرار دینے کی ضرورت ہے، یہ تو صاف صاف ٹریژن ، بغاوت، ارتداد کا جرم ہے۔ پاکستان سے بغاوت، مذہبی جذبات بھڑکا کر تباہی پھیرنے کے جرم میں کیا وجہ ہے کہ خادم رضوی کو مقدمہ چلا کر پھانسی نا دی جائے ؟؟ یا پھر کوئی جیالہ مولانا سمیع الحق جیسا حشر، خادم رضوی اور سیالوی کا بھی کردے؟؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
مذہبی جذبات بھڑکا کر قتل ، غارت گری، ہڑتال، آمد و رفت بند کرنے کو جرم قرار دینے کی ضرورت ہے، یہ تو صاف صاف ٹریژن ، بغاوت، ارتداد کا جرم ہے۔ پاکستان سے بغاوت، مذہبی جذبات بھڑکا کر تباہی پھیرنے کے جرم میں کیا وجہ ہے کہ خادم رضوی کو مقدمہ چلا کر پھانسی نا دی جائے ؟
متفق۔ اس کا واحد حل آئین و قانون میں ترمیم ہے۔ یہ لوگ بھی پاکستان کی مقدس گائیں ہیں۔ جن کے سامنے ریاست بے بس ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
چلیں، معاملہ کسی طرح آگے تو بڑھا۔ فی الوقت، یہی غنیمت ہے۔
جی بالکل۔کریڈٹ تحریک انصاف حکومت اور دھرنے والے دونوں کو جاتا ہے۔ سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کا حتمی فیصلہ آنے تک امن قائم رہے گا۔ اس کے بعد کی کوئی گیرنٹی نہیں۔
 
سر بڑے احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ یہاں بھی دو ویو ہیں ۔۔ ایک سپریم کورٹ کا کہ جس کے حساب سے اجتماع مشتعل تھا ۔۔ چاہے وہ سو کا تھا ہزار کا یا لاکھوں کا ۔۔ دوسرا ویو اس مقدمے کے چشم دید گواہان کا ہے جن کے مطابق مجمع بالکل بھی مشتعل نہیں تھا ۔ پنجائیت کا مقصد آسیہ بی بی کے واقعے کی تصدیق تھا ۔۔

جو آج بھی ہمارے گاؤں وغیرہ میں ہوتا ہے کہ پہلے کسی بھی لڑائی جھگڑے کی تصدیق کی جاتی ہے اور آپس میں معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں گاؤں کے بڑے بوڑھے فیصلہ کرتے ہیں کہ معاملہ یہیں ختم ہو گا یا اسے پولیس کے حوالے کیا جائے ۔۔

میں خود بھی گاؤں میں رہتا ہوں ۔ گاؤں میں اب بھی شرم و حیا کا خیال رکھا جاتا ہے اور برسوں پرانے تعلقات کا پاس رکھا جاتا ہے بھلے وہ عیسائی ہوں مسلمان یا ہندو ۔ ایسا شہروں میں تو ممکن ہے کہ فوری رد عمل نظر آئے لیکن دیہات میں ممکن نہیں ہے ۔
کمال کرتے ہیں ابو عبید بھائی۔
گاؤں میں بھی لوگ اسی طرح لڑتے جھگڑتے ہیں جیسے شہر میں۔ اسی طرح بھڑک اٹھتے ہیں جیسے شہر میں۔ اور آپ ایک تخمینے کی بنیاد پہ مقدمہ ک فیصلہ سنا رہے ہیں؟
 

فرقان احمد

محفلین
گواہ عدالت میں کبھی پیش ہی نہیں ہوئے

These 7 points explain the Supreme Court's decision to free Asia Bibi

- These 7 points explain the Supreme Court's decision to free Asia Bibi - Pakistan - DAWN.COM
کوئی شک نہیں کہ یہ بہت معلوماتی آرٹیکل ہے۔ چشم کشا! ممکن ہے کہ آسیہ بی بی نے توہین رسالت کی ہو، تاہم، عدالت کے سامنے موجود شواہد اور ثبوت ناکافی تھے۔ گواہوں کے بیانات میں واضح تضادات ملتے ہیں۔ اور اس میں دو رائے نہیں کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
گواہ عدالت میں کبھی پیش ہی نہیں ہوئے
اور اس میں دو رائے نہیں کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔
مفروضے پر مبنی اس کیس میں ملزمہ کے کئی سال جیل کی سُلاخوں کے پیچھے گزر گئے، اس کا اژالہ کون کرے گا؟ کیا جھوٹا الزام لگانے والوں کو سزا ملے گی؟
 

فرقان احمد

محفلین
مفروضے پر مبنی اس کیس میں ملزمہ کے کئی سال جیل کی سُلاخوں کے پیچھے گزر گئے، اس کا اژالہ کون کرے گا؟ کیا جھوٹا الزام لگانے والوں کو سزا ملے گی؟
یہ الزام سچ بھی ہو سکتا ہے، تاہم، اس الزام کو سچا ثابت کرنے کے حوالے سے شواہد ناکافی تھے۔ اس بات سے متفق ہوئے بغیر چارہ نہیں کہ اس قانون میں جھوٹا الزام لگانے والوں کے بارے میں بھی سخت ترین سزائیں تجویز کی جانی چاہئیں وگرنہ ہمارے معاشرے کا حال تو سب پر عیاں ہے۔ آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
لیگی دور میں معاہدے کا متن:
DrA1aeHW4AAt2H9.jpg

تحریک انصاف دور میں معاہدے کا متن:
DrA1beDWsAMK56x.jpg

بادی النظر میں تحریک انصاف حکومت کا معاہدہ بہتر ہے۔ اور بغیر کسی بڑے تصادم کے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ اور سب سے اہم اس معاہدہ میں فوج کا کوئی کردار شامل نہیں ہے
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
لیگی دور میں معاہدے کا متن:
DrA1aeHW4AAt2H9.jpg

تحریک انصاف دور میں معاہدے کا متن:
DrA1beDWsAMK56x.jpg

بعد النظر میں تحریک انصاف حکومت کا معاہدہ بہتر ہے۔ اور بغیر کسی بڑے تصادم کے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ اور سب سے اہم اس معاہدہ میں فوج کا کوئی کردار شامل نہیں ہے
بادی النظر میں یہ معاہدہ آپ کو شاید اس لیے بہتر دکھائی دے رہا ہو گا کیونکہ پچھلی بار عدالت نے فوج کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیے تھے۔ اس بار یہ احتیاط بہ طور خاص کی گئی۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ فریقین نے پچھلے معاہدے کے بعد بہت کچھ 'سیکھ' لیا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
کوئی شک نہیں کہ یہ بہت معلوماتی آرٹیکل ہے۔ چشم کشا! ممکن ہے کہ آسیہ بی بی نے توہین رسالت کی ہو، تاہم، عدالت کے سامنے موجود شواہد اور ثبوت ناکافی تھے۔ گواہوں کے بیانات میں واضح تضادات ملتے ہیں۔ اور اس میں دو رائے نہیں کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔
پچھلی دو عدالتوں نے سزائے موت جیسی سخت سزا ان ہی ناکافی شواہد و ثبوت پر دی تھی؟؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
پچھلی دو عدالتوں نے سزائے موت جیسی سخت سزا ان ہی ناکافی شواہد و ثبوت پر دی تھی؟؟؟
وکلاء کی جانب سے مقدمہ کس انداز میں ججوں کے سامنے پیش کیا گیا؛ یہ ایک کلیدی نوعیت کا سوال ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے سزا پانے والوں کو اپیل کا حق دیا جاتا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top