چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی

نور وجدان

لائبریرین
چائے، کافی کا موسم ہے! سردیاں ہیں ...شروع ہوا چاہتی ہیں ... ساتھ میں پِزا بہت اچھا لگتا ہے ..کچھ خشک میوہ جات بھی ساتھ لیتے ہیں ...مونگ پھلی ہے پیکٹ والی، ساتھ بھاپ اڑاتی چائے ہے اور کچھ سوالات ..

خیال خوانی اگر عطیہ خداوندی ہے تو اسکو کیسے جانا ہہچانا جانا جائے.

ارتکاز کی مشقوں میں تسبیح کا پڑھنا بھی شامل ہے؟

خود تنویمی کیسے کی جائے؟ کچھ خود تنویمی عادات لاشعوری ہوتی ہیں مگر شعوری خود تنویمی کیسے کی جائے. سنا ہے خود تنویمی سے بیماری دور ہوجاتی ہے اگر آپ کو کینسر ہے اور خود کو بار بار کہو کہ کینسر ٹھیک ہو رہا ہے یا دو ماہ میں ختم تو وہ ہو جائے گا ... اگر کسی نے جسم کو منظم و فٹ کرنا ہے تو وہ بھی کرسکتا ہے ...

خود تنویمی سے آگے خیال خوانی. اک تو اپنے خیالات پڑھنا اک غیر انسان سمجھ کے ...یہ کیسے ممکن ہے؟ اسکو خود شناسی کہتے ...یا کہیے اپنے لاشعور سے رسائی غنود میں ممکن ہے تو غنود میں خود کو کیسے کمانڈ دی جائے. غنودگی کا حال بھی اختیاری نہیں ہے تو کیا کیا جائے ...

محترم فیصل عظیم فیصل سین خے فرقان احمد جاسمن نوید ناظم نایاب حسن نظامی محمود احمد غزنوی
 
کیا پرانی رضائی میں بیٹھ کر جھولی میں مونگ پھلی رکھ کر آگ تاپتے ہوئے کھانے کے زمانے یاد کروا دیئے۔۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کیا پرانی رضائی میں بیٹھ کر جھولی میں مونگ پھلی رکھ کر آگ تاپتے ہوئے کھانے کے زمانے یاد کروا دیئے۔۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔۔۔
جی جناب! لطف ہے نا یاد بہار میں ..... بس چلغوزے پستے، سوہن حلوہ ..... شغل تو چلتا ہے اک دوسرے کی اپنائیت اور پیار پانا
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم نور۔
جہاں تک چائے اور مونگ پھلی کا تعلق ہے تو چائے ضرور پیتے ہیں مل کر۔ البتہ چاہنے کے باوجود مونگ پھلی نہیں کھا سکتی کہ گلا کچھ خراب ہے۔
اور بھئی یہ ٹیلی پہتھی وغیرہ مجھے اُس دور میں پُرکشش لگتی تھیں جب میں"دیوتا" پڑھتی تھی۔ اب تو اللہ ذہن میں ڈال دے تو نماز، وضو اور دعا وغیرہ میں دھیان دے کے کچھ معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔:)
دوسرے کبھی اپنے بچوں کے ذہن پڑھنے کی کوشش ہوتی ہے، کبھی بھتیجوں کے اور کبھی صاحب کے۔:)
آپ ماشاءاللہ بہت گہرائی میں سوچتی ہیں اس لیے آپ کے موضوعات بھی ایسے ہوتے ہیں۔ :)
اللہ اپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے اور آپ کے نصیب اچھے کرے۔ آمین!
 
نور وجدان

لائبریرین
ٹیلی پیتھی پر تو جواب دینے والا میں ہوں نہیں۔ ہاں چائے پینے آنے پر کوئی مناعی ہو تو ضرور بتایئے گا
آپ کے علم سے مستفید ہونا اک حق ہے مگر کہ حق دار کو اسکا حق پہنچائیں .... ویسے میں نے سنا ہے کہ آپ کو ٹیلی پیتھی آتی ہے اور آپ نے خیال خوانی بہت کر رکھی ہے:) چائے تو ساتھ ساتھ چل رہی اور تواضع کو بندوبست بھی ہے

images

رباب واسطی

محفلین
السلام علیکم نور۔
جہاں تک چائے اور مونگ پھلی کا تعلق ہے تو چائے ضرور پیتے ہیں مل کر۔ البتہ چاہنے کے باوجود مونگ پھلی نہیں کھا سکتی کہ گلا کچھ خراب ہے۔
اور بھئی یہ ٹیلی پہتھی وغیرہ مجھے اُس دور میں پُرکشش لگتی تھیں جب میں"دیوتا" پڑھتی تھی۔ اب تو اللہ ذہن میں ڈال دے تو نماز، وضو اور دعا وغیرہ میں دھیان دے کے کچھ معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔:)
دوسرے کبھی اپنے بچوں کے ذہن پڑھنے کی کوشش ہوتی ہے، کبھی بھتیجوں کے اور کبھی صاحب کے۔:)
آپ ماشاءاللہ بہت گہرائی میں سوچتی ہیں اس لیے آپ کے موضوعات بھی ایسے ہوتے ہیں۔ :)
اللہ اپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے اور آپ کے نصیب اچھے کرے۔ آمین!
خوب یاد دلایا ناول دیوتا کا فرہاد لیکن حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔ نیتوں کا حال اور دلوں کے بھید اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا
رہی بات مونگ پھلی کی تو یہیں اردو محفل فورم پر آپ ہی کی کسی لڑی میں مونگ پھلی کے بارے میں اپنی پسند اور مونگ پھلی فوائد بھی بیان کرچکی ہوں
اور یہ بھی اک تلخ حقیقت ہے کہ خشک میوہ جات میں سے مونگ پھلی بھی ان چند میووں میں شامل ہے جس کی اک غریب بھی قوتِ خرید رکھتا ہے
چائے
نہیں نہیں نہیں
 
جی آپ بہت اچھا کرتی ہیں نماز سیدھی ہوجائے تو سب سیدھا ہوجاتا ہے .... نماز وضو روزہ ..نیت ...اپنی نیت سچی کرنا بہت مشکل کام ہے .. آپ تو ماشاء اللہ بہت نیک ہیں ..آپ کی دعائیں اللہ تبارک قبول کریں ...ویسے ابھی تک اس خیال خوانی سے کیا کیا پڑھا ہے؟;):sneaky:
 
آپ کے علم سے مستفید ہونا اک حق ہے مگر کہ حق دار کو اسکا حق پہنچائیں .... ویسے میں نے سنا ہے کہ آپ کو ٹیلی پیتھی آتی ہے اور آپ نے خیال خوانی بہت کر رکھی ہے:) چائے تو ساتھ ساتھ چل رہی اور تواضع کو بندوبست بھی ہے

images

علم کہاں جی بس یاوہ گوئی ہے۔ باقی رائے کا اختلاف ہر جگہ ہو سکتا ہے اور یہی زندگی کا حسن ہے۔ بسکٹ نمکین سے ہیں شاید
 
نور وجدان

لائبریرین
خوب یاد دلایا ناول دیوتا کا فرہاد لیکن حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔ نیتوں کا حال اور دلوں کے بھید اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا
رہی بات مونگ پھلی کی تو یہیں اردو محفل فورم پر آپ ہی کی کسی لڑی میں مونگ پھلی کے بارے میں اپنی پسند اور مونگ پھلی فوائد بھی بیان کرچکی ہوں
اور یہ بھی اک تلخ حقیقت ہے کہ خشک میوہ جات میں سے مونگ پھلی بھی ان چند میووں میں شامل ہے جس کی اک غریب بھی قوتِ خرید رکھتا ہے
چائے
نہیں نہیں نہیں
دلوں کا بھید اللہ کے سوا کوئی نہیً جانتا. اپنے دل کے بھید سے بھی.ہم لاعلم ہی ہیں ....میں نے مونگ پھلی کی ایسی لڑی شروع کی.مگر.مجھے خبر نہیں.ہے ... بس چلیں ہم سب غریب مونگ پھلی پر ہاتھ صاف کرتے ہیں

57170d11ce6f9-manfaat-kulit-kacang-tanah-untuk-obat-asam-urat_375_211.jpg
 
نور وجدان

لائبریرین
علم کہاں جی بس یاوہ گوئی ہے۔ باقی رائے کا اختلاف ہر جگہ ہو سکتا ہے اور یہی زندگی کا حسن ہے۔ بسکٹ نمکین سے ہیں شاید
بسکٹ چائے کے ساتھ نمکین بھی اچھے لگتے ہیں چلیں آپ کو میٹھے دے دیتے ... میٹھے میٹھے بادام سے بھرپور .... یا وہ گوئی علم سے حاصل ہوتی ہے .... تو بسم اللہ کریں.پھر
 
چائے اچھی خوب ہے بٹیا
بسکٹ میٹھے پیارے ہیں
اچھی باتیں سننے والے
ہم سب بابے سارے ہیں
 
چائے اور مونگ پھلی کے جوڑ کی تو کیا ہی بات ہے۔
دو سال قبل کی ایک تصویر اور کیپشن۔ :)
FB-IMG-1541178564764.jpg

اس موسم میں دل کو بھائے
مونگ پھلی اور شام کی چائے
تابش

مونگ پھلی کی ایک خاصیت یہ ہے کہ تنہائی میں بہترین ساتھی ہے۔
 
اتفاق سمجھیئے کہ میرے پاس دفتر میں چائے کا یہی کپ ہے ۔ آفس بوائے ہی کہیں سے لایا تھا عرصہ ہوا
 
جاسمن

لائبریرین
جی آپ بہت اچھا کرتی ہیں نماز سیدھی ہوجائے تو سب سیدھا ہوجاتا ہے .... نماز وضو روزہ ..نیت ...اپنی نیت سچی کرنا بہت مشکل کام ہے .. آپ تو ماشاء اللہ بہت نیک ہیں ..آپ کی دعائیں اللہ تبارک قبول کریں ...ویسے ابھی تک اس خیال خوانی سے کیا کیا پڑھا ہے؟;):sneaky:
حق ہا!
نور جی۔
یہ تو اللہ نے ہمارا ایک اچھا پہلو آپ کے سامنے پھیلا دیا ہے تو ہم اچھے ہی دکھائی دیں گے۔:)
شکر ہے ربِ کریم کا جو ہمارے عیب ڈھانپے رکھتا ہے۔ اللہ دوسرے جہاں میں بھی ایسا ہی کرے۔۔۔آمین!
باقی یہ کہ ابھی تک خیال خوانی سے کیا کیا پڑھا ہے؟
ایسا کچھ خاص نہیں۔
بس اللہ کی جب عنایت ہوتی ہے تو دعا، وضو اور نماز میں کچھ توجہ لگ جاتی ہے۔۔۔ورنہ عام طور پہ
"اِک" بے وفا سا "شہر" ہے اور ہم ہیں دوستو
چہرے کچھ کچھ پڑھ لیتی ہوں۔ روّیے سمجھ لیتی ہوں۔ محمد کے سکول جانا ہوا تو اسے کچھ لڑکے دکھائے۔ پھر اپنی رائے دی۔ کہنے لگا درست ہے۔
میری نند کی بیٹی کی منگنی ہوئی۔ لڑکے کو میں نے اپنے گھر بلایا کھانے پہ۔ پھر اپنی بھانجی کو جو رائے دی وہ اب بتاتی ہے کہ مامی نے بالکل ٹھیک کہا تھا۔
صاحب بھی کہتے ہیں کہ رائے اکثر ٹھیک ہوتی ہے۔
کچھ دن پیشتر ٹی وی پہ ایک شخص سے رپورٹر پوچھ گچھ کر رہا تھا۔ صاحب کو بتایا کہ اس کی جسمانی زبان اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔
بات درست نکلی۔
بس یہی کچھ ہے۔
اللہ کا شکر ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
چائے اور مونگ پھلی کے جوڑ کی تو کیا ہی بات ہے۔
دو سال قبل کی ایک تصویر اور کیپشن۔ :)
FB-IMG-1541178564764.jpg

اس موسم میں دل کو بھائے
مونگ پھلی اور شام کی چائے
تابش

مونگ پھلی کی ایک خاصیت یہ ہے کہ تنہائی میں بہترین ساتھی ہے۔
مونگ پھلی، سردی، تنہائی .... واہ آپ نے درست کہا ہے کہ بہترین ساتھی ہے. مجھے مگر یہ چائے اور مونگ پھلی کی تصویر آپ کی زنبیل سے دیکھ کے بہت خوشی ہوئی ہے .... :)
 
Top