چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی

نور وجدان

لائبریرین
حق ہا!
نور جی۔
یہ تو اللہ نے ہمارا ایک اچھا پہلو آپ کے سامنے پھیلا دیا ہے تو ہم اچھے ہی دکھائی دیں گے۔:)
شکر ہے ربِ کریم کا جو ہمارے عیب ڈھانپے رکھتا ہے۔ اللہ دوسرے جہاں میں بھی ایسا ہی کرے۔۔۔آمین!
باقی یہ کہ ابھی تک خیال خوانی سے کیا کیا پڑھا ہے؟
ایسا کچھ خاص نہیں۔
بس اللہ کی جب عنایت ہوتی ہے تو دعا، وضو اور نماز میں کچھ توجہ لگ جاتی ہے۔۔۔ورنہ عام طور پہ
"اِک" بے وفا سا "شہر" ہے اور ہم ہیں دوستو
چہرے کچھ کچھ پڑھ لیتی ہوں۔ روّیے سمجھ لیتی ہوں۔ محمد کے سکول جانا ہوا تو اسے کچھ لڑکے دکھائے۔ پھر اپنی رائے دی۔ کہنے لگا درست ہے۔
میری نند کی بیٹی کی منگنی ہوئی۔ لڑکے کو میں نے اپنے گھر بلایا کھانے پہ۔ پھر اپنی بھانجی کو جو رائے دی وہ اب بتاتی ہے کہ مامی نے بالکل ٹھیک کہا تھا۔
صاحب بھی کہتے ہیں کہ رائے اکثر ٹھیک ہوتی ہے۔
کچھ دن پیشتر ٹی وی پہ ایک شخص سے رپورٹر پوچھ گچھ کر رہا تھا۔ صاحب کو بتایا کہ اس کی جسمانی زبان اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔
بات درست نکلی۔
بس یہی کچھ ہے۔
اللہ کا شکر ہے۔
یہ تو آپ کی خداداد ذہانت کی اعلی مثال ہے. آپ کو شاید غور کرنے کی بہت عادت ہے اور غور کرنے کی اعلی صلاحیت کی چیدہ چیدہ مثالیں ہیں. چونکہ محفلین کی شکلیں دکھتیں نہیں تو کیا ان کے بارے کچھ کہ سکتیں یا بتاسکتیں اپنے مشاہدے کے زیر اثر ...:) میرے بارے میں ہی سہی:)
 
نور وجدان

لائبریرین
چائے پی جائے۔۔ اور مونگ پھلی کھائی جائے (پیکٹ والی):)
چائے پہ یاد آیا کہ چائے کا مزہ بھی بعض اوقات شراب جیسا ہوتا ہے:) ایسے چائے ملے تو خاک جگنو بن کے اڑ جائے

شرابِ کہن پھر پلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا
مجھے عشق کے پَر لگا کر اُڑا
مری خاک جگنو بنا کر اُڑا
 
نور وجدان

لائبریرین
نہ تو چائے پی، نہ مونگ پھلی کھائی ....: :) ( اگر یہ pseudoscience ہے بھی تو کیا ہوا، اس میں سچائی ہے ... رئیس امروہوی کی کافی کتب پڑھیں ہیں اس موضوع پر. انہوں نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا تھا اس کے ذریعے
 
فرقان احمد

محفلین
بصد معذرت عرض ہے کہ ہمیں خود تنویمی کا کوئی خاطر خواہ مقصد سمجھ میں نہ آیا۔ شاید عارضی طور پر کچھ فوائد حاصل ہو جاتے ہوں۔ ہمیں زندگی ایسے تجربات کے لیے انتہائی مختصر معلوم ہوتی ہے ایک بات ضرور ہے کہ یہ بڑا افسانوی سا تصور ہے اور نام بھی بڑا دلفریب ہے۔ عام طور پر شادی سے قبل انسان اس طرح کے ایڈونچر کرتا رہتا ہے۔ جب شادی ہو جائے تو اس کے بعد۔۔۔! :) اللہ اللہ!
 
سید عمران

محفلین
عنوان پڑھ کر ہم اس لیے لڑی ہٰذا میں داخل ہوئے کہ دیکھیں چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی کرکے چائے کے کون کون سے راز معلوم کیے جارہے ہیں۔۔۔
مگر یہاں آن کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ چائے کے ساتھ تو مونگ پھلی ہے۔۔۔
جبکہ ٹیلی پیتھی الگ پڑی ہے!!!
:disappointed::disappointed::disappointed:
 
ہمیں پتا ہے کہ دھاگہ میں آپ کی آمد بسلسلہ چائے مونگ پھلی کے لیے ہے ۔ٹیلی پیتھی کو کیوں ڈھال بنا رہے ہیں ۔
 
نور بہن چائے اور مونگ پھلی کامزہ لاجواب ہے۔
بندہ ڈھیروں باتیں کرتا رہے اور ساتھ ساتھ مونگ پھلی سے لطف انداز ہوتا رہے گزرے وقت کا تب احساس ہوتا ہے جب مونگ پھلی ختم ہو چکی ہو۔ہم تو مونگ پھلی کالی مرچ کالے نمک سے تیار چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھاتے ہیں ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
بصد معذرت عرض ہے کہ ہمیں خود تنویمی کا کوئی خاطر خواہ مقصد سمجھ میں نہ آیا۔ شاید عارضی طور پر کچھ فوائد حاصل ہو جاتے ہوں۔ ہمیں زندگی ایسے تجربات کے لیے انتہائی مختصر معلوم ہوتی ہے ایک بات ضرور ہے کہ یہ بڑا افسانوی سا تصور ہے اور نام بھی بڑا دلفریب ہے۔ عام طور پر شادی سے قبل انسان اس طرح کے ایڈونچر کرتا رہتا ہے۔ جب شادی ہو جائے تو اس کے بعد۔۔۔! :) اللہ اللہ!
لگتا تو عارضی ایڈونچر ہے مگر اسکے اکثر فوائد شادی کے بعد حاصل ہوسکتے ہیں:)
 
نور وجدان

لائبریرین
عنوان پڑھ کر ہم اس لیے لڑی ہٰذا میں داخل ہوئے کہ دیکھیں چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی کرکے چائے کے کون کون سے راز معلوم کیے جارہے ہیں۔۔۔
مگر یہاں آن کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ چائے کے ساتھ تو مونگ پھلی ہے۔۔۔
جبکہ ٹیلی پیتھی الگ پڑی ہے!!!
:disappointed::disappointed::disappointed:
محترم سیدی ...ٹیلی پیتھی پر اپنے علم سے کچھ مستفید کیجیے ..... چائے کیسی لگی آپ کو؟ مونگ پھلی کا ذائقہ کیسا ہے؟ ...
 
نور وجدان

لائبریرین
نور بہن چائے اور مونگ پھلی کامزہ لاجواب ہے۔
بندہ ڈھیروں باتیں کرتا رہے اور ساتھ ساتھ مونگ پھلی سے لطف انداز ہوتا رہے گزرے وقت کا تب احساس ہوتا ہے جب مونگ پھلی ختم ہو چکی ہو۔ہم تو مونگ پھلی کالی مرچ کالے نمک سے تیار چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھاتے ہیں ۔
عدنان بھائی ....بہت شکریہ .... اسی طرح پیار و خلوص سے بھرپور بات کرتے رہیے ...کچھ اپنی رائے دیجیے ٹیلی پیتی پر کالی مرچ لگی مونگ پھلی کھاتے کھاتے
 
نور وجدان

لائبریرین
چلو پوچھ لو تو کیا سوال ہیں۔۔۔؟؟
خود تنویمی کیسے کی جائے ... خود تنویمی کا ٹیلی پیتھی سے کیا تعلق ہے؟ ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی کے لیے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے. خود آگاہی یعنی خود شناسی کا وہ مقام جس میں ہم اپنی "میں " سے الگ ہوتے خود کو دیکھیں یا برائیاں دیکھتے خود تنویمی پر لاسکیں تاکہ ہم بہترین انسان بن سکیں اوراسکے علاوہ خود کو صحت و تندرستی کی جانب لیجانا ... یہ سب ہم کر رہے ہوتے ہیں مگر غیر ارادی اک ریفلیکس ایکشن کے طور پر ...اسکو ارادی عمل بنانا چاہتی ہوں ...اک اور بات اسکو بھلائی کے لیے دوسروں پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے
 
Top