سبق آموز شاعری

محمداحمد

لائبریرین
کس نے کہا تھا
کچی پکی دیواروں پہ ہات رکھو
کس نے کہا تھا
سایوں کے ہمراہ چلو
کس نے کہا تھا
صحرائوں میں راہیں ڈالو
بولو!
آخر کس نے کہا تھا
تن تنہا آوارہ بادل کی سیلانی چھائوں میں
سستانے بیٹھو
افراتفری کے موسم میں
کس نے کہا تھا پیار کرو

فرحت عباس شاہ
 

جاسمن

لائبریرین
پیار سے بڑھ کر نہیں دنیا میں کوئی روشنی
پی گئے یہ روشنی تو آئینہ ہوجاؤ گے
گفتگو میٹھی کرو، ہر شخص سے بڑھ کر ملو
دشمنوں کے واسطے بھی دلربا ہوجاؤ گے
 

رباب واسطی

محفلین

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر
سجدوں میں تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں
دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
ایمان تیرا لٹ گیا رہزن کے ہاتھوں سے
ایمان تیرا بچا لے وہ رہبر تلاش کر
ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
اس آگ کو بجھا دے وہ پانی تلاش کر
کر دے سوار اونٹ پہ اپنے غلام کو
پیدل ہی خود چلے وہ آقا تلاش کر
آپ کی اطلاع کے لیئے عرض کر
محمد اسماعیل
 
آخری تدوین:

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر

مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر

ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے

پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر

سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزرگئیں

دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
علامہ اقبالؒ
یہ علامہ اقبالؒ کے اشعار نہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ ساری باتیں ہیں درحقیقت ہمارے اخلاق کے منافی
سنیں برائی نہ ہم کسی کی نہ خود کسی کو برا کہیں ہم
آتش بہاولپوری
 

جاسمن

لائبریرین
پیار سے بڑھ کر نہیں دنیا میں کوئی روشنی
پی گئے یہ روشنی تو آئینہ ہوجاؤ گے
گفتگو میٹھی کرو، ہر شخص سے بڑھ کر ملو
دشمنوں کے واسطے بھی دلربا ہوجاؤ گے
 

سیما علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے
جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا
 
آخری تدوین:
Top