آج کی دلچسپ بات

گھر والوں کو ایک ٹریٹ دینا ادھار تھی۔ آج سب نے گھیرا کہ ٹریٹ دیجیے۔ ہم نے پس و پیش کی لیکن سب تیار ہو گئے۔ ریسٹورنٹ بھی فائنل ہو گیا۔ ہم نے کہا چلیں جی، آپ سب لوگ خوش ہو جائیں، ہمارا کیا ہے!! :unsure: باہر نکلے تو دیکھا کہ تمام کے تمام ریسٹورنٹ بند تھے۔ کوئی ایک بھی کھلا ہوا نہ تھا۔ بہت حیرانی ہوئی۔ (بلکہ ہمیں تو خوشی ہوئی۔ :p) معلوم نہ تھا کہ عید الاضحٰی پر ریسٹورنٹ نہیں کھلتے۔ ہم نے کہا کہ ہم نے آج ہی ٹریٹ دینی ہے۔ جو کھانا ہے آج ہی کھائیے۔ :devil3: فاسٹ فوڈ (پیزا،برگر،شاورما) کوئی کھانا نہ چاہتا تھا۔ آخر کار "ملک فروٹ چاٹ اور دہی بڑے" اور "عظیم قلفہ شاپ" سے قلفہ کھا کے گھر آئے۔ سستے میں ہی جان چھوٹ گئی۔ :-P
یہاں تو ریستوران کھلا تھا. ہم سب نے عید کے دوسرے روز شوارما آرڈر کیا.
 
سین خے

محفلین
پھر روٹی اور کولڈ ڈرنک کون لاتا ہے

وہ بھی خود بناتی ہوں گی

بہت کم ہمارے یہاں روٹی باہر سے آتی ہے۔ کبھی کبھی نہاری کے لئے نان منگوا لیتے ہیں۔ کولڈ ڈرنکس ہم مہمانوں کی تواضع کے لئے مہینے کے سودا سلف میں لے کر آتے ہیں اسلئے الگ سے کسی سے منگوانا نہیں پڑتی ہے اور نہ ہی ہمیں خود لانا پڑتی ہے :)
 
لاریب مرزا

محفلین
گھر میں باربی کیو پارٹی ہو تو بغیر محنت کیے مزیدار تکے کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

ساری محنت بھائی لوگوں کی :)
20180826_195010.jpg

20180826_204823-1.jpg

ہماری نظر بھٹک بھٹک کے تکوں کے بجائے ان رنگ برنگ گلاسوں کی طرف جاتی رہی۔ :daydreaming:
ویسے تصویر میں رنگ اتنے خوبصورت نہیں آئے جتنے اصل میں لگ رہے تھے۔ :)
20180826_205532.jpg
 
زبردست
آپ کے ہاں بھی بھائی لوگ کچھ سیخیں چکھنے کے بہانے کھا جاتے ہیں؟ :p
 
گھر والوں کو ایک ٹریٹ دینا ادھار تھی۔ آج سب نے گھیرا کہ ٹریٹ دیجیے۔ ہم نے پس و پیش کی لیکن سب تیار ہو گئے۔ ریسٹورنٹ بھی فائنل ہو گیا۔ ہم نے کہا چلیں جی، آپ سب لوگ خوش ہو جائیں، ہمارا کیا ہے!! :unsure: باہر نکلے تو دیکھا کہ تمام کے تمام ریسٹورنٹ بند تھے۔ کوئی ایک بھی کھلا ہوا نہ تھا۔ بہت حیرانی ہوئی۔ (بلکہ ہمیں تو خوشی ہوئی۔ :p) معلوم نہ تھا کہ عید الاضحٰی پر ریسٹورنٹ نہیں کھلتے۔ ہم نے کہا کہ ہم نے آج ہی ٹریٹ دینی ہے۔ جو کھانا ہے آج ہی کھائیے۔ :devil3: فاسٹ فوڈ (پیزا،برگر،شاورما) کوئی کھانا نہ چاہتا تھا۔ آخر کار "ملک فروٹ چاٹ اور دہی بڑے" اور "عظیم قلفہ شاپ" سے قلفہ کھا کے گھر آئے۔ سستے میں ہی جان چھوٹ گئی۔ :-P
اچھے دن کا انتخاب کیا تھا ٹریٹ کے لیے :LOL:
 
گھر میں باربی کیو پارٹی ہو تو بغیر محنت کیے مزیدار تکے کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

ساری محنت بھائی لوگوں کی :)
20180826_195010.jpg

20180826_204823-1.jpg

ہماری نظر بھٹک بھٹک کے تکوں کے بجائے ان رنگ برنگ گلاسوں کی طرف جاتی رہی۔ :daydreaming:
ویسے تصویر میں رنگ اتنے خوبصورت نہیں آئے جتنے اصل میں لگ رہے تھے۔ :)
20180826_205532.jpg
مزیدار یار پاکستان کی یاد آ گئی عید کے دنوں میں تو خوب رونق ہوتی ہے باربی کیو پارٹی، اور جانے کیا کیا :whistle::whistle:
 
لاریب مرزا

محفلین
اچھے دن کا انتخاب کیا تھا ٹریٹ کے لیے :LOL:
ہم تو کہہ رہے تھے کہ پھر کبھی چلیں گے لیکن قسمت نے ساتھ دیا۔ :-P

مزیدار یار پاکستان کی یاد آ گئی عید کے دنوں میں تو خوب رونق ہوتی ہے باربی کیو پارٹی، اور جانے کیا کیا :whistle::whistle:
جی بالکل!! عید پہ سب گھر والے جمع ہوتے ہیں۔ عام طور پہ کوئی بھائی اسلام آباد، کوئی لاہور (حصول معاش کے سلسلے میں) ۔۔ لیکن عید پہ خوب رونق ہوتی ہے۔ :)
 
رباب واسطی

محفلین
روزمرہ کے معمولات میں اسکول، گھر یا کسی بھی جگہ پہ کچھ دلچسپ باتیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہاں پر ان کا ذکرِ خیر کیا جائے گا۔
مثال کے طور پر ابھی کچھ دیر پہلے ہم اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو اردو محفل کے بارے میں بنیادی باتیں بتا رہے تھے۔ موصوف بی ایس سی کے متعلم ہیں لیکن اردو محفل کی آدھی سے زیادہ اردو ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ فرماتے ہیں آپی!! اس کا کیا مطلب ہے "لڑکی کے اختیارات"
ہم نے کہا ہائیں!! o_O بھائی!! کیوں رکنیت سے پہلے معطل ہونے کا ارادہ ہے؟؟ یہ لکھا ہے "لڑی کے اختیارات"
اس وقت سے مشکل اردو پہ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔ :p
بعد میں ہم نے ازراہ تفنن کہا کہ ہم آپ کو اپنی شروع کردہ لڑکیاں دکھائیں؟؟ :heehee::heehee:
:D:p:ROFLMAO::LOL:

:D:p:ROFLMAO::LOL:
 
لاریب مرزا

محفلین
تقریباً ایک ہفتہ قبل ہماری پرنسپل صاحبہ نے ہم سے دریافت کیا کہ آپ کا بلڈ گروپ کیا ہے؟؟ ہم نے تھوڑا شرمندہ ہوتے ہوئے جواب دیا کہ ہم نہیں جانتے۔ میم شدید حیران و پریشان ہوئیں۔ فرماتی ہیں کہ ابھی تک بلڈ گروپ کا نہیں پتا؟؟ حد درجہ کی لاپرواہی ہے۔ کبھی بلڈ ٹیسٹ نہیں کرایا؟؟ اس کے بعد ایک لمبا سا لیکچر بھی دیا جسے ہم نے ایک کان سے سن کے دوسرے کان سے نکال دیا۔ اور بھول گئے۔

آج ہم سکول میں روزمرہ کے کاموں میں مشغول تھے کہ آیا جی ہمارے پاس آئیں اور کہتی ہیں کہ آپ کو پرنسپل آفس میں طلب کیا جا رہا ہے۔ ہم معمول کے مطابق آفس پہنچے تو وہاں موجود ایک انکل کے ہاتھ میں سرنج اور کچھ سامان دیکھ کے ٹھٹھک گئے۔ پرنسپل صاحبہ فرماتی ہیں کہ یہ صاحب فلاں لیبارٹری سے تشریف لائے ہیں۔ آپ کے بلڈ کا سیمپل چاہیے۔ ایک دفعہ تو ہمارا رنگ متغیر ہو گیا۔ :hypnotized: مرتے کیا نہ کرتے۔ بلڈ کا سیمپل دے دیا۔ سرنج بھر کے ہمارا بلڈ لے گئے ہیں۔ :arrogant:
کچھ دن تک ایک رپورٹ تیار ملے گی۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے!! :)
 
زیک

مسافر

واقعی آپ کو اپنا بلڈ گروپ نہیں معلوم؟ مجھے تو بچپن سے یاد ہے۔

ویسے بلڈ گروپ کے لئے سرنج بھرنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ لوگ ویمپائر ہوتے ہیں اور خوب خون لے لیتے ہیں
 
سچ میں نہیں معلوم۔ اور اتنا بلڈ صرف بلڈ گروپ چیک کرنے کے لیے نہیں لیا ہے۔ کہہ رہے تھے بلڈ کے کچھ جنرل ٹیسٹ ہیں وہ بھی کرائیں۔ اس کے لیے لیا ہے بلڈ۔
 
آصف اثر

معطل
یہ صاحب فلاں لیبارٹری سے تشریف لائے ہیں۔ آپ کے بلڈ کا سیمپل چاہیے۔ ایک دفعہ تو ہمارا رنگ متغیر ہو گیا۔ :hypnotized: مرتے کیا نہ کرتے۔ بلڈ کا سیمپل دے دیا۔ سرنج بھر کے ہمارا بلڈ لے گئے ہیں۔ :arrogant:
کچھ دن تک ایک رپورٹ تیار ملے گی۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے!! :)
بُلایا گیا تھا یا خود آیا تھا۔ اگر بُلایا گیا تھا تو کیوں، اور خود آیا تھا تو کیا وجہ تھی۔
 
Top