دنیا کی سب سے بڑی دولت کیا ھے؟؟؟

میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وقت کا اچھا استعمال صرف دولت کے لیے نہیں ہوتا، اور مقاصد میں بھی ہو سکتا ہے۔ :)
چلے اپ کچھ مقاصد بھی بتا دے،تاکہ میں اپنے وقت کو ان پر لگا کروں،کیونکہ اج کل میرے پاس بہت ہی فضول ہی ھے اور بہت زیادہ بھی
 

سین خے

محفلین
اور ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے بار بار کہنے کے باوجود کہ ہمارا مخاطب محض آپ ہی کیا کسی کی ذاتِ واحد نہیں، آپ بار بار اس کو اپنی ذات سے منسوب کر رہی ہیں...
ایک بات سب اچھی طرح سمجھ لیں کہ عملی زندگی میں بھی کبھی کسی کا ناجائز اثر قبول نہیں کیا...
کتنی بار ایسا ہوا کہ ہمارے کئی ساتھی حق بیان کرنے سے مصلحتوں کا شکار ہوگئے اس وقت بھی ہم تنہا بلا جھجک غلط بات یا غلط فیصلوں کے خلاف کھڑے رہے...
اگر کوئی ایسی بات ہوتی کہ کسی کا نام لینا ضروری ہوجاتا تو ہمارے پاس کسی سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی...
اس لیے ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ جو کچھ بھی کہا بالکل عمومی طور پر کہا...
کسی ایک فرد کا خیال ذہن میں رکھ کر نہیں کہا...
ہم نے کسی کے خلاف طنز نہیں کیا، البتہ ایک تلخ حقیقت ضرور بیان کی ہے...
مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں آیا خرم بھائی کو جس طرح سے اور جن الفاظ ٹریٹ کیا گیا...
یہ ہمارے ایک بہت پیارے ساتھی ہیں...
اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ ان سے کسی معاملے میں چوک ہوگئی تو کسی نے ناصحانہ انداز اختیار کیا؟ جس طرح لوگوں کی بڑی بڑی باتوں کو جاسمن صاحبہ دھیرے سے پیار سے نارملائز کردیتی ہیں ایسا ایک بھی کمنٹ آیا؟؟؟
کیا کسی نے ذاتی مراسلے میں ان سے رابطہ کرکے اس طرف متوچہ کیا؟؟؟
غرض کسی بندے کو سمجانے کی، اس کی اصلاح کرنے کی جتنی بھی کوششیں کی جاسکتی ہوں ان میں سے کسی ایک طریقے کو بھی اپنایا گیا؟؟؟
جو دین سے پھر جائے، مرتد یوجائے اسے بھی تین دن تک مہلت دی جاتی ہے. سمجھایا جاتا ہے، اس کے اشکالات کا حل ڈھونڈا جاتا ہے...
یہ نہیں کہ پکڑا اور بِزن!!!

کیا آپ نے مجھے چھوٹ دی؟ آپ کچھ بھی کہہ لیں میں مخاطب ہوں کیونکہ مراسلہ تو میرا ہی تھا!

اور ایک بات بتائیے کہ اس فورم پر کیا واقعی باقی لوگوں سے بھی ایسا کیا جاتا ہے کہ ان کو نرمی سے سمجھایا جاتا ہو؟ کیا یہاں پر کچھ لوگوں سے ہر وقت ان کی مذہبی وابستگی کے بارے میں سوال نہیں کیا جاتا ہے؟ کیا ان لوگوں کو نصحیت کی جاتی ہے کہ بداخلاقی نہ دکھائیں اور کسی کی مذہبی وابستگی کے بارے میں بلاوجہ کھوج نہ کریں؟

آپ کو اپنی انسانیت کے علمبردار والی بات طنز نہیں لگ رہی ہے؟ :) سارے طنز و طعنے ہم نے کر دئیے تھے۔

میں نے بھی ایک تلخ حقیقت ہی بتانے کی کوشش تھی عمران بھائی۔ میں نے تو کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ تعلیمات کی کمی ہے یا فلاں کوئی علمبردار وغیرہ ہے۔

اور دوسری بات میں ذاتی میں رابطہ کر کے کسی کو نصحیت کرنے کے سخت خلاف ہوں کیونکہ باقی لوگوں کو معلوم ہوتا نہیں ہے کہ بات کی کیا گئی ہے اور اس سے زیادہ تر غلط فہمیاں ہی جنم لیتی ہیں۔ ایسی صورتحال سے میں ایک فورم پر دوچار ہو چکی ہوں۔ اسلئے جو مجھے کہنا ہوتا ہے سامنے ہی کہتی ہوں۔

جاسمن سس بہت اچھی ہیں اور بہت محترم ہیں :) اور میں نے خود یہاں اوپن فورم پر ایک بار کہا تھا کہ جتنی وہ اچھی ہیں میں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔ البتہ مجھے یہ پسند نہیں آتا ہے کہ جو میں نے کام کیا ہی نہ ہو اس کا بھی مجھ پر لیبل لگ جائے۔

آپ کا جو دل چاہے کہیں :) بلکہ جس جس کا دل چاہے کہتا رہے۔ میں اس سے زیادہ بحث کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہوں :) میں اب اس سے زیادہ پرواہ نہیں کرسکتی۔

والسلام
 

سید عمران

محفلین
جاسمن سس تو ہیں ہی اچھی، آپ بھی اچھی ہیں، البتہ خود ہی اپنے آپ کو برا سمجھتی رہتی ہیں...
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں!!!
 
ماسی کا مذکر کیا ہوتا ھے؟؟
ماسی پنجابی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مذکر ’ماسڑ‘ (م+ ا +س+ ڑ) ہے۔

کچھ عرصہ قبل تک اس کی تقدیس لفظ ماں جتنی ہی تھی لیکن بدلتے طور اطوار نے خاص کرشہروں میں اسے امیر گھروں میں گھر کا کام کاج کرنے والی عورت کے لیے مخصوص کر دیا ہے۔

گاؤں، دیہات میں آج بھی خالہ کو ماسی جی اور اس سے جڑے رشتوں مثلاً خالہ زاد بھائی/بہن کو مسیر/مسیری یا ماسی دا پُتر/ماسی دی دھی کہہ کر ہی بلایا جاتا ہے۔

مسیر سے جُڑا ایک محاورہ بھی یاد آ گیا ہے۔
مسیر تے جھاڑیاں دے بیر۔:)
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
چلے اپ کچھ مقاصد بھی بتا دے،تاکہ میں اپنے وقت کو ان پر لگا کروں،کیونکہ اج کل میرے پاس بہت ہی فضول ہی ھے اور بہت زیادہ بھی
جب وقت فضول ہو تو اسے فضول کاموں میں لگایا جائے تاکہ وقت فضول ہی رہے، کیونکہ جب فضول وقت نہیں رہے گا تو پھر جو وقت بے فضول ہوگا فضول ہوجائے گا اور جب بے فضول وقت فضول ہوجائے تو سب کچھ فضول ہوجائے گا یہاں تک کہ یہ مراسلہ بھی
 
جب وقت فضول ہو تو اسے فضول کاموں میں لگایا جائے تاکہ وقت فضول ہی رہے، کیونکہ جب فضول وقت نہیں رہے گا تو پھر جو وقت بے فضول ہوگا فضول ہوجائے گا اور جب بے فضول وقت فضول ہوجائے تو سب کچھ فضول ہوجائے گا یہاں تک کہ یہ مراسلہ بھی
واہ چھوٹے خان کیا خوبصورتی سے فضول پر بےفضول سی روشنی ڈالی ہے ۔:p
 
Top