سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Screenshot_2018-08-05-22-08-26-79.png
 
اگر پاکستانی سیاستدان ٹرک ڈرائیور ہوتے تو ان کے ٹرکوں کے پیچھے کیا لکھا ہوتا ، ملاحظہ کریں ۔

٭ آصف زرداری : ڈالروں کا چکر , کبھی روہڑی کبھی سکھر ۔
٭ الطاف حسین : دیکھنے میں ڈولی , چلنے میں گولی ۔
٭ سراج الحق : پیار تے کراں پر تنخواہ بہوں تھوڑی اے ۔
٭ فاروق ستار : دل برائے فروخت ، قیمت صرف ایک مسکراہٹ ۔
٭ چودھری شجاعت : نہ انجن کی خوبی نہ ڈرائیور کا کمال ، چلی جا رہی ہے بس خدا کے سہارے ۔
٭ بلاول بھٹو : پپو یار تنگ نہ کر ۔
٭ شہباز شریف : دیوانی سڑکوں کی ۔
٭ شیخ رشید : آج کلی ہےکل گلاب ہوگا ، مجھ سے شادی کر لو بڑا ثواب ہوگا ۔
٭ مصطفے کمال : وقت نے ایک بار پھر دلہن بنا دیا ۔
٭ اسفند یار ولی : کبھی آؤ نہ مردان خوشبو لگا کے ۔
٭ طاہرالقادری : پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا ۔
٭ مولانا خادم رضوی : خبردار ! آتش گیر مادہ ہے ۔
٭ عمران خان : لبھی تے لدساں نئیں تے خالی دبساں ۔
٭ ممنون حسین : توں لنگ جا ساڈی خیر اے ۔
٭ نوازشریف : اجڑ تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے ۔
 

زیک

مسافر
میری فیسبک فیڈ کے مطابق مشرق وسطی کی بڑی بڑی عمارتوں پر تحریک انصاف کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر پروجیکٹ کئے گئے ہیں الیکشن کی جیت کی خوشی میں اور دنیا کے تمام بڑے لیڈروں نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف بیانات دیئے ہیں۔
 
میری فیسبک فیڈ کے مطابق مشرق وسطی کی بڑی بڑی عمارتوں پر تحریک انصاف کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر پروجیکٹ کئے گئے ہیں الیکشن کی جیت کی خوشی میں اور دنیا کے تمام بڑے لیڈروں نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف بیانات دیئے ہیں۔
سنا ہے 25 جولائی کے بعد سے نظام شمسی کے باقی سیاروں میں بھی خلائی مخلوق نے اپنے چہرے تحریک کے رنگوں میں ایسے رنگ لیے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو پہچان بھی نہیں پا رہے۔ یہاں تک کہ زحل کے گرد موجود ہالا بھی تحریکی رنگ میں رنگا گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top