مبارکباد محترم محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کے 9 ہزار مراسلے

م حمزہ

محفلین
محفل کے ہردلعزیز، خوش اخلاق، ہر وقت مسکرانے والے اور سب کو خوشیاں بانٹنے والے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی نے ابھی تھوڑی دیر قبل اردو محفل پر 9000 مراسلہ جات کی تکمیل کرچکے ہیں ۔ عدنان بھائی کی ایک اچھی صفت یہ بھی ہے کہ دوسروں کو مبارکبادی کے پیغامات دینے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ بلکہ آجکل اکثر محفلین کیلئے بھی مبارکبادی کی لڑیوں کی افتتاح وہی کرتے ہیں ۔

عدنان بھائی! ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ آپ اسی طرح محفل کی رونق بنے رہیں گے۔ اللہ آپ کو سدا خوش وخرم رکھے اور اپنے فضل خاص سے نوازتا رہے ۔ آمین
 
آخری تدوین:
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی آپ کو
9000posts.gif

کی بہت بہت مبارک ہو۔
2f-1.jpg
 

ہادیہ

محفلین
2_1.gif

بہت بہت مبارکباد عدنان بھیا۔۔
huf502.gif

دعا ہے میری!

کہ زندگی کی سبھی بہاریں
محبتوں سے نم یہ ہوائیں
تمہارے دامن سے کھیلیں ہر دم
کہ زندگی کے ہر ایک پل سے
ہزاروں خوشیاں کشید کرکے
تم اپنے اندر سمیٹ لو
کسک کوئی بھی رہے نا باقی
تمہارے دل میں
یہ دعا ہے میری:)

اللہ پاک دین و دنیا کی بھلائی عطا فرمائے آپ کو۔۔خوش و خرم آباد رکھے آپ اور آپ کی فیملی کو۔۔آمین ثم آمین
فار یو:):):)

Dapper_Anxious_Frog.gif

 

سید عمران

محفلین
لو بھائیو!!!
ادھر ہم ووٹوں کی گنتی میں کیا مصروف ہوئے...
ادھر موصوف نے موقع پا کر یہ کارنامہ کر دکھایا...
خیر پھر بھی مبارک باد دینا تو بنتا ہے ناں!!!
 
Top