فونٹ Qcs قرآن فونٹس ریلیز

علامہ

محفلین
بہترین، ماشاء اللہ بہت ہی خوب، بہت ہی بہترین کام کیا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
محترم منتظم اعلي صاحبان۔ اردو ويب فانٹ سرور ميں يہ فانٹ نظر نہيں آسکے۔ اميد ہے کوئي منتظم صاحب ان ١٥ فانٹس کو بھي فانٹ سرور پر اپ لوڈ کر ديں گے تاکہ ڈائون لوڈ ميں آساني رہے۔
ياد رہے کہ ان فانٹس کے ساتھ مائکروسافٹ ورڈ کي فائل بھي ضروري ہے کيونکہ قرآن کا ڈيٹا تو اس ميں ہے اور اس ڈيٹا کے بغير يہ فانٹس کام نہيں کريں گے۔ ويسے تو ماشاءالله شايد جميل فانٹس والي ٹيم نے قرآن کا بہت اچھا فانٹ متعارف کروايا ہے۔ ميرے خيال سے شايد يہ کتابت علي احمد صابر چشتي صاحب کي ہے۔ اور عصر حاضر کے قرآني خطاطوں ميں مجھے يہ سب سے زيادہ پسند ہيں۔ اسلئے ميں اس فانٹ کو بھي بہترين کاوش کہوں گا۔
qcs قرآني فانٹس ميري ذاتي تخليق ہے اور استعمال کے لئے فري ہے اس لئے استعمال کنندہ کو اسکے استعمال سے کسي کاپي رائٹ وغيرہ کا خطرہ نہيں ہے۔
اميد ہے منتظمين صاحبان اسے فانٹ سرور پر پہنچا ديں گے۔ تاکہ عوام الناس اس سے بھي مستفيد ہو سکيں۔
 

علامہ

محفلین
محترم اشفاق نیازی بھائی! آپ نے اپنے مراسلے میں ایک جگہ لکھا ہے کہ یہ میری اپنی تخلیق ہے، تو عرض ہے کہ تخلیق تو صرف خالق کر سکتا ہے، اور خالق صرف اللہ، ہم مخلوق ہیں، اور مخلوق جو بھی نیا کام کرتی ہے تو اس کو ایجاد کیا جاتا ہے نہ کہ تخلیق، کیوں کہ ہم مؤجد ہوتےہیں، خالق نہیں۔
 
محترم علامہ صاحب اگر الفاظ کے استعمال ميں غلطي ہوگئي ہے تو ميں اس ميں تصحيح کر ديتا ہوں۔ يہ ليگيچر ميں نے تحرير کئے ہيں۔ نشاندہي کا شکريہ۔ فانٹس کا ويب فانٹ سرور پر انتظار رہے گا۔
 

arifkarim

معطل
محترم اشفاق نیازی بھائی! آپ نے اپنے مراسلے میں ایک جگہ لکھا ہے کہ یہ میری اپنی تخلیق ہے، تو عرض ہے کہ تخلیق تو صرف خالق کر سکتا ہے، اور خالق صرف اللہ، ہم مخلوق ہیں، اور مخلوق جو بھی نیا کام کرتی ہے تو اس کو ایجاد کیا جاتا ہے نہ کہ تخلیق، کیوں کہ ہم مؤجد ہوتےہیں، خالق نہیں۔
واہ جی واہ، یہاں تو پریپ کلاس کے درجہ کا علم بانٹا جا رہا ہے۔ بہت خوب!
 

طمیم

محفلین
کیا یہ فونٹس کسی کے پاس موجود ہیں ؟ لنک ایکسپائر ہوچکا تھا۔ کیا کوئی انہیں دوبارہ شیئر کرسکتا ہے؟
 

طمیم

محفلین
طمیم بھائی عمدہ چیز تلاش کی آپ نے۔ اللہ کرے اب لنک بھی مل جائے۔
مطلوبہ فونٹس تو نہیں ملے البتہ ورڈ فائلیں ملی ہیں سرچ کرتےہوئے اوراُن پربھی پاسورڈلگا ہوا ہے۔ لیکن ان میں استعمال ہونےوالے فونٹس ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
اسی طرح لنکڈ ان پر محترم اشفاق نیازی صاحب کا پروفائل بھی نظر آیا ہے مجھے نہیں معلوم ان سے رابطہ کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔ سعودی عرب میں قرآن کمپلیکس میں فانٹ ڈیزائنر اور ڈویلپر کے طور پر ہی مصروف ہیں ۔ مزید تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اگر کوئی ان سے رابطہ کرسکتا ہے تو ان سے دوبارہ اپلوڈ کرنے کی درخواست کی جاسکتی ہے ۔ اسی طرح محفل پر بھی آخری دفعہ اپریل 2018 پرآفیشل پائے گئے تھے۔
اشفاق نیازی
نعیم سعید
 
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
طمیم بھائی ، مندرجہ ذیل سائٹ پر تلاش کریں ، فونٹ کی تو تصویر بھی غائب ہوگئی ہے ۔ اگر قرآن کمپلیکس کے لئے بناتے ہیں تو لازماً اس سائٹ پر ہوں گے ۔
مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف
اس صفحہ پر یہ فونٹس دستیاب نہیں ہیں۔
جب برادرم نعیم سعید نے فونٹ شیئرکیا تھا تو اسے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔ لیکن اب دوبارہ ضرورت پڑنے پر پرانے ڈیٹا سے تلاش کرنے پر بھی صرف ورڈ فائلیں ہی ملی ہیں۔ نعیم سعید بھی دو سال سے محفل پر لاگ ان نہیں ہوئے ۔
 

طمیم

محفلین
مجھے فونٹس بنانے کے بارہ میں تو معلوم نہیں لیکن میرا خیال ہے یہ فونٹس لیگیچر ٹائپ تھے ۔ یعنی انہوں نے قرآن کریم کے اندر استعمال ہونے والے تمام الفاظ تیار کرکے فونٹ میں شامل کردیئے تھے۔ اور انہیں ورڈ فائل میں فونٹ سے سمبل کے طور پر انسرٹ کیا تھا۔ ۔ یہ فونٹ ایک سےزائد فائلوں پر مشمتل تھا ۔ کیونکہ انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ صرف قرآن کریم کے متن کے لئے ہے ۔ صرف کاپی پیسٹ کے ساتھ کام کرےگا۔
 
Top