محفلین کے انٹرویو

بہت بہت شکریہ مریم، میں نہیں سمجھتا کہ میرا انٹرویو کسی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اب تک محفل میں دوست بنانے میں ناکام ہوا ہوں۔ دوسرا یہ کہ میں کوئی ایسی شخصیت بھی نہیں کہ جس میں لوگوں کو انٹرسٹ ہو۔
عظیم بھیا! آپ انٹرویو دینا درست نہ سمجھتے ہوں تو آپ کی خوشی کا خیال رکھا جائے گا تاہم جہاں تک اہمیت، ناکامی اور دلچسپی کی بات ہے تو میرے مشاہدے کے مطابق یہ سبھی محفلین سے انٹریکشن سے بڑھتی ہے. لوگ آپ کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ کو کمیونٹی کا حصہ خوب خوب مانتے ہیں اور گھلنا ملنا، اہمیت اور دوست احباب سب ہو جاتا ہے. اس کے لیے انٹرویو سے اچھا ذریعہ کیا ہوگا؟ :)
 
فی الحال میں آپ سے معذرت ہی چاہوں گا
یہ باتیں تو مجھ پر بھی صادق آتی ہیں. پھر بھی میری یہ رائے ہوگی کہ آپ انٹرویو ضرور دیجیے صرف اس لیے کہ یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے.
 
عظیم

محفلین

دراصل ابھی یہاں محفل میں ایک آدھ مراسلہ کرنا بھی میرے لیے بہت سخت کام ہوتا ہے، اور جب انٹرویو شروع ہو گیا تو سوال پر سوال بھی ہوتے ہیں۔ اور میرے ذہن پر کبھی کبھار بہت زیادہ بوجھ پڑ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ میرا دن گزارنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ یہاں کوئی تماشا بنے مطلب میں انٹرویو شروع کر کے عجیب و غریب باتیں شروع کر دوں۔ معافی چاہتا ہوں لیکن میں خود کو آپ کے سوالات کے جواب دے پانے کے قابل نہیں سمجھتا۔
 
اور کاٹ پیٹ کی لائیو رپورٹ محفل پر آنی چاہیئے
ہائے گوگل گلاس! :) :) :)

faec6cbc09179284a8fb2799696a46d2.jpg
 
عظیم

محفلین
یہ باتیں تو مجھ پر بھی صادق آتی ہیں. پھر بھی میری یہ رائے ہوگی کہ آپ انٹرویو ضرور دیجیے صرف اس لیے کہ یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے.
مجھے اچھا تو نہیں لگ رہا کہ آپ کی اور مریم بہن کی بات کو رد کروں لیکن میں مجبور ہوں
 
م حمزہ

محفلین
میں تھوڑی دیر پہلے یہی سوچ رہا تھا کہ مجھے آپ کا دیا ہوا انٹرویو پڑھنا ہے۔ کل میرا پہلا کام اسے ہی ڈھونڈنا تھا۔ شکریہ محترم۔

اس کے علاوہ مجھے محمد وارث صاحب، سید عمران صاحب ، زیک سر ربیع م صاحب اور عبید انصاری صاحب کے انٹرویو لنکس اگر مل جائیں تو مشکور ہونگا۔
 
زیک

مسافر

میرے دستخط میں موجود ہے
 
مذکورہ بالا حضرات میں سے زیک صاحب کا انٹرویو ہی ہوا تھا اور اس کا لنک غالبا ان کے دستخط میں موجود ہے، آپ فون کو ٹیڑھا گھمائیے! :)
 
نمرہ

محفلین
میں تو انٹرویو دینے کے لیے تیار ہوں البتہ پڑھنے والوں سے کچھ ہمدردی ہو گی مجھے۔
 
سید عمران

محفلین
ان میں سے صرف وارث بھائی اور زیک بھائی کا ملے گا۔
باقی بڑے لوگ ہیں۔
اور یہ نہایت چھوٹے لوگ ہیں...
اونہہ بلڈی سویلین....
.
.
.
تابش بھائی کے مراسلے کی اب تکمیل ہوئی...
آہ، دل وچ ٹھنڈ سی پے گئی!!!
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
اس کا الٹ ہی سمجیو بھائی لوگو...
ورنہ ساڈی خیر نئی!!!
 
کس کس نے حامی بھر لی ہے ، کیا یہ سب لوگ الیکشن میں کھڑے ہیں؟
میں تو دینے کو تیار ہوں مگر میری بیگم کے الفاظ بنا کانٹ چھانٹ حاضر ہیں۔

"اب آپ اپنا پچاسواں انٹرویو دینے نہ بیٹھ جائیے گا"
 
Top