کون ؟

آسی انکل سے جب میں نے اس خبر کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ خبر اپیا کی ایک عزیزہ نے دی جس کی تصدیق عینی شاہ نے بھی بعد میں کی تھی ۔۔۔۔
اب حقیقت کیا ہے ؟ :(
عینی شاہ بھی "پھیلائی ہوئی" کا حصہ رہی ہوں گی؛ میں نے تو یقین کر لیا تھا۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
میں اتنا بڑا دعوٰی نہیں کر سکتا۔ چلئے میرا بیان اسی "پھیلائی گئی" پر ہی مبنی سہی۔ واللہ اعلم بالصواب
آپ کا بیان معتبر ہے جناب آپ جانتے ہیں مگر اس کا ذریعہ وہی تھا جہاں سے یہ خبر آئی سوآپ خود کو الزام نہ دیں ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
عینی شاہ بھی "پھیلائی ہوئی" کا حصہ رہی ہوں گی؛ میں نے تو یقین کر لیا تھا۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔
صائمہ سس کیا یہ خبر نو جون 2016 کے بعد کی ہے؟ کیونکہ ان سے میری آخری مرتبہ بات اسی تاریخ کو ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے اپنے گاؤں جا رہی ہیں ؟ اس سے پہلے انہیں انجائنا کا اٹیک تو ہوا تھا اور وہ کافی عرصہ علیل بھی رہیں ۔۔۔۔
میں صرف اتنا ہی کہوں گی کہ وہ چند لوگوں کے قریب تھیں اور اگر وہ اس تاسف کا حصہ نہیں ہیں تو خود ہی سمجھ لیجیے کہ اس خبر میں کتنی صداقت تھی ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں صرف اتنا ہی کہوں گی کہ وہ چند لوگوں کے قریب تھیں اور اگر وہ اس تاسف کا حصہ نہیں ہیں تو خود ہی سمجھ لیجیے کہ اس خبر میں کتنی صداقت تھی ۔

آپ کی بات میں بہت وزن ہے صائمہ سس ۔۔۔ وہ جہاں بھی ہوں عافیت کے ساتھ ہوں۔۔۔آمین!
 
محمد وارث

لائبریرین
میں صرف اتنا ہی کہوں گی کہ وہ چند لوگوں کے قریب تھیں اور اگر وہ اس تاسف کا حصہ نہیں ہیں تو خود ہی سمجھ لیجیے کہ اس خبر میں کتنی صداقت تھی ۔
جی میں بھی ایک دو محفلینز کو جانتا ہوں جن کا ان کے ساتھ فون پر رابطہ تھا اور وہ اس خبر پر بس خاموش ہی ہیں!
 
باباجی

محفلین
ایک بار تو یہ خبر سن کر دھچکا لگا پھر اگلے کچھ جوابات پڑھ کر مخمصے میں پڑگیا ۔۔ بہرحال جو بھی ہو بہتر ہی ہو یہ دعا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ایک بار تو یہ خبر سن کر دھچکا لگا پھر اگلے کچھ جوابات پڑھ کر مخمصے میں پڑگیا ۔۔ بہرحال جو بھی ہو بہتر ہی ہو یہ دعا ہے
اب تو فاتح نے تصدیق کر دی ہے کہ الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں۔اللہ انہیں ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔آمین!
 
Top