کون ؟

زیک

مسافر
اکثر لوگ اپنا اصل نام استعمال نہیں کرتے، اپنی تصویر نہیں لگاتے۔ نہ ہی ان کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنا اتنا آسان ہے جتنا میرے بارے میں۔ پھر میں نے کبھی کھلم کھلا اپنی رائے دینے سے پرہیز نہیں کیا اور بہت سے محفلین نے اس پر کافی الٹی سیدھی باتیں بھی کی ہیں۔ اب تو میرے "اقوال" مذہبی محفلین کے علاوہ رائٹ ونگ پاپولسٹ بھی پراپگنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں بہت کم ہی محفلین ہیں جن سے ملاقات ممکن ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین

یہ تو بہت غلط بات ہے کہ کسی کو اس کی سوچ کی سزا دی جائے ، مہذب اقوام آزادی اظہار رائے کی پریکٹس کرتی ہیں ۔ کیا آپ نے انتظامیہ سے اس بارے میں بات کی ؟ یہ توHarassment ہے ۔ ابن سعید بھائی کیا آپ اس بات سے واقف ہیں ؟
 
یہ کچھ مشکل سوال ہے۔ جی تو چاہتا ہے کہ ان محفلین سے ملا جائے جو مجھے خوب دھمکیاں دے چلے مگر بیگم کو اس پر شدید اعتراض ہو گا۔

ایک رکن خرم سے ملاقات ہوئی تھی کئی بار۔ مگر جب بدتمیز اور ابن سعید کے شہروں کا رخ کیا اور دونوں نے لفٹ نہیں کرائی تو ملاقات سے توبہ کر لی۔
آپ کے مراسلے کی بابت معلوم ہوا کہ یہاں کوئی صاحب میرے ہم نام بھی ہیں :)
 
squarened

معطل
شمشاد بھائی کے معاملے میں کسی قسم کی ہراسمنٹ ایشو نہیں تھا۔
بالواسطہ ہراسمنٹ ایشو چاہے نہ ہو مگر اظہار کی آزادی، عزت نفس اور اپنے دین کے وقار کا تحفظ نہ کر سکیں تو پھر خود کو انسان محفوظ بھی محسوس نہیں کرتا
آپ نے ریٹنگ کی بات کی تو اقتباس لینا پڑا، یہاں ریٹنگ موضوع بحث ہی نہیں.
زکریا بھائی کو فی الوقت جن ارکان سے شکایت ہے ان کے نام اور تصویریں بھی فورم پر موجود ہیں اور فورم کے مختلف نظریات رکھنے والوں سے ان کی ملاقات کی رودادیں بھی
آئندہ منصور بھائی ڈاگ شو دیکھنے ناروے گئے تو کیا مذکورہ ممبر سے ملاقات نہیں کریں گے
 
فلک شیر

محفلین

صائمہ شاہ

محفلین

فرقان احمد

محفلین
کچھ عرصہ پہلے ان کی وفات کی غلط خبر دانستہ پھیلائی گئی تھی مگر اس میں کوئی صداقت نہیں تھی ، مجھے امید ہے وہ جہاں بھی ہیں خیریت سے ہیں ۔
صائمہ شاہ! اگر آپ اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کر سکیں تو ہم آپ کے ممنون ہوں گے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے ان کی وفات کی غلط خبر دانستہ پھیلائی گئی تھی مگر اس میں کوئی صداقت نہیں تھی ، مجھے امید ہے وہ جہاں بھی ہیں خیریت سے ہیں ۔

صائمہ سس کیا یہ خبر نو جون 2016 کے بعد کی ہے؟ کیونکہ ان سے میری آخری مرتبہ بات اسی تاریخ کو ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے اپنے گاؤں جا رہی ہیں ؟ اس سے پہلے انہیں انجائنا کا اٹیک تو ہوا تھا اور وہ کافی عرصہ علیل بھی رہیں ۔۔۔۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آسی انکل سے جب میں نے اس خبر کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ خبر اپیا کی ایک عزیزہ نے دی جس کی تصدیق عینی شاہ نے بھی بعد میں کی تھی ۔۔۔۔
اب حقیقت کیا ہے ؟ :(
 
کچھ عرصہ پہلے ان کی وفات کی غلط خبر دانستہ پھیلائی گئی تھی مگر اس میں کوئی صداقت نہیں تھی ، مجھے امید ہے وہ جہاں بھی ہیں خیریت سے ہیں ۔
میں اتنا بڑا دعوٰی نہیں کر سکتا۔ چلئے میرا بیان اسی "پھیلائی گئی" پر ہی مبنی سہی۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top