کون ؟

قیصرانی

لائبریرین
جن اراکین سے ملنا چاہتا تھا، ان کی اکثریت سے ملاقات ہو گئی ہے۔ جن سے نہیں مل پایا، ان کے نام درجِ ذیل ہیں:

زیک سے اس وقت کی سلام دعا ہے جب سے وہ جادوگر ہوتے تھے۔ اس وقت ہماری ابحاث (بحث کی جمع) نے ان سے ملاقات کی خواہش پیدا کی
مقدس ، لائبریری کے حوالے سے اگر کسی کو میں نے انتھک محنت کرتے دیکھا ہے تو مقدس کا نام سب سے اوپر آتا ہے

اگر ان اراکین سے، جن سے پہلے ملاقات ہو چکی ہو اور دوبارہ ملنا چاہتا ہوں، بھی لکھ سکتے ہوں تو لکھوں؟
صائمہ شاہ
نبیل
نیرنگ خیال

فاتح بھائی اور ابن سعید بھائی کا نام دونوں فہرستوں میں اس لئے نہیں رکھا کہ ان سے اتنی زیادہ غیبی ملاقات رہتی ہے کہ اس سے زیادہ وہ برداشت بھی نہیں کر پائیں گے :)

بہت سارے اراکین شاید اپنا نام ان فہرستوں یا اس کے نیچے والی لائن میں بھی نا پا کر شاید بہت "خوش" ہوں، تو ان کی خوشی بالکل بجا ہے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
نہ صرف بہت سے ایسے محفلین جن سے ملنے کا اشتیاق تھا ان سے ملاقات ہو چکی ہے بلکہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جن کی بابت ہماتا خیال تھا کہ اگر دنیا میں آخری شخص وہ بچ جائے تب بھی نہ ملنا چاہوں، ان سے بھی بدقسمتی سے ملاقات ہو چکی ہے۔
لیکن اب بھی ایک لمبی فہرست ہے جن سے ملنا چاہوں گا اور اس میں سرِ فہرست مقدس کے سوا کون ہو سکتا ہے۔ :)
اور وجوہات سے کیا مراد ہے بھئی؟ وہ ٹوئن ہے ہماری :)
آپ کا جواب تو مجھے پتہ ہی تھا مگر آپ کی بہادری کو سلام کہ غیر سیاسی بیان بھی بڑی سیاست سے دیا :)
 
فاتح

لائبریرین
بات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ان دونوں بیانات کو ملا کر پڑھا جائے :laughing:
اگر ان اراکین سے، جن سے پہلے ملاقات ہو چکی ہو اور دوبارہ ملنا چاہتا ہوں، بھی لکھ سکتے ہوں تو لکھوں؟
صائمہ شاہ
صائمہ شاہ ، ویسے صاحبہ دھاگہ ہونے کی وجہ سے آپ بھی بتائیے :)
 
زیک

مسافر
یہ کچھ مشکل سوال ہے۔ جی تو چاہتا ہے کہ ان محفلین سے ملا جائے جو مجھے خوب دھمکیاں دے چلے مگر بیگم کو اس پر شدید اعتراض ہو گا۔

ایک رکن خرم سے ملاقات ہوئی تھی کئی بار۔ مگر جب بدتمیز اور ابن سعید کے شہروں کا رخ کیا اور دونوں نے لفٹ نہیں کرائی تو ملاقات سے توبہ کر لی۔
 
سعود بھائی کتنی بری بات ہے :shock: آپ نے تو ہماری ناک کٹوا دی
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگر ان اراکین سے، جن سے پہلے ملاقات ہو چکی ہو اور دوبارہ ملنا چاہتا ہوں، بھی لکھ سکتے ہوں تو لکھوں؟
صائمہ شاہ
نبیل
نیرنگ خیال
:)

بصد شوق ملیے ہمارے فیض کا چشمہ عام ہے :) مگر اس بار بیگ گماے بغیر تشریف لائیے گا اور ہاں آنے سے پہلے ہمارا مراسلہ ضرور دیکھ لیجیے گا تحفے والا :grin:
 
قیصرانی

لائبریرین
بصد شوق ملیے ہمارے فیض کا چشمہ عام ہے :) مگر اس بار بیگ گماے بغیر تشریف لائیے گا اور ہاں آنے سے پہلے ہمارا مراسلہ ضرور دیکھ لیجیے گا تحفے والا :grin:
فیض کا چشمہ اتنا بھی عام نہیں ہے کہ آپ کا ٹرمینل فن لینڈ سے براہ راست ممکن نہیں ہے۔ ہالینڈ سے یا کہیں اور سے گذرا تو بیگ کا مسئلہ پھر بن سکتا ہے۔ آپ ایسا کیجئے کہ چشمہ رواں دواں رکھئے، جونہی موقع ملا تو فیض یاب ہو جائیں گے :)
تحفہ والا مراسلہ تو بہت پہلے دیکھ لیا تھا، بلکہ اتنا پہلے کہ اب تو یاد بھی نہیں رہا :p
 
Top