انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

فہد اشرف

محفلین
ویسے اس کا ابلاغ تو ہو رہا ہے مگر مستعمل نہ ہونے کی وجہ سے ذرا دقت ہے. کیا یہ فارسی میں ہے یا بدائی لفظ اردو کا ہے؟
ویسے کوئی نئی اصطلاح استعمال کرنے کا حل تو یہی ہوتا ہے کہ بس شروع میں اسے متعارف کروا دیا جائے. بہر حال بدائی کا مطلب کیا ہے اور کس زبان کا لفظ ہے. حقیقی المرکزیہ تو زبردست اصطلاح ہے.
عربی بِدَائِيّة معنی ابتدائی
 
فہد اشرف

محفلین
میرے پاس ہائی اسکول کی سائنس کی کتاب اردو میں تھی اگر وہ مل جائے تو سائنسی اصطلاحات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
انگریزی اصطلاحات یا سائنسی اصطلاحات؟
یہ دونوں مختلف موضوعات ہیں۔ اب تک پوچھی گئی اصطلاحات سائنسی ہیں۔
جیسے mature کے لیے بحیثیت انگریزی اصطلاح تو پختہ کار درست ہے۔ مگر آپ کے کونٹیکسٹ میں شاید درست نہ ہو۔

سائنسی اصطلاحات کے اردو ترجمے بھی زیادہ تر فارسی یا عربی سے اخذ شدہ ہیں۔
 
میرے پاس ہائی اسکول کی سائنس کی کتاب اردو میں تھی اگر وہ مل جائے تو سائنسی اصطلاحات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
میں نے بھی میٹرک اردو میڈیم میں ہی کیا ہے. پھر بھی یہ حالات ہیں! کچھ کچھ اصطلاحات یاد ہیں مگرزیادہ تر تو مستعمل ہی نہیں تھیں یا یاد نہیں ہیں.
 
انگریزی اصطلاحات یا سائنسی اصطلاحات؟
یہ دونوں مختلف موضوعات ہیں۔ اب تک پوچھی گئی اصطلاحات سائنسی ہیں۔
جیسے mature کے لیے بحیثیت انگریزی اصطلاح تو پختہ کار درست ہے۔ مگر آپ کے کونٹیکسٹ میں شاید درست نہ ہو۔

سائنسی اصطلاحات کے اردو ترجمے بھی زیادہ تر فارسی یا عربی سے اخذ شدہ ہیں۔
فی الحال مقصد تو سائنسی اصطلاحات ہے مگر کئی انگریزی اصطلاحات بھی اندر آئیں گی جن کے متعلق میں شیور نہیں ہوں. لڑی کا عنوان بہرحال جنرل ہی رکھا ہے تاکہ باقی لوگ بھی حصہ لے سکیں اور آئندہ پوسٹنگ کر سکیں.
 
فہد اشرف

محفلین
میں نے بھی میٹرک اردو میڈیم میں ہی کیا ہے. پھر بھی یہ حالات ہیں! کچھ کچھ اصطلاحات یاد ہیں مگرزیادہ تر تو مستعمل ہی نہیں تھیں یا یاد نہیں ہیں.
میں نے اردو میڈیم سے نہیں کیا ہے لیکن کتاب کہیں سے آ گئی تھی۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
حيوی توليد | نَظَرِيَہ حَياتِ مُسَلسَل | حیاتیاتی تولید | حیات از حیات | حیاتیات کی اِصطلاح جِس کا مفہُوم یہ ہے کہ زِندہ جسمئے زِندہ مادّے سے پیدا ہوتے ہیں | اس نظر يہ کے مطابق زندہ مادہ ہميشہ زندہ مادہ سے ہی پيدا ہوتا ہے | بائیو جینسز | ارتقا حیات | حیوی تولید حیات ازحیات یہ نظریہ کہ تمام زندہ چیزیں صرف زندہ چیزوں سے پیدا ہوئی ہیں۔

دوست صاحب و دیگر کی بنائی ہوئی آف لائن کام کرنے والی گولڈن ڈکشنری استعمال کیجئے۔ اس سے آپ کو کافی مدد مل سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اصل میں ایک ہی جملہ میں cardiac dysfunction اور heart failure الگ الگ استعمال ہوا ہے.
یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

ہارٹ فیلیئر دل کی ایک ایسی حالت کا نام ہے جب دل مطلوبہ مقدار میں خون کو جسم میں پمپ نہ کر سکے۔عام طور پر خون کی یہ مقدار 50٪ سے اوپر ہوتی ہے، اگر 30٪ سے کم پمپ ہو رہا ہو تو اسے ہارٹ فیلیئر کہا جاتا ہے۔یہ حالت لیفٹ ونٹریکل کی وجہ سے ہوتی ہے یعنی دل کا وہ حصہ جو خون پمپ کرتا ہے۔

کارڈیک ڈس فنکشن کو عارضہ قلب کہہ سکتے ہیں یعنی دل کی کوئی بھی بیماری اور اس میں بے شمار بیماریاں ہو سکتی ہیں۔اوران میں کوئی بھی بیماری بگڑ کر دل کو ہارٹ فیلئیر کی حالت میں لا سکتی ہے۔

باقی مخصوص تراجم کیا ہونگے، اللہ ہی جانے۔ :)
 
یاز

معاملاتِ قلب سے آپ کی آگاہی و شناسائی خوب ہے جناب۔
ورنہ تو بقول شاعر "کون دلاں دیاں جانے ہو!"
 
محمد وارث

لائبریرین
معاملاتِ قلب سے آپ کی آگاہی و شناسائی خوب ہے جناب۔
ورنہ تو بقول شاعر "کون دلاں دیاں جانے ہو!"
سُنا ہے آج پاکستان میں پہلا مصنوعی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جس پر ایک کروڑ سے زائد کا خرچہ آیا، واقعی مہنگا سودا ہے دلوں کا۔ :)
 
Top