تیرہویں سالگرہ تحائف کا تبادلہ!

یاز

محفلین
برادر عبدالقیوم چوہدری صاحب کے لئے

images
 

الشفاء

لائبریرین
جی قبلہ سوچا بہتی کنگا میں ہم بھی کیوں ایک ڈوبکی لگالیں ۔

اس "ڈوبکی" کا جواب نہیں صاحب، آج اس کی اصل تک پہنچا، "واؤ"! :)
اور اس بہتی ہوئی "کنگا" کا بھی جواب نہیں جس میں " ڈوبکی" لگائی گئی۔۔۔:)
 

م حمزہ

محفلین
مریم افتخار بہن کیلئے:

نوجوانوں کے لیے: اپنی انرجی کو ناصرف مثبت بلکہ بامقصد سمت میں صرف کریں. اس انرجی کا بھی حساب ہونا ہے اور پھر اس وقت امہ کو آپ کی ضرورت ہے!
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
شباب جس کا ہے بے داغ، ضرب ہے کاری
اگر ہو جنگ تو شیرانِ غاب سے بڑھ کر
اگر ہو صُلح تو رعنا غزالِ تاتاری​

میں کبھی کسی کی بات جوں کی توں نہیں مان لیتی اور نہ ہی سچ سمجھتی ہوں مگر جہاں اللہ نے کہہ دیا تو پھر کوئی اور بات باقی نہیں بچتی، کوئی جواز نہیں، کوئی دلیل نہیں! جو اس نے کہا وہ منزل ہے اور اگر ہمیں اس کا علم نہیں بھی ہے تو کم از کم امتحان تو ہے!

اور ان سب باتوں کا میری شخصیت کی جانب سے نچوڑ محض یہ ہے کہ اگر ایک طرف دنیا کے سارے سائنسدان کوئی بات کہیں اور ایک طرف اللہ کی کہی ہوئی بات ہو تو میں موخر الذکر پر ایمان لاؤں گی چاہے میری آنکھو‍ں کے سامنے بھی آ جائے تو اللہ کی بات میرے لیے اہم ہے.

آپ ہی کی ان انمول باتوں سے زیادہ بہترتحفہ مجھے نظر نہیں آیا۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر قدم پر آپ کی رہنمائی فرمائے۔ اور اپنے سایہَ عافیت میں رکھے۔
 
آخری تدوین:
Top