تیرہویں سالگرہ مذاق ہی مذاق میں

نور وجدان

لائبریرین
ہمیں یوں تو انٹرویو لینے کا کوئی خاص شوق نہیں مگر جب کوئی کام شروع کرلیں تو پورا کرتے ہی بنتی ہے ۔ محترم زیدی صاحب سے ہم نے انٹرویو لینے کے ٹھانی اور وہ مذاق مذاق میں حامی بھرتے بُہت پچھتائے اور کیا بھی کرسکتے تھے کہ آپ سب نے سُنا تو ہے

اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

اس لیے ان سے جیسے جیسے سوالات پوچھے گئے تو یہ کلین بولڈ ہوگئے اور کہنے لگے : انٹرویو میں مزہ نہیں ، سب نے دھاندلی کی " اس سیاسی نعرے بازے سے ہمیں بڑی کوفت ہوئی کہ بھلا پی ٹی آئی جیسا سلوک ہمارے ساتھ کیوں :confused2: اس لیے ہم نے ان سے مذاق مذاق میں انٹرویو لینے کی ٹھانی اور ایک دن مینگو پارٹی پر مدعو کرلیا ۔۔ہمیں تو معلوم تھا کہ مینگو اور اکمل بھیا اک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں :blushing:

اکمل بھیا نے ہمارے ساتھ اس خصوصی شرکت میں پہلا کام یہ کیا :yawn: :yawn: ہمیں لگا یہ شاید گرمیوں میں زیادہ سونے کے عادی ہیں ۔۔ آموں کیساتھ لسی کا خصوصی اہتمام تھا ۔۔ سلام ،دعا کے بعد ہم نے ان سے اجازت چاہی ۔۔ اکمل بھیا گھبرا سے گئے اور سوچنے لگے " دال میں کچھ کالا ہے :roll::bee:

ارے ، گھبرائیے نہیں ! یہ سنجیدہ انٹرویو نہیں ہے ، مذاق مذاق میں انٹرویو ہے :laugh:

اب اس سے قبل کہ اکمل بھیا گھبرا کے سر کھجاتے :atwitsend: ہم نے انٹرویو شروع کردیا ۔۔

سوال : اوٹ پٹانگ کیا ہوتا ہے ؟
جواب:جو اوٹ‌میں ٹانگ تڑوالے

تالیاں :applause::applause::applause:

بہت خوب جواب ، خبردار تالیوں کے علاوہ کسی نے زبان کھولی :devil:


سوال :اونٹ کی کل کیسے سیدھی ہوگی؟
جواب (سوچتے ہوئے :chatterbox:) اونٹ کی کل کیسے سیدھی ہوگی ... ہتھوڑی سے کوٹیے اور دیکھیے کیسے سیدھی نہیں ہوتی :notworthy:

واہ زیدی صاحب ، ہم تو آپ کی ذہانت کی داد دیتے ہیں ، اس سوال کا جواب تو ہمیں بھی معلوم نہ تھا :clap::clap::clap:

سوال : (ہم نے اب سوال سے اک اور سوال نکالا ، کہ ہم نے یہ تھوڑی نا بتانا کہ ہمارے پاس سوال نہیں ہیں :cool2:) کل کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟

جواب :تاکہ پرسوں گل کھلا سکیں

ہہہہم ! (ہم نے دل میں سوچایہ تو روز کا کام ہے ) مگر ظاہر نہ ہونے دیا

سوال:گلقند کیسے بنتی ہے؟
جواب : گل کو قلا قند کھلا دینے سے ( ساتھ میں ہنستے ہوئے ) سوال تو کافی معقول ہیں ، ہم تو ایسے ہی ڈرے بیٹھے تھے ، گُڈ:applause: اور ہم یوں ::daydreaming: جبکہ ہم نے ظاہر یوں کیا :dancing:

سوال :کان کیسے کھود ی جاتی ہے
جواب : ویسے تو یہ کافی پیچیدہ سوال ہے ، کوئی ماہر ہی بتاسکتا ہے مگر پھر بھی بتائے دیتا ہوں :lol: کان کھودنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ اسکو باریک سوئی سے کھودا جائے ۔۔

اور ہم ::confused3:

سوال : کان لگانا اچھی بات کیوں نہیں ہے؟

جواب : کان لگانا ویسے تو آج کل بہت عام ہے مگر اس سے ناک بہنے کی وبا پھیل رہی ہے ، اس لیے بہتر طریق یہی ہے کہ اس سے بچا جائے :drooling:
جبکہ میرا حال ایسے تھا :feelingbeatup:

سوال:قمیص کا کف کس کام آتا ہے؟
جواب : ( کیا جواب سے سوال نکالا ہے ، محترم اکمل صاحب سوچتے ہوئے ) بچے عام طور پر ایسی حرکتوں میں ملوث ہوتے ہیں پر کبھی کبھار بڑے بھی ۔۔۔ :battingeyelashes: ہم اس لیے رومال ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں :bug:

سوال :دل دھڑکنے کا کیا سبب ہوتا ہے ؟
جواب : پرانے زمانے میں تو دل اسکی :email: وجہ سے ایسے :redheart::redheart: دھڑکتے تھے مگر آج کل گردے میں خرابی کی وجہ سے بھی دھڑکتا ہے ۔۔۔ ویسے کمال کرتی ہیں شیخ صاحبہ ، یہ میں کوئی ڈاکٹر تھوڑی ہوں :embarrassed:

سوال : کان پر جوں کیسے رینگتی ہے ؟

جواب: جوں ہمیشہ کھڑے ہوکے رینگتی ہے ، یہ تو بچے بچے کو پتا ہے :thinking:

سوال: شیر کے بچے کو کیا کہتے ہیں
جواب: (شرماتے ہوئے ) وہ جی ،،،، کھوتے کا بچہ :lol:

ماشاء اللہ زیدی صاحب آپ نے تو کمال کردیا ، سب سوالات کے درست جوابات ، اس وقت تمام انٹرویوز میں سے سب سے ہٹ انٹرویو آپ کا جارہا ہے ، :star::redheart::redheart::redheart:

سوال : جہاز کا تیل ختم ہوجائے تو کیا کرنے چاہیے ؟
جواب : سمپلی دھکا لگانا چاہیے ، اسکے لیے دو چار لوگ مل جائیں تو کام سمجھیئے بن گیا :cool2:

سوال : پیاز نے اتنے کپڑے کیوں پہنے ہوتے ہیں ؟
جواب : پیاز کو ہر وقت سردی لگتی ہے اس لیے :inlove:

سوال: لاہور کو پاکستان کا دل کیوں کہتے ہیں
جواب: یہاں پر خوبصورت دل ہوتے ہیں

سوال : بات سے بات کیسے نکلتی ہے
جواب : جی ، بات سے بات ایسے نکلتی ہے جیسے لسی سے مکھی نکلتی ہے

میں پریشان ، کہیں لسی میں مکھی تو نہیں ، کیا ہوا زیدی صاحب لسی پسند نہیں آئی :crying3:
زیدی صاحب : ارے پریشان نہ ہوئیے ہم تو سوال کا جواب دے رہے ہیں ، یہ لسی تو کافی اچھی ہے :inlove:

ارے زیدی صاحب آپ نے کچھ لیا ہی نہیں ، یہ مینگو لیں
زیدی صاحب: ( آپ ہمیں کھانے ہی نہیں دے رہی ، سوال پر سوال ۔۔۔۔ کھیل ختم ) جی جی ، میں جا رہا ہوں :cry2::cry2::cry2:

اررے زیدی صاحب ، رکیے ! ہمارا دل :brokenheart2::brokenheart2: آپ کے ساتھی دوست اس انٹرویو کو پڑھیں گے ، تو آپ ہی کی واہ واہ ہوگی نا
اچھا چلیں آپ اتنا اصرار کرتی ہوں تو میں رک جاتا ہوں مگر ایک شرط ہے
جی وہ کیا ؟
میں صرف مینگو کھاؤں گا
میں :yell: زیدی صاحب!
زیدی صاحب : پہلے کھانا:warzish: پھر کچھ اور

تو حاضرین ِ محفل ہم نے کھینچ تان کے بس اتنا ہی انٹرویو لیا کیونکہ ہمیں علم تھا کہ اب زیدی صاحب نہیں سننے والے ، ان کا موڈ خراب ہوچکا ہے اس لیے ہم نے:silent3:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ستارے ہی تو گردش میں آتے ہیں ۔۔۔:) گردش ایام کے ہیر پھیر سے تو صلاحیت سامنے آتی ہے:ROFLMAO::LOL:
ویسے آپس کی بات ہے اس ستارے سے مجھے نہ اپنے بچپن کی ایک بات یاد آجاتی ہے ۔۔میں نا ابتدائی عمر سے یعنی جب تھوڑا اردو پڑھنا آگئی تھی تو اخبار پڑھا کرتا تھا (صرف فلمی صفحہ) تو اس میں ہر کاسٹ سے پہلے دیا ہوتا تھا "ستارے" تو ذہن میں بیٹھ گیا تھا کے یہ ستارے ایسے ہیروئن ہے جس کے بغیر کوئی فلم نہیں بن سکتی :LOL:
 
Top