تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

سب سے پہلے تو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ محفل سے جڑے تمام احباب کے لیے یہ تیرہ برس فقط گزرتے ماہ و سال نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے انمٹ نقوش ثبت کرتے سفر کی داستان ہے۔ یہ پڑاؤ رک کر سستانے کے لیے نہیں، بلکہ اب تک کی مسافت کے تلخ و شیریں واقعات کا جائزہ لینے اور چشمہ آب کیف و سرور سے چھاگل بھر کر قافلے کی ترتیب درست کر کے آگے بڑھ جانے کے لیے ہے۔ :) :) :)

محفل کے اس قافلے میں بانیان سے لے کر نو آمد اراکین و خاموش زائرین تک ہر طرح کے احباب شامل ہیں۔ وہ بھی جو مسلسل اس سفر کا حصہ رہے اور وہ بھی جنھیں خار زار راہ یا وقتی تکان نے گھڑی دو گھڑی روک لیا۔ یہ بھی عجب فطرت ہے کہ جیسے جیسے قافلہ بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کے مشعل برداروں اور نو سواروں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ اس ہنگامہ جشن سالگرہ میں یہ لڑی اس فاصلے کو مٹانے یا کم کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ کی روایت AMA (آسک می اینی تھنگ) کی طرز پر محفل کے اراکین عملہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپ احباب کے ہر طرح کے سوالوں کا سامنا کرنے کو دربار عام کے اس کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ آپ احباب محفل کی نظامت، ادارت، اور تاریخ، یا پھر اس کے منصوبوں، وسائل، مسائل، اور طریقہائے کار کے بارے میں اپنے سوالات، خدشات، اور تحفظات پیش کر سکتے ہیں۔ :) :) :)

یوں تو اراکین عملہ پر ہر سوال کا جواب دینا لازم نہیں، لیکن ہماری مشترکہ کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ سوالات کو خلوص اور دیانتداری کے ساتھ برتا جا سکے۔ بعض سوالات کے جوابات ایک سے زائد اراکین عملہ کی جانب سے موصول ہو سکتے ہیں اور بعض سوالات ایک دوسرے کو تفویض کیے جا سکتے ہیں، جن کے پاس زیادہ معقول جواب ہونے کی توقع ہو۔ :) :) :)

محفل میں اس نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے اس لیے اس لڑی کو سوالات کے لیے محض پانچ دنوں تک کھلا رکھا جائے گا۔ بعد ازاں اسے مقفل کر دیا جائے گا، البتہ کچھ ماندہ جوابات اس کے بعد بھی متوقع ہوں گے۔ اگر یہ دربار عام مفید ثابت ہوا تو اسے ایک سلسلے کے طور پر مستقبل میں دہرایا جا سکتا ہے، جس کے تحت ہر چند ماہ بعد چند دنوں کے لیے اراکین عملہ احباب کے سوالات سے رو برو ہوں گے۔ امید اینکہ اس کوشش سے نہ صرف محفلین کا اردو ویب پر اعتماد پختہ ہو گا بلکہ انھیں اس کارواں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی مہمیز بھی ملے گی۔ :) :) :)
 
آپ سب اتنے اچھے ہیں (لِٹرلی) کہ شاید ہی کوئی بات ہو جس کے متعلق آپ کا کٹہرے میں لایا جا سکے. چند ایک گِلے لڑی کی رونق بڑھانے کے لیے سب کو کٹہرے میں لائے بغیر کر لیتی ہوں:

سعود بھائی: آپ کا کوئی بات ماننے کا من نہ ہو تو اتنے دلارے انداز میں کہتے ہیں کہ بندے کو برا لگنے کی بجائے الٹا اچھا لگنے لگ جاتا ہے کہ میری بات نہیں مانی گئی. :waiting:

نبیل بھائی: ہمیں پتا ہے کہ آپ محفل پر ہی ہوتے ہیں مگر آپ کم لکھتے ہیں. محفل پر کم گو ہونا اب مزید نہیں چلے گا. پرانے محفلین کچھ نا کچھ آپ کی تحریروں سے فیض یاب ہوتے رہے اور آپ کے مراسلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے مگر ہم دیر سے آئے ہیں اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ :waiting:

محترمی خلیل الرحمن: آپ ایسی ہستی ہیں جن سے ہمیشہ شفقت پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے پر اگر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مشاعرہ مصروفیات کی نذر ہوگیا تو ہم کہے دیتے ہیں کہ ہم آپ سے (تھوڑا تھوڑا سا) نہیں بولیں گے. :waiting:

تابش بھائی: کیا ہے! آپ اتنے سادہ اور فی البدیہہ کیوں ہیں. باقی ساری دنیا کی طرح کچھ تو بنا سنوار کر بات کیا کیجیے. کیا ہے جو آپ نہیں ہیں پھر بھی اپنے اتنے مراسلہ جات کو ہر لڑی میں چے واؤ لام سے منسوب کیوں کیا آپ نے؟ :waiting:

فرقان بھائی: آپ پہلے اپنے محلے والوں کو اردو محفل کے بارے میں بتاتے ہی کیوں ہیں؟ اور پھر اتنی رازداری رکھے پھرتے ہیں کہ آپ پر ڈبل ایجنٹ ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے. اس کے علاوہ آپ ٹالتے بھی بہت ہیں. اپنے تعارف میں کہا کہ انٹرویو ہزاری ہونے پر دوں گا اور اب انٹرویو کے وقت کہا کہ اگلی بار جب یہ سلسلہ ہوا تب دوں گا. (محفلین لکھ رکھیں! ) :waiting:
 
عثمان

محفلین
تبدیلی نام کے سلسلے میں آج کل کچھ محفلین درخواستیں کر رہے ہیں۔ میری رائے میں ان کی بات میں وزن ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے پیش کیا گیا عذر کوئی ایسا تسلی بخش اور باوزن نہیں ہے۔
 
اب آپ سب سے میرا مشترکہ گلہ یہ ہے کہ آپ جب کسی کو 'خاص طور پر پرماننٹلی معطل' کرتے ہیں اس وقت بے حد قلق ہوتا ہے. کوئی اور سزائیں ہو سکتی ہیں لیکن جن لوگوں نے اپنا اتنا وقت اور انرجی اردو محفل کو دی ہے چاہے وہ جیسے بھی ہیں ہماری وجہ سے تو نہیں بدل سکتے یا شاید ہماری وجہ سے ہی وہ مزید سے مزید تر ایسے ہوتے جاتے ہیں، انہیں kick out نہیں کرنا چاہئیے. مجھے پتا ہے اس گلے پر آپ سوچتے ہوں گے کہ بہت سی باتوں کا علم مجھے نہیں محض آپ کو ہے اس لیے میری بات زیادہ ویلِڈ نہیں. مگر اگر اردو محفل گھر جیسی ہے یا اگر Hogwarts بھی ہے جو کچھ بھی ہے، یہاں سب سے بڑی ان سکیورٹی معطل ہونے کی ہے. کسی جگہ پہ جہاں آپ اتنا وقت گزارتے ہوں، ان سیکیور رہنا خود آپ کے ساتھ انصاف نہیں. کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو شاید معطلین سے بھی زیادہ شرپسند اور ٹرول ہوں مگر موجود ہوں. کچھ ایسے بھی ہوں گے جو مستقل معطل ہیں جب کہ انہیں علم بھی نہ تھا کہ اس مراسلے کی سزا یہ ہوگی. میری دوست squarened@ بھی پرماننٹلی معطل ہیں. مجھے بالکل بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا اور اس سے بھی برا یہ محسوس ہوتا ہے کہ بہت سارے لوگ خود چھوڑ کر چلے گئے اتنے بڑے پیمانے پر معطلیوں کی وجہ سے یا وجہ اور کوئی بھی ہو. آئی مِس دا ٹیلنٹڈ عاطف ملک ، محمدابوعبداللہ ، راحیل فاروق اینڈ مینی مور. یہ بھی سچ ہے کہ فورم پر لوگ آتے جاتے ہی رہتے ہیں، یہ بھی سچ ہے کہ ویب سائٹس اپنے رولز فولو نہ کرنے والوں کو بلاک بھی کر دیتی ہیں، یہ بھی سچ ہے کہ خوشی کے اس موقع پر گڑھے مردے اکھاڑنے کی مجھے خوشی نہیں مل رہی اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم میں سے شاید بہت سے محفلین یہ چاہیں کہ جتنے بڑے پن کا ثبوت اس لڑی کو کھول کر دیا گیا ہے، اتنے ہی بڑے پن کا ثبوت سبھی معطلین کی بحالی سے دیا جائے. ایک سال بن باس کاٹنا بھی کوئی چھوٹی سزا نہیں ہوتی. :)
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
کیا ایسا ممکن ہے کہ سالگرہ کی مناسبت سے جن محفلین کو معطل کیا جا چکا ہے ان کو بحال کر کے ایک موقع فراہم کیا جائے.
یہ بحالی یا تو مکمل طور پر ہو یا چند پابندیوں کے ساتھ جیسا کہ کچھ مخصوص لڑیوں میں ان کے مراسلے زیرادارت رہیں.
اگر کوئی محفلین بحالی کے بعد بھی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرتا ہے تو اسے معطل کرنے کا آپشن تو موجود ہے ہی.
 
. چند ایک گِلے لڑی کی رونق بڑھانے کے لیے سب کو کٹہرے میں لائے بغیر کر لیتی ہوں:

محترمی خلیل الرحمن: آپ ایسی ہستی ہیں جن سے ہمیشہ شفقت پھوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے پر اگر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مشاعرہ مصروفیات کی نذر ہوگیا تو ہم کہے دیتے ہیں کہ ہم آپ سے (تھوڑا تھوڑا سا) نہیں بولیں گے. :waiting:

بھئی اب ہم سے یہ تو برداشت ہو ہی نہیں سکتا کہ ہماری چھوٹی سی بٹیا ہم سے نہ بولے لہٰذا یہ اقرار کرتے ہیں کہ آج ہی مشاعرے کا اعلان کردیا جائے گا۔
 
جو حضرات معطل کیے جاتے ہیں ان کی معطلی کا سبب بسا اوقات موقع پر غیر حاضر محفلین کو معلوم نہیں ہوپاتا۔ اس لیے معطلی کا باقاعدہ اعلان"اعلانات" کے زمرے ہونا چاہیے۔ اور ساتھ ہی معطلی کی وجہ مع مختصر داستان :)
چاہے اعلان کے ساتھ ہی اس لڑی کو مقفل کر دیا جائے۔ :):):)
 
یعنی معطلی وغیرہ کے بعد اس کا ڈھنڈورا بھی پیٹا جائے۔ بس گدھے پر بٹھانے کی کسر ہی چھوڑی ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
ارے نہیں نہیں۔۔ سب کو معاف کیا۔۔سوائے فرقان احمد بھیا کے۔۔۔ان کے جرائم یا یوں کہیے میری طرف سے شکوے شکایات کی 'نکی" سی فہرست کچھ یوں ہے
1: اتنے سٹریٹ فارورڈ کیوں ہیں۔۔ کہ بندہ دوسری بات کرنے کی جرات ہی نا کرسکے۔۔:unsure:
2: آپ اتنے چھپے رستم کیوں ہیں؟
3: کوئی بات ہوتی ہے جو صرف آپ سے مشورہ کرنے والی ہو(کسی بھی صورتحال میں ایسا ہوسکتا ہے) اور سب سے بڑھ کر ذاتی پیغام میں۔۔ تو بندہ یا بندی رابطہ کس طرح کرے؟
4: آپ نے اپنے کوائف نامے پہ تبصرے کی آپشن تک بند کررکھی ہے۔۔ بندہ پوچھے آپ کا انوکھا کوائف نامہ ہے( سوری کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا۔۔:heehee:)
فی الحال چار ہی بہت ہیں۔۔ کہیں اپنی مدیرانہ صلاحتیں یہاں نا دکھانا شروع کردیں آپ۔۔:laugh:
صرف دل کی بھڑاس ہی نکالنی ہے یا عملی اقدام بھی ہوسکتا۔۔:rollingonthefloor:
یہ سب چھوٹے چھوٹے شکوے ہیں۔۔ اس مطلب یہ نہیں کہ ہمیں کوئی اختلاف ہے بھیا سے۔۔ ہی از سچ اے نائس پرسن۔۔ اللہ پاک خوش رکھے بھیا کو۔۔آمین
 
آخری تدوین:
یعنی معطلی وغیرہ کے بعد اس کا ڈھنڈورا بھی پیٹا جائے۔ بس گدھے پر بٹھانے کی کسر ہی چھوڑی ہے۔ :)
وہ کیا ہے کہ بعض اوقات بندہ راتوں رات اڑا دیا جاتا ہے اور بہت سے محفلین کو خبر ہی نہیں ہوتی۔ چنانچہ جابجا لوگ پوچھتے پائے جاتے ہیں کہ کیا قصہ پیش آیا تھا؟
 
سین خے

محفلین
سب سے پہلے تو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ محفل سے جڑے تمام احباب کے لیے یہ تیرہ برس فقط گزرتے ماہ و سال نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے انمٹ نقوش ثبت کرتے سفر کی داستان ہے۔ یہ پڑاؤ رک کر سستانے کے لیے نہیں، بلکہ اب تک کی مسافت کے تلخ و شیریں واقعات کا جائزہ لینے اور چشمہ آب کیف و سرور سے چھاگل بھر کر قافلے کی ترتیب درست کر کے آگے بڑھ جانے کے لیے ہے۔ :) :) :)

محفل کے اس قافلے میں بانیان سے لے کر نو آمد اراکین و خاموش زائرین تک ہر طرح کے احباب شامل ہیں۔ وہ بھی جو مسلسل اس سفر کا حصہ رہے اور وہ بھی جنھیں خار زار راہ یا وقتی تکان نے گھڑی دو گھڑی روک لیا۔ یہ بھی عجب فطرت ہے کہ جیسے جیسے قافلہ بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کے مشعل برداروں اور نو سواروں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ اس ہنگامہ جشن سالگرہ میں یہ لڑی اس فاصلے کو مٹانے یا کم کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ کی روایت AMA (آسک می اینی تھنگ) کی طرز پر محفل کے اراکین عملہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپ احباب کے ہر طرح کے سوالوں کا سامنا کرنے کو دربار عام کے اس کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ آپ احباب محفل کی نظامت، ادارت، اور تاریخ، یا پھر اس کے منصوبوں، وسائل، مسائل، اور طریقہائے کار کے بارے میں اپنے سوالات، خدشات، اور تحفظات پیش کر سکتے ہیں۔ :) :) :)

یوں تو اراکین عملہ پر ہر سوال کا جواب دینا لازم نہیں، لیکن ہماری مشترکہ کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ سوالات کو خلوص اور دیانتداری کے ساتھ برتا جا سکے۔ بعض سوالات کے جوابات ایک سے زائد اراکین عملہ کی جانب سے موصول ہو سکتے ہیں اور بعض سوالات ایک دوسرے کو تفویض کیے جا سکتے ہیں، جن کے پاس زیادہ معقول جواب ہونے کی توقع ہو۔ :) :) :)

محفل میں اس نوعیت کا یہ پہلا تجربہ ہے اس لیے اس لڑی کو سوالات کے لیے محض پانچ دنوں تک کھلا رکھا جائے گا۔ بعد ازاں اسے مقفل کر دیا جائے گا، البتہ کچھ ماندہ جوابات اس کے بعد بھی متوقع ہوں گے۔ اگر یہ دربار عام مفید ثابت ہوا تو اسے ایک سلسلے کے طور پر مستقبل میں دہرایا جا سکتا ہے، جس کے تحت ہر چند ماہ بعد چند دنوں کے لیے اراکین عملہ احباب کے سوالات سے رو برو ہوں گے۔ امید اینکہ اس کوشش سے نہ صرف محفلین کا اردو ویب پر اعتماد پختہ ہو گا بلکہ انھیں اس کارواں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی مہمیز بھی ملے گی۔ :) :) :)

آخرکار مٹن بریانی کی دیگ کھول ہی دی گئی :ROFLMAO::p
 
فلک شیر

محفلین
دیگر سوشل میڈیا سائٹس کی طرح محفل پہ اکاؤنٹ حذف کرنے کی سہولت صارف کو کیوں میسر نہیں؟
زین فورو پہ یہ سہولت موجود ہے میرے خیال میں!
 
نکتہ ور

محفلین
جو حضرات معطل کیے جاتے ہیں ان کی معطلی کا سبب بسا اوقات موقع پر غیر حاضر محفلین کو معلوم نہیں ہوپاتا۔ اس لیے معطلی کا باقاعدہ اعلان"اعلانات" کے زمرے ہونا چاہیے۔ اور ساتھ ہی معطلی کی وجہ مع مختصر داستان :)
چاہے اعلان کے ساتھ ہی اس لڑی کو مقفل کر دیا جائے۔ :):):)
بعض معطلیوں کی داستان مختصر ہو ہی نہیں سکتی۔
 
Top