تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

نبیل

تکنیکی معاون
اب آپ سب سے میرا مشترکہ گلہ یہ ہے کہ آپ جب کسی کو 'خاص طور پر پرماننٹلی معطل' کرتے ہیں اس وقت بے حد قلق ہوتا ہے. کوئی اور سزائیں ہو سکتی ہیں لیکن جن لوگوں نے اپنا اتنا وقت اور انرجی اردو محفل کو دی ہے چاہے وہ جیسے بھی ہیں ہماری وجہ سے تو نہیں بدل سکتے یا شاید ہماری وجہ سے ہی وہ مزید سے مزید تر ایسے ہوتے جاتے ہیں، انہیں kick out نہیں کرنا چاہئیے. مجھے پتا ہے اس گلے پر آپ سوچتے ہوں گے کہ بہت سی باتوں کا علم مجھے نہیں محض آپ کو ہے اس لیے میری بات زیادہ ویلِڈ نہیں. مگر اگر اردو محفل گھر جیسی ہے یا اگر Hogwarts بھی ہے جو کچھ بھی ہے، یہاں سب سے بڑی ان سکیورٹی معطل ہونے کی ہے. کسی جگہ پہ جہاں آپ اتنا وقت گزارتے ہوں، ان سیکیور رہنا خود آپ کے ساتھ انصاف نہیں. کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو شاید معطلین سے بھی زیادہ شرپسند اور ٹرول ہوں مگر موجود ہوں. کچھ ایسے بھی ہوں گے جو مستقل معطل ہیں جب کہ انہیں علم بھی نہ تھا کہ اس مراسلے کی سزا یہ ہوگی. میری دوست squarened@ بھی پرماننٹلی معطل ہیں. مجھے بالکل بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا اور اس سے بھی برا یہ محسوس ہوتا ہے کہ بہت سارے لوگ خود چھوڑ کر چلے گئے اتنے بڑے پیمانے پر معطلیوں کی وجہ سے یا وجہ اور کوئی بھی ہو. آئی مِس دا ٹیلنٹڈ عاطف ملک ، محمدابوعبداللہ ، راحیل فاروق اینڈ مینی مور. یہ بھی سچ ہے کہ فورم پر لوگ آتے جاتے ہی رہتے ہیں، یہ بھی سچ ہے کہ ویب سائٹس اپنے رولز فولو نہ کرنے والوں کو بلاک بھی کر دیتی ہیں، یہ بھی سچ ہے کہ خوشی کے اس موقع پر گڑھے مردے اکھاڑنے کی مجھے خوشی نہیں مل رہی اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم میں سے شاید بہت سے محفلین یہ چاہیں کہ جتنے بڑے پن کا ثبوت اس لڑی کو کھول کر دیا گیا ہے، اتنے ہی بڑے پن کا ثبوت سبھی معطلین کی بحالی سے دیا جائے. ایک سال بن باس کاٹنا بھی کوئی چھوٹی سزا نہیں ہوتی. :)


کسی کو معطل کرنا ہمارے لیے بھی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انتہائی اقدام کے طور پر یہ کیا جاتا ہے۔ آپ جن کا ذکر کر رہی ہیں ان سمیت کچھ لوگ عارضی معطلی کے بعد جب فورم پر واپس آئے تھے تو ان کے طرز عمل میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی اور فورم انتظامیہ پر سنگین الزامات کا سلسلہ دراز تر ہو گیا تھا۔ ایسے ارکان کی معطلی ہی بہتر ہے، اس طرح انہیں اور ہمیں دونوں کو کوفت سے نجات ملتی ہے۔ :)

میں یہاں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ کسی معطل رکن کی فورم پر واپسی ممکن ہے، لیکن اس کا طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنے طرز عمل پر واضح طور پر معذرت کریں اور فورم کے قوانین کی پابندی کا اقرار کریں۔ اس کی مثال ماضی قریب میں دیکھی جا چکی ہے۔

جو لوگ کسی وجہ سے فورم پر آنا چھوڑ چکے ہیں، میری دانست میں انہیں کھینچ کر واپس لانا درست نہیں ہے۔ پہلے بھی ایسی کوششوں کا نتیجہ تلخی اور شرمندگی کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے جیسے لوگ جنھیں پورے قصہ کا پتہ نہ چل سکا۔۔۔۔معطل اراکین سے ہمدردی کی بنا پہ انتظامیہ سے الجھے بھی تھے۔

جی بہتر یہی رہتا ہے کہ ۔۔


ایسے میں ہم محفلین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں نہ کہ انھیں مزید ابھاریں۔
 
لیکن اس کا طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنے طرز عمل پر واضح طور پر معذرت کریں اور فورم کے قوانین کی پابندی کا اقرار کریں۔
دوسرے لوگوں کے متعلق تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ یک طرفہ معذرت کریں گے کیونکہ تلخی اور اقدامات دوطرفہ اور دونوں جانب سے ہی بہت بڑھے ہوئے تھے۔ تاہم میں اس وقت کے لیے جب کبھی اگر میں اپنی کسی بات پر معطل کر دی جاؤں پوچھنا چاہوں گی کہ جب میں معطل ہوں تو فورم پر دوبارہ آنے کے لیے اپنی معذرت اور اقرار نامہ کس لڑی میں اور کس طرح کروں؟ مزید یہ بھی پوچھنا چاہوں گی کہ میں اپنے انٹرویو کی لڑی میں اور ویسے بھی جتنی کھلی کتاب ہوں خود مجھے ہی احتیاط کرنی چاہئیے کہ اگر کبھی میری سب سے عزیز جگہ مجھ پر تنگ ہوگئی تو میرا تمام ڈیٹا اور معلومات اس پر اس کے قائم رہنے تک یوں ہی رہے گی کیونکہ مجھے نہ مراسلہ حذف کرنے کا اختیار ہے نہ کسی انتہائی صورت میں آئی ڈی جب کہ ککڈ آؤٹ ہونا شاید کبھی وثوق سے میرا حق سمجھا جائے؟
:)
 

فلک شیر

محفلین
میرا خیال ہے اردو محفل جیسے کمیونٹی فورمز میں اکاؤنٹ حذف کرنا فیس بک پر اکاؤنٹ حذف کرنے سے مختلف ہے. اکاؤنٹ حذف کرنے سے آپ کی مراد یوزر کا تمام مواد حذف ہو جانا ہے یا صرف وہی مواد جو صارف کی بنیادی معلومات فراہم کرے اور اس کے اکاؤنٹ تک رسائی دے سکے ؟ اگر یوزر کا تمام مواد حذف ہوجائے تو کیا وہ تمام لڑیاں بے معنی ہو کر نہ رہ جائیں گی جہاں یوزر نے ڈسکشن کیا ہے؟
کیا منتظمین کے پیش نظر بھی یہی وجہ ہے؟
 
ابھی squarened سس کی بات کوٹ کی ہے۔ کیا اس طرح کی بات کرنا ٹھیک ہے؟
اس بات کا جواب میں دے چکا ہوں اگر آپ کو مثالیں درکار ہیں تو میں وہ بھی پیش کر سکتا ہوں ۔
دوسری بات اگر کسی کو مذہبی معاملے میں اختلاف ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ اپنا موقف نرمی اور پیار سے بیان کیا جائے۔ اس سے شائد اثر بھی ہو جائَے گا۔ ہمارے نبی ؐ نے بھی تو تبلیغ کی تھی۔ کس کس قسم کے ان سے سوال نہیں کئیے جاتے تھے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ ہم تحمل سے اپنا موقف بیان کریں اور غلط فہمیاں دور کریں۔ سوالات تو اٹھتے رہیں گے۔ ناجانے کتنے لوگ پڑھنے آتے ہیں۔ ہمارا نرم رویہ دیکھ کر ان کی اسلام کے لئے ہی اچھی رائے بنے گی۔
زیادہ تر مذہبی لوگ نرمی سے ہی بات کرتے ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد سے سوال: آپ نے اپنی پروفائل کیوں خفیہ رکھی ہے؟ اور مکالمہ کیوں بند کر رکھا ہے؟ کیا آپ کے خیال میں ایک مدیر کے لئے یہ مناسب ہے؟
لیجیے جناب! دربارِ عام کا پہلا شکار ہم ہوئے۔ مکالمے کا آپشن کھول دیا گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
ایک سوال تمام عملے سے:

اردو ویب اور محفل ماضی میں گپ شپ اور تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ کے لئے اہم منصوبوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ اس کام کو جاری رکھنے یا اس کے احیا کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں؟
 
ایک سوال تمام عملے سے:

اردو ویب اور محفل ماضی میں گپ شپ اور تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ کے لئے اہم منصوبوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ اس کام کو جاری رکھنے یا اس کے احیا کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں؟
میری رائے کے مطابق ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو لوگ ان پراجیکٹس کا حصہ رہے، وہ وقتاً فوقتاً غیر فعال یا مصروف ہوتے گئے۔
اور نئے آنے والوں میں سے بہت کم لوگ خود سے ان پراجیکٹس سے واقف ہوئے اور شاید ان سے بھی کم نے دلچسپی لی۔ یعنی کوئی خاص توجہ نئے انے والوں کو اس جانب مبذول نہ کروائی گئی۔ البتہ ایک دو پراجیکٹس پر محفلین کو متوجہ کرنے کی کوشش ضرور کی گئی۔

عموماً نئے آنے والوں کو جو ماحول ملتا ہے، اسی میں رنگے جاتے ہیں، الا یہ کہ ان کی پہلے ہی کسی حوالے سے دلچسپی موجود ہو۔
اس سلسلے میں ایک کام یہ ہو سکتا ہے، کہ جو پراجیکٹس تعطل کا شکار ہیں، ان کے تعارف پر مبنی ایک لڑی بنا دی جائے، اور جو محفلین پہلے ان پراجیکٹس کا حصہ رہے ہوں، ان کو بھی مدعو کیا جائے، اور جو نئے افراد ان میں دلچسپی ظاہر کریں، ان کو بھی شامل کر کے دوبارہ ٹیمز تشکیل دے دی جائیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
میرا مدیران سے یہ سوال ہے کہ وہ اس محفل میں اردو کی کیا خدمت انجام دے رہے ہیں. پچھلے ایک ماہ کے دوران ہر مدیر کم از کم تین مثالیں پیش کرے. ورنہ اخلاقاً خود ہی سمجھ جائیں کہ کیا کرنا چاہیے
آپ مدیر ہیں پولیس نہیں ہیں. جب بحث ہوتی ہے تو تلخیاں بھی ہوتی ہیں انہیں تحمل کیجیے اور یہ ہنر محفلین سے سیکھیے
مجھے ایک دفعہ معطل کیا وہ بھی بلا وجہ (میرے خیال میں ) اور بلا وجہ بغیر معافی مانگے بحال بھی کردیا
ایک اصول ہو سب کے لیے اور وہ تختی پر لکھ کر آویزاں کردیں
 
Top