قران کوئز 2018

عرفان سعید

محفلین
سورہ ہود
آیت 41
وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ
نوح علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کشتی میں سوار ہو جاو. اسکا چلنا اور ٹھرنا اللہ ہی کے نام سے ہے. بالیقین میرا رب غفور رحيم ہے
بالکل درست جواب۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
قران کی کون سی سورۃ ہمیں بتاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا خونی رشتہ دار ہونا بھی کچھ کام نہ آئےگا اگر آپ نے ایمان نہ لایا ہو تو؟

سورۃ توبۃ 9 آیت 113

مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

نبیؐ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، زیبا نہیں ہے کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنم کے مستحق ہیں
 
فاخر رضا

یہ زیادہ صحیح ہے
 
م حمزہ

محفلین
سورہ توبہ کی اس آیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام مومنین کو مشرک رشتہ داروں کے لئے دعائے مغفرت کرنے سے روکا گیا ہے۔
سورۃ توبۃ 9 آیت 113

مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

نبیؐ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، زیبا نہیں ہے کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنم کے مستحق ہیں

لیکن میرا سوال آپ ایک بار پھر پڑھ لیں۔
قران کی کون سی سورۃ ہمیں بتاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا خونی رشتہ دار ہونا بھی کچھ کام نہ آئےگا اگر آپ نے ایمان نہ لایا ہو تو؟

اگر پھر بھی آپ کو لگتا ہے کہ نبیل بھائی کا جواب ہی درست ہے تو میں یہ بھی مان لیتا ہوں۔ ایک بار پھر عرض ہے میں نے آیت نہیں، سورۃ کا پوچھا تھا۔
 
ام اویس

محفلین
کون سی سورة کی کن آیات میں پھلوں اور پہاڑوں کے الگ الگ رنگ ہونے اور انسانوں ، جانوروں اور مویشیوں کے مختلف رنگوں کا ذکر کیا گیا ہے
 
عرفان سعید

محفلین
کون سی سورة کی کن آیات میں پھلوں اور پہاڑوں کے الگ الگ رنگ ہونے اور انسانوں ، جانوروں اور مویشیوں کے مختلف رنگوں کا ذکر کیا گیا ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا ۭوَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيْضٌ وَّحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَغَرَابِيْبُ سُوْدٌ
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔ اور پہاڑوں میں بھی سفید ، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔(سورۃ فاطر 27)
 
عرفان سعید

محفلین
حضرت آدم علیہ السلام کی دعا معافی قرآن مجید میں کہاں مذکور ہے ؟
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا ۫وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ
دونوں بول اُٹھے ’’ اے ربّ! ہم نے اپنے اوپر ستم کیا ، اب اگر تو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقینا ہم تباہ ہو جائیں گے۔‘‘ (سورہ الاعراف 23)
 
م حمزہ

محفلین
کسی ایک آیت کا حوالہ دیجئے جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ کسی عورت کو پیغمبر بناکر نہیں بھیجا گیا.
 
کسی ایک آیت کا حوالہ دیجئے جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ کسی عورت کو پیغمبر بناکر نہیں بھیجا گیا.
Surah Yusuf, Verse 109:
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِم مِّنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ اتَّقَوْا أَفَلَا تَعْقِلُونَ

اور ہم نے تم سے پہلے بستیوں کے رہنے والوں میں سے مرد ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر (وسیاحت) نہیں کی کہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا۔ اور متّقیوں کے لیے آخرت کا گھر بہت اچھا ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
 
وحی کا تعلق صرف نبوت سے نہیں ہے
قرآن کریم میں حضرت مریم سلام اللہ علیہا اور انسان کے علاوہ مخلوقات پر وحی کا بھی ذکر ہے
کیا ان مقامات کا بتا سکتے ہیں
 
وحی کا تعلق صرف نبوت سے نہیں ہے
قرآن کریم میں حضرت مریم سلام اللہ علیہا اور انسان کے علاوہ مخلوقات پر وحی کا بھی ذکر ہے
کیا ان مقامات کا بتا سکتے ہیں

Surah An-Nahl, Verse 68:
وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ

اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
کسی ذات کے لئے اوحی، یا اس کے ہم مثل الفاظ کا آجانا دلیل نہیں اس بات کی کہ وہ لازماً نبی ہے
 
ام اویس

محفلین
حضرت نوح علیہ السلام نے کس دعا کے ساتھ الله سبحانہ وتعالی سے اپنی قوم کی شکایت کی ؟
 
عرفان سعید

محفلین
حضرت نوح علیہ السلام نے کس دعا کے ساتھ الله سبحانہ وتعالی سے اپنی قوم کی شکایت کی ؟
قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِيْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗٓ اِلَّا خَسَارًا
نوح ؑ نے دعا کی: ’’میرے ربّ ، انہوں نے میری بات ردّ کر دی (نافرمانی کی) اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی ، جو مال اور اولاد پاکر اور زیادہ نامراد ہوگئے ہیں۔ (جن کے مال جن کی اولاد نے ان کے خسارے ہی میں اضافہ کیا ) ( سورۃ نوح 21)
 
م حمزہ

محفلین
حضرت ابراھیم و اسماعیل تعمیر کعبہ کے دوران کیا دعا کرتے رہے ؟
سورۃ بقرہ میں تفصیل کے ساتھ ذکر ہے۔
وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (127)
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (128) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (129)
ترجمہ:
اور جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت الله کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے (127)

اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے (ایک سو اٹھائیس)
اے پروردگار، ان (لوگوں) میں انہیں میں سے ایک پیغمبر مبعوث کیجیو جو ان کو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کرے اور کتاب اور دانائی سکھایا کرے اور ان (کے دلوں) کو پاک صاف کیا کرے۔ بےشک تو غالب اور صاحبِ حکمت ہے (129)
 
ام اویس

محفلین
الله سبحانہ و تعالی کے فرمان کے مطابق جب انسان چالیس سال کا ہوجاتا ہے تو ایک دعا کرتا ہے ۔۔۔۔
کس سورة کی کونسی آیات مبارکہ میں اس کا ذکر ہے
 
Top