اسلام آباد میں نیا ’پاک ٹی ہاؤس‘

نبیل

تکنیکی معاون
بی بی سی اردو کی وساطت سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں ایک چائے خانہ ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔


اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر کے سرے پر واقع سوئی گیس چوک سے جوں ہی آپ آئی ٹین میں داخل ہوتے ہیں تو بالکل سامنے پارک میں ایک بظاہر معمولی سا کھوکھا سامنے آ جاتا ہے، جس میں سستی پلاسٹک کی کرسیوں اور پلاسٹک ہی کی میزوں کے گرد بیٹھے لوگ دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن اگر شام کے بعد وہاں جا کر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کھوکھا جڑواں شہروں کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔

یہاں شام ہی سے شہر بھر سے، بلکہ کبھی کبھار تو ملک کے دوسرے حصوں سے بھی معروف ادیب، شاعر، نقاد اور دانشور ایک ایک کر کے جمع ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ہونے والے مکالمے، بحث - اور بعض اوقات تکرار - کی صدائیں وقتاً فوقتاً ایسی بلند ہو جاتی ہیں کہ دوسری میزوں پر بیٹھے لوگ حیرت سے مڑ کر انھیں دیکھنے لگتے ہیں۔



مزید تفصیل کے لیے ربط۔۔

چائے کا کھوکھا، اسلام آباد میں نیا ’پاک ٹی ہاؤس‘
 
جہاں تک مجھے یاد پڑتا وہاں پر کبھی چھپر ہوٹل تھا-
خیر اب تو نالے کے ساتھ درخت کاٹ کر پارک نما کوئی چیز بھی بنانے کی کوشش کی گئی ہے-
 
کوئی اسلام آبادی اس کھوکھے کی کوئی نشانی بتا دے یا اس کا پتا تفصیلاً بتا دے



بھائی نیچے دی گئی تفصیلات کے مطابق تو مجھے یہ گرین بیلٹ کا وہ حصہ لگ رہا جہاں سوئی گیس چوک کا "کاف" ختم ہو رہا یا اسکے آزو بازو ہی-
اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر کے سرے پر واقع سوئی گیس چوک سے جوں ہی آپ آئی ٹین میں داخل ہوتے ہیں



کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آئی نائن میں ایسا ہو سکتا ہے

جی جی وہی تو کچھ عرصے پہلے تک اس جگہ سلاما باد کا مشہور معروف جانور گشت کرتا پھرتا تھا رات کو اور اب یہ گرین بیلٹ پارک میں تبدیل ہو رہی- یہ پچھلی دفعہ سلاما باد جانے پر رات کو ٹیرس پر چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے لی تھی- فلحال یہہ دستیاب ہوئی تو چھاپ دی-
 
یادش بخیر کراچی میں ہوٹل جبیس کے برابر مشہور و معروف کافی ہاؤس تھا جو ادیبوں اور شاعروں کی بیٹھک ہوا کرتا تھا۔ کافی ہاؤس شاید اب بھی ہے لیکن وہ رونقیں کہاں!!!
 
ممکنہ نیا پاک ٹی ہاؤس، المعروف چھپر ہوٹل

LRM_EXPORT_20180611_023350.jpg


LRM_EXPORT_20180611_023336.jpg



ادارہ کافی تلاش و بسیار کے بعد آئی 10 و آئی نائن میں پاک ٹی ہاؤس کھوجنے میں ناکام رہا ہے-
پھر غور کیا تو پتا چلا کہ کوئی نیا ٹی ہاؤس نہیں بنا بلکہ چھپر ہوٹل کو ہی پاک ٹی ہاؤس سے تشبیہ دی جا رہی ہے-
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
جب بھی لاہور جاتی ہوں، پاک ٹی ہاؤس ضرور جاتی ہوں چائے پینے لیکن وہاں کی چائے ہر مرتبہ پہلے سے زیادہ بدمزہ ہوتی جارہی ہے۔
شروع میں وہاں کی چائے واقعی لاجواب تھی۔ ۔
دم والا قہوہ اور گرم دودھ
ہمارے بہاولپور میں تو چرسی چائے مشہور ہورہی ہے لیکن میں ابھی وہاں نہیں گئی۔ کسی دن کہتی ہوں صاحب کو۔:D
 
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آئی نائن میں ایسا ہو سکتا ہے
امرا کو اپنی انگریزیوں سے فرصت ملے (اور حقیقت میں وہاں رہتے بھی ہوں، کیوں کہ سارے گھر ویران معلوم ہوتے ہیں) تب ہی تو اردو جیسی حقیر زبان کے بارے میں سوچیں۔
 
Top