تعارف ازالیہ بون فلیا

عرفان سعید

محفلین
اپنے متعلق مزید کچھ بتائیے تاکہ ہمیں تسلی ہو سکے کہ آپ مذاق نہیں کر رہی ہیں

ہم نے دو سال گزارے ہیں جرمنی میں۔ ہماری ٹوٹی پھوٹی جرمن:
herzlich willkommen
ظہیر بھائی! اگر پاکستانی تھوڑی سی جرمن لکھ دے تو زبردست، اگر جرمن اردو لکھ دے تو مذاق؟
 

لاریب مرزا

محفلین
آپ جرمنی جانا چاہتی ہیں؟ :)
ظہیر بھائی جانا تو ہم دنیا کے تمام ممالک میں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ قانون انگریزی پر بھی لاگو ہوتا ہو تو ہم امریکہ کے لیے کوشش کریں؟؟ :-P
جرمن زبان سیکھنے سے ویزہ آسانی سے مل جائے گا.
 

یاز

محفلین
میرا نام ازالیہ بون فلیا ہے۔ میں ایک جرمن ہوں۔ پانچ سال پہلے میں نے اردو سیکھنی شروع کر دی تھی۔ میرے خاوند پاکستانی ہیں۔ ان نے اردو سیکھنے کا کہا تو میں نے کچھ کوشش کی۔میں تھوڑی تھوڑی بولتی ہوں۔ اب میں نے لکھنا اور پڑھنا بھی کچھ سیکھی ہے۔ ہاتھ سے لکھنا بہت مشکل ہوتی ہے۔ کمپوتر پر تھوڑی آسان ہے۔ چند دنوں پہلے سے یہ سایٹ میں نے دیکھی تھی۔ایک پاکستانی دوست نے مدد کی اور میرا اکاونٹ نبایا۔ مجھے یوں لگا میری اردو بھی اچھی ہو جائے گی۔ابھی تو کافی خراب ہے۔ اس لیے یہاں آتی جاتی ہوں۔اگر خراب اردو لکھ بیٹھوں تو معافی دے دیجیے گا۔سب لوگوں کو رمضان کی بہت بہت مبارک۔
محترمہ ازالیہ صاحبہ! آپ کو اردو محفل پہ خوش آمدید۔
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ملکِ جیم سے اس فورم پہ تشریف آور ہوئی ہیں۔
اردو کی کچھ مزید مشق کر لیں، پھر آپ کا محمد امین صدیق صاحب کے ساتھ مکالمہ رکھوائیں گے۔
 
جس طرح کی فقرے بازی ان کے ایک مراسلے کے جواب میں ہی سامنے آئی ہے اگر یہ واقعی ازالیہ محترمہ ہیں تو یا تو ایک ہی لڑی میں اردو بمعہ جگت بازی سیکھ جائیں گی یا محفل پر سبھی کو عجیب و غریب مخلوق تصور کریں گی۔
بھئی! بعض اوقات کسی معصوم کو محفل کی تابندہ تاریخ کا نہیں بھی پتا ہوتا۔ :)
 
Top