بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں نہیں نین بھیا !!! بچپن تو بہتوں کا دیکھا بلکہ بڑوں بڑوں کا دیکھا :) ۔۔۔لیکن شاید اپنا نہیں ۔
ہائے۔۔۔ جس نے کی ہو شباب میں توبہ۔۔۔ اب اس کو یوں کر دیتے ہیں کہ جس نے گزارا ہو بچپن سنجیدہ۔۔ ویسے ہمارا حال تو بقول انور مسعود
عجیب لطف تھا نادانیوں کے عالم میں
سمجھ میں آئیں تو باتوں کا وہ مزہ بھی گیا
 
سید عاطف علی

شاید یہی وجہ ہے کہ میں اپنا بچپن اپنے اور آج کے بچوں میں تلاش کر تے ہوئے ان کے ساتھ ان سے بھی زیادہ بچہ بن کے رہتا ہوں اور یوں اپنے بچپن کاگویا قرض ادا کرتا ہوں
اور اس طرح جو کیف دل کا ہوتا ہے وہ دل ہی جانتا ہے ۔
 
تیز نہیں گر آنچ بدن کی جم جاؤگے رستے میں
اس بستی کو جانے والی پگڈنڈی یخ بستہ ہے
 
کافی کالی سوچ تھی آپ کی!
یعنی دور دنیا کا مرے دم سے اجالا ہو جائے
یار ایک اچھے بھلے مثبت آئیڈیے کو غلط نظر سے کیوں دیکھ رہے ہیں آپ؟ فرض کریں کہ خدانخواستہ رات کو گھر میں ڈاکو آکر بندوقیں تان لیں اور ایک معصوم بچہ اپنی ٹارچ جلا کو اندھیرا کر کے ڈاکؤؤں کو اندھا کر دے تو کتنے فائدے کی ہوگی وہ ٹارچ؟
 
یوسف سلطان

محفلین
مور کے پر کتاب میں رکھنے سے بڑے ہوتے ہیں۔
ایک مور پنکھ کو ایک ہفتہ کتاب میں رکھنے سے وہ دو بھی ہو جاتے تھے:)
جب ان دونوں طریقوں سےکام نہیں بنتا تھا تھوڑی سی چینی بھی رکھی جاتی تھی۔:heehee:
 
شکیب

محفلین
یار ایک اچھے بھلے مثبت آئیڈیے کو غلط نظر سے کیوں دیکھ رہے ہیں آپ؟ فرض کریں کہ خدانخواستہ رات کو گھر میں ڈاکو آکر بندوقیں تان لیں اور ایک معصوم بچہ اپنی ٹارچ جلا کو اندھیرا کر کے ڈاکؤؤں کو اندھا کر دے تو کتنے فائدے کی ہوگی وہ ٹارچ؟
صاف صاف کہیں کہ آپ بھی ویسی ٹارچ بنانا چاہتے تھے.. اور اب نیک ارادے دکھا کر افادیت جتا رہے ہیں!
تدوین : پتہ چلا ہے کہ دونوں جملے لئیق بھائی نے ہی کہے تھے...
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
میری ایک کزن نے میرے دماغ میں بٹھا دیا تھا کہ اگر میں اپنا ہاتھ اپنی آنکھوں پر رکھ کر سوئی تو وہ اور چھوٹی ہو جائیں گی!
 
سین خے

محفلین
جب بھی میں کافی دنوں تک اپنی گڑیا سے نہیں کھیلتی تھی تو مجھے پکا یقین ہو جاتا تھا کہ وہ مجھ سے ناراض ہو چکی ہوگی تو میں اس سے سوری ضرور کرتی تھی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک یہ بات بھی مقبول ہوا کرتی تھی کہ بچوں کو پھلانگ کران کے اوپر سے گزرجانے پر وہ چھوٹے رہ جاتے ہیں ۔ :)
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
بچپن میں جب دودھ کا دانت گر جاتا تھا تو اسے کاغذ میں لپیٹ کر کسی اونچی جگہ رکھ لیتے تھے. یقین ہوتا تھا کہ اللہ ہمیں چھوٹا بھائی دے گا. :p
چھوٹے بھائی کو لانے کی تیاری کے لیے والدین بڑے بھائی کو ایسا بول کر کہیں بھیج دیتے ہوں گے:LOL:
 
Top