سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

محمدظہیر

محفلین
ہم پاکستانی سحری میں چاول نہیں کھاتے۔ پرسوں رات کی زبردست بریانی موجود تھی تب بھی کل ہم نے سحری میں اسے لفٹ نہیں کروائی
ویسے میں بھی سحری میں چاول نہیں کھاتا۔ چوں کہ فی الحال گھر میں کوئی نہیں، اس لیے افطار کے لیے بنایا گیا کھانا ہی کھا لیا۔
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آج سحری میں کیا تناول فرمایا :)
 
ویسے میں بھی سحری میں چاول نہیں کھاتا۔ چوں کہ فی الحال گھر میں کوئی نہیں، اس لیے افطار کے لیے بنایا گیا کھانا ہی کھا لیا۔
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آج سحری میں کیا تناول فرمایا :)
دودھ روٹی، ہاف فرائی انڈا زردی ہٹاکر اور چائے۔
 

محمدظہیر

محفلین
دودھ روٹی تو ہم شرما حضوری میں لکھ گئے ورنہ پراٹھے کو دودھ میں چور کر کھاتے ہیں، البتہ کہتے اسے دودھ روٹی ہی ہیں۔ کہنے میں کیا حرج ہے!
کھانے میں اور کھئے گئے کھانے کا تذکرہ کرنے میں کیا شرمانا! :)
اچھا کیا کہ حقیقت سے واقف کرا دیا، ورنہ ہم یہی سوچتے کہ خلیل سر ہلکی پھلکی سحری کرتے ہیں:)
 

سید ذیشان

محفلین
آج سحری مس ہوگئی۔ الارم بجا تھا لیکن سوچا کہ تھوڑی دیر بعد اٹھوں گا۔ جب اٹھا تو نماز کا وقت شروع ہو چکا تھا۔

سو ہم نے سحری میں ہوا کھائی۔ :D
 

سین خے

محفلین
آج ہفتہ ہے اور رشتے دار افطاری اور کھانے پر آئیں گے۔ کھانے کا تو طے کر لیا ہے کہ کیا بنانا ہے۔ افطاری کا ابھی پوری طرح مینیو ڈیسائیڈ نہیں ہوا۔ آج تو کافی مصروف دن گزرے گا :)
 
Top