لائبریری تقریب میں خوش آمدید۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
السلام علیکم اراکینِ کتب خانہ۔

امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے، میں تو سوچ رہی ہوں کہ آئندہ محفل پر کوئی جشن یا تقریب نہ رکھی جائے، کیونکہ ہر بار کوئی نہ کوئی مسئلہ ہی ہو جاتا ہے۔ جب ہم محفل کا دو سالہ جشن منا رہے تھے کہ سانحہ لال مسجد کی وجہ سے سب کچھ رک گیا اور آج بھی جب ہم تقریب منانے جا رہے تھے تو ملک کے حالات نے کایا پلٹ لی۔ اگر تو ایسی صورتِ حال صرف ہماری تقریبوں اور جشن کی وجہ سے ہوتی ہیں تو ہمیں آئندہ آرام و سکون سے کام کرنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔

٭ بہر حال اس تقریب کی انچارج ہماری باس صاحبہ سیدہ شگفتہ ہیں۔ تفصیلات سے وہ ہی آپ کو آگاہ کریں گی۔ لیکن کچھ مختصر میں بتاتی چلوں کہ اس تقریب کا اصل مقصد لائبریری اراکین کو خوش آمدید کرنا ہے، اب سے کچھ عرصہ پہلے تک لائبریری ٹیم چند ارکان پر مشتمل تھی، لیکن اب کافی نئے ارکان شامل ہوئے ہیں۔ نئے ارکان میں سے فاتح، وارث اور سخنور کے نام قابلِ ذکر ہے۔ تمام نئے اور پرانے اراکین کو اردو ویب کی لائبریری میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ ہم سب اس پلیٹ فارم پر ایک اچھے ماحول میں مل جل کر کام کریں گے۔ لائبریری اراکین کے ناموں کی لسٹ کسی اگلی پوسٹ میں پوسٹ کر دی جائے گی۔ جیسا کہ نبیل بھائی بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی رکن لائبریری میں فعال نہ پایا گیا تو اس کو لائبریری ٹیم سے خارج کر دیا جائے گا۔ کیونکہ لائبریری ٹیم میں شمولیت کا مطلب ہی یہ ہے کہ آپ لائبریری میں ایکٹو رہیں۔ مزید کچھ پوائنٹس سیدہ شگفتہ بتائیں گی۔
٭ دوسرا یہ کہ شگفتہ چاہ رہی تھیں کہ لائبریری اراکین اپنا تعارف کروائیں۔ مزید وہ لائبریری سے اپنے تعلق کا اظہار بھی کریں۔ شاید اس سے متعلق شگفتہ نے کچھ سوال لکھے ہوں، ان کا انتظار کیجئے۔ اور اس سے متعلق ایک سروے کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔

٭ تیسرا ہم ایک لائبریری لوگو چاہ رہے تھے، شاکر القادری صاحب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اتنے زبردست لوگو بنا کر دئیے ہیں۔ ان میں سے بھی ایک منتخب باس صاحبہ یا سب مل کر کریں گے۔

٭ چوتھی اہم بات۔۔لائبریری کیٹلاگ کا آئیڈیا بہت زبردست تھا۔ اس کے لیے میں نے سوچا ہے کہ جو اس ٹیبل کو بنانے میں دلچسپی رکھتا ہو تو ہم مل جل کر ہر ایک کیٹگری کا ٹیبل بانٹ لیتے ہیں، جو ممبر اس ٹیبل کو بنائے گا وہ اسے اپڈیٹ بھی کرتا رہے گا۔ اگر کوئی اس میں دلچسپی رکھتا ہو تو ضرور بتائیں۔

٭ پانچویں بات کہ لائبریری کے ایک اہم پراجیکٹ “عمران سیریز“ چل رہا ہے۔ لیکن اس کے لیے ہمیں ایک یا دو ارکان نہیں بلکہ کافی ارکان کی ٹیم چاہیے ہو گی۔ عمران سیریز پر اگر کوئی کام کرنا چاہے تو ہاتھ کھڑا کرے۔ تفصیلات باس صاحبہ ۔۔۔۔۔

٭ چھٹی بات کہ کچھ دن پہلے باغ و بہار مکمل ہوئی، جس میں شمشاد، ماورا، فاتح، فرحت، شگفتہ اور وارث نے حصہ لیا۔ اس استقبالیہ تقریب کے ساتھ ساتھ اس کے مکمل ہونے کا جشن بھی منایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اسکی پروف ریڈنگ باقی ہے، اس میں کون کون مدد کروائے گا؟

٭ باقی آئندہ لکھا جانے والا متن اور ابھی جو لکھا جا رہا ہے۔۔۔اس سے متعلق کچھ اہم معلومات آپ کو باس صاحبہ فراہم کریں گی۔

٭ نوٹ: ملک کے حالات کو مدِنظر رکھ کر ہم اپنی تقریب میں زیادہ ہلہ گلہ نہیں کریں گے۔ کھانے پینے کا تو بالکل بھی بندوبست نہیں تھا، اور اب ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے چائے، پانی اور کافی کا بندوبست بھی نہیں ہو سکا، جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔:grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام ماوراء
پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک اور مشکل دور سے گزر رہا ہے۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائے۔۔آمین
لائبریری تقریب میں میری حاضری لگا لیجئے۔ اور جو بھی نیا پراجیکٹ شروع ہو میں اس میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں بشمول عمران سیریز۔۔ باغ و بہار کی پروف ریڈنگ کے لئے اگر ٹیم مکمل نہیں ہوئی تو میرا نام شامل کر لیجئے گا۔۔ اور اس کے علاوہ بھی میں والنٹیئر کرتی ہوں لائبریری پراجیکٹس کے لئے۔۔
آپ کی تقریب تو شاید کافی دیر چلے گی۔۔اس لئے موجود اور بعد میں آنے والے سب لوگوں خصوصاً شگفتہ کو میری طرف سےاردو لائبریری کے لئے منظم کام شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
پروف ریڈنگ کرتے کرتے فرحت تو اوپر سو رہی ہیں لیکن میں جاگ رہا ہوں اور یہاں آ کر شگفتہ کا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
اور بعد میں آنے والے سب لوگوں خصوصاً شگفتہ کو میری طرف سےاردو لائبریری کے لئے منظم کام شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات۔۔۔
فرحت، آپ کی آمد اور تعاون کا شکریہ۔ لیکن آپ کے آخری جملے سے متفق نہیں ہوں۔ لائبریری میں ابھی منظم طور پر کام نہیں ہو رہا، آج کے دن کو ہی دیکھ لیں۔:) ابھی باقاعدہ منظم طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم !

امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔۔۔ نہیں جی میری خیریت کوئی نہ پوچھے۔۔۔ ہم یہاں پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔۔۔ :(

مجھے نہیں معلوم تھا ہمارا اتنا اثر و رسوخ ہے ادھر ہم کوئی تقریب رکھنی ادھر کچھ نہ کچھ ہونا ۔۔۔ :) :) :(
میں تو سوچ رہی ہوں اپنی کسی تقریب کے ڈانڈے ساری دنیا تک پھیلا دیئے جائیں ۔۔۔ آئندہ سے جب کوئی انہونی کسی کو کروانا ہو ہماری خدمات حاصل کرے ہم یہاں پہلی فرصت میں کوئی تقریب یا جشن رکھ دیں گے ۔۔۔

فی الحال تو میں گذشتہ تین گھنٹوں سے ایک پوسٹ یہاں کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اس وقت ساڑھے گیارہ پونے بارہ ہوچکے ہیں رات کے ۔۔۔ :) :( شاید صبح چار بجے تک کامیابی ہو جائے ۔۔۔ہم ایمرجنسی میں ہیں : )

آپ سب کی آمد کے لئے بہت شکریہ جو اراکین پہنچ چکے اور جو بعد میں یہاں پہنچ سکیں گے۔


ماورا تھینکس کہ ابتدائی خطبہ لکھا ۔

میں جیسے جیسے ممکن ہو ادھر پوسٹ کرتی رہوں گی تقریبا تمام چیدہ چیدہ نکات آپ نے ذکر کر دیئے ہیں اب انھی کے تسلسل میں آگے چلیں گے ۔

یا اللہ ادھر بجلی اور انٹرنیٹ بحال رکھنا ۔۔۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں بھی حاضر ہوں ادھر، وگرنہ دوسرے تھریڈ میں ہی انتظار کر کے چلا گیا تھا۔

نئے لائبریری پروجیکٹس کیلیے میری مقدور بھر خدمات حاضر ہیں لیکن بہرحال بہتر فیصلہ پروجیکٹس کو دیکھ کر ہی ہو سکتا ہے۔

اور تمام نئے اراکین کو میری طرف سے خوش آمدید۔

والسلام
 

حجاب

محفلین
میں بھی آگئی ہوں تقریب میں، شگفتہ آپ کے لیئے پھول منگوائے تھے وہ لانا بھول گئی اگلی تقریب تک انتظار کریں آپ:) ماوراء تمہارا ابتدائیہ خطبہ اچھا ہے کافی ماہر ہو گئی ہو تم اب خطبے لکھنے کی :) لائبریری کا کوئی کام ہو تو مجھے بھی دے دیا جائے مگر تھوڑا سا ;)
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔ حجاب، تمھیں اور سارہ کو پھول بہت یاد آ رہے ہیں۔ اور پھول تو مہمانوں کے لیے لانے تھے نا۔:grin:;)
یہ خطبہ میں نے ہنگامی طور پر لکھا ہے، اور یکسوئی سے تو بالکل بھی نہیں لکھا تھا، ساتھ ٹی وی بھی دیکھ رہی تھی، اگر تم اسے اچھا کہہ رہی ہو تو اچھا ہی ہو گا۔lol. اب شکر کرو، محب علوی یہاں نہیں ہیں، ورنہ انہوں نے اس خطبے کا کریڈٹ بھی لے لینا تھا، کہ میں نے سکھایا ہے۔:rolleyes:
تمھیں میں ٹیبل بنانے کو دیتی ہوں۔ بہت آسان ہے۔;)
 

ماوراء

محفلین

لائبریری ٹیم اراکین :


- ابو شامل
اعجاز اختر
الف نظامی
امن ایمان
امید اور محبت

- تفسیر
تلیمذ

- جاویداقبال

- حجاب
حسن علوی
حسن نظامی

- خاور بلال

- دوست

- راہبر
رضوان

- سارہ خان
سخنور
سیدہ شگفتہ

- شاکرالقادری
شعیب احمد شوبی
شمشاد

- ضبط

- ظفری

- عادل

- فاتح
فاروق سرور خان
فرحت کیانی
فرزانہ

- قسیم حیدر
قیصرانی

- ماوراء
محب علوی
محمد انیس الرحمن
محمد وارث
مہوش علی

- نوید صادق

- وہاب اعجاز خان

میرا خیال ہے اب یہ لسٹ مکمل ہے۔ لیکن اگر پھر بھی میں کسی کا نام لکھنا بھول گئی ہوں تو یاددہانی کروا دیں، اور دوسری بات کہ لائبریری ٹیم کی لسٹ کو خوامخوہ لمبا کرنے کے حق میں میں نہیں ہوں، اگر کوئی واقعی ہی کام کرنا چاہتا ہے تو اپنا نام دیں، اور اگر پرانے ارکان میں سے بھی کچھ عرصے تک غیر فعال پایا گیا تو اس کو لائبریری ٹیم سے الگ کر دیا جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ۔

اب چند نکات پر کچھ بات۔ کچھ اہم نکات کی نشاندہی ماورا کر چکی ہیں ان (بشمول چند مزید) نکات پر مرحلہ وار کچھ بات ہو جائے۔ تو سب سے پہلے آئندہ متن کے انتخاب (آئندہ متن کے انتخاب پر کچھ ذکر الگ سے بھی بعد میں تحریر کرنا چاہوں گی۔) کے حوالے سے فکشن سے ابن صفی کا ذکر !

اب اس نکتے کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہے کہ آئندہ لائبریری میں متون پر کام ایک باقاعدہ فلو ورک کے تحت کیا جائے اس حوالے سے ابن صفی ہمارے پاس ایک بہت مناسب انتخاب ہے ۔

اس کا متن مکمل (ما سوائے چند ایک ناول کے۔۔۔؟ ) ہمارے پاس کتابی صورت میں موجود ہے ۔

اس کتابی متن کا بیشتر حصہ اسکین کیا جا چکا ہے اور اس کا تمام تر سہرا قیصرانی صاحب کے سر ہے۔

عمران سیریز سے نیا منتخب شدہ متن کنگ چانگ ہے۔

اس متن کو برقیانے میں دلچسپی رکھنے والے اراکین یہاں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں ۔


شکریہ۔


اس حوالے سے گذشتہ و آئندہ تفصیل کے متعلقہ ربط یہاں پر۔۔۔

گذشتہ تفصیل:

http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=164

آئندہ تفصیل:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=201123#post201123


میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گی کہ ابن صفی پر کام کو بنیادی طور پر قیصرانی صاحب نگرانی کریں گے اس متن کا انتخاب قیصرانی صاحب نے کیا تھا (بہت پہلے سے) اور تمام اسکین بھی فراہم کر رہے ہیں ہیں اسی طرح مذکورہ متن کی اراکین (جو اس متن کو ٹائپ کریں گے) میں تقسیم کی ذمہ داری بھی آپ نے لی ہے۔

ابن صفی کی تخلیقات عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے بارے میں کچھ تفصیل سے قیصرانی صاحب بہتر بیان کر سکیں گے قیصرانی صاحب آپ سے اس حوالے سے درخواست ہے۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سخنور ، یعنی آپ منظوم کلام کو برقیانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس حوالے سے آپ کا پسندیدہ موضوع یا موضوعات کون سے ہیں اگر شیئر کرنا چاہیں ۔
 
کل پورے دن ایمرجنسی کی وجہ سے یہاں کیبل نیٹ بند تھا اور میں چاہتے ہوئے بھی لائبریری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکا۔ اب نیٹ چل رہا ہے۔ میری بھی حاضری لگا دیں! :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شعیب۔۔۔ کچھ مسئلہ نہیں یہاں پر ڈائل اپ بھی کام نہیں کر رہا تھا آج دوپہر سے کچھ بہتر حالت میں ہے البتہ ابھی بھی اسپیڈ اچھی نہیں ہے !
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top