چارہ کاٹنے کی مشینوں میں لوگوں کے ہاتھ کٹتے جا رہے ہیں

دوست

محفلین
لکڑی کاٹنے والی مشینوں میں کچھ ہوتا ہے ہاتھ لگتے ہی جسم کے کرنٹ کی پیمائش کر کے مشین بند ہو جاتی ہے (آری نیچے چلی جاتی ہے ).
 
ہادیہ

محفلین
ہمارے ساتھ بس میں ایک سکول کی ٹیچر جاتی ہیں۔۔ بدقسمتی سے اس کا ایک ہاتھ بھی اسی مشین کی وجہ سے کٹ گیا تھا(بچپن میں ہی)۔۔ اب صرف انگوٹھا ہے بائیں ہاتھ کا۔۔:(..
اور بھی اکثر سنا ہے ایسے واقعات اور حادثات کے بارے میں۔۔
 
گاؤں میں ہماری حویلی میں بھی یہ چارہ کاٹنے والی مشین لگی ہوئی ہے بچپن میں جب کبھی گاؤں جاتی تو بڑے بھائی ڈراتے ہوتے تھے مجھ چلو تمہارا ہاتھ کاٹتا ہوں.
اس کے بلیڈز کافی تیز ہوتے ہیں اکثر ایسے واقعات تب پیش آتے ہیں جب بچے مشین کے ساتھ شرارتیں کرتے ہیں یا اس کے گھومتے ہوئے چکئے کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں.
یا کبھی کوئی انجان شخص زیادہ چارہ لگانے کے چکر میں اس میں ہاتھ پھنسا بیٹھتا ہے
 
سید ذیشان

محفلین
آج کل امیج پراسسنگ نے کافی ترقی کر لی ہے تو ایسا ممکن ہے کیمرے اور پروسیسر کے ذریعے ہاتھ کو ڈیٹیکٹ کیا جائے اور مشین روک لی جائے، اگر ہاتھ ایک خاص جگہ سے آگے جائے۔ اس سے مشین کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوگا۔

یا پھر flir کیمرے سے جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جائے۔ یہ سب ممکن حل ہیں لیکن مسئلہ یہی ہے کہ ان پر پیسہ لگتا ہے۔
 
فلک شیر

سادہ ٹوکہ پندرہ بیس ہزار تک پہنچ چکا ہے
 
آوازِ دوست

محفلین
کیا ہمارے انجینئر ان چارہ کاٹنے والی مشینوں کا محفوظ ڈیزائن نہیں بنا سکتے؟
میرا خیال ہے کہ یہ کوئی ایسا ناممکن کام بھی نہیں ہے مگر وطن عزیز میں حفاظتی تدابیر سے متعلق ضروری اقدامات کو نظرانداز کر دینے کی عمومی روش صارفین اور مینوفیکچررز ہر دو جانب موجود ہے اور رہی حکومت تو اس کے پاس کرنے کے اور بہت ضروری کام ہیں سو اب اپنی مدد آپ کے تحت ہی اگر کچھ کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اس معاملے میں کوئی بھی ہائی ٹیک اپروچ مشین کی قیمت کو عام آدمی کی پہنچ اور استعمال سے دور کر دے گی۔ لہذا ممکنہ طور پر اس کا حل سادہ اور مکینیکل ڈومین سے ہونا چاہیے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
محفوظ ڈیزائن بھی مارکیٹ میں آ چکے ہیں ویسے۔

فرقان صاحب یہ اس حوالے سے تو محفوظ ڈیزائن ہے کہ اس کے بلیڈ اوپن نہیں ہیں لیکن چارہ ڈالنے والی سائیڈ روایتی مشین جیسی ہی دکھائی دیتی ہے دوئم اس کی ورکنگ کیپیسٹی بھی اس کی ملٹی پرپز ساخت کی وجہ سے بظاہر سادہ مشین کے مقابلے میں کم ہے۔ وڈیو میں جتنا چارہ فیڈر میں رکھا جا رہا ہے اس کارکردگی کو دیکھ کر تو گاؤں والوں نے اس شہری ماڈل کے لطیفے بنا لینے ہیں :)
 
آوازِ دوست

محفلین
دو کام کے آئیڈیاز بہرحال فرقان صاحب والی مشین سے لیے جاسکتے ہیں اول فیڈر کا گئیر والی سائیڈ کا کچھ حصہ (کم و بیش ایک سے ڈیڑھ فٹ)دھاتی مضبوط جالی سے کورڈ ہو تاکہ ہاتھ حادثاتی طور پر چارہ اندر کھینچنے والی گراری تک پہنچ ہی نہ سکے اور جالی کے سوراخ سے چارے کی حرکت بھی نظر آتی رہے۔ دوئم بلیڈز کا کور چارے کو سامنے کی طرف گرنے دے یعنی یہ چارے کا رخ تبدیل نہ کرے اور سامنے کی طرف دو سے تین فٹ بڑھا ہوا ہو۔ سوئم موٹر کو فوری بند کرنے کے لیے ایک اضافی پاور سوئچ فیڈر کے نیچے ہاتھ کی آسان دسترس میں بھی ہو تاکہ کام کرنے والا وہاں سے موٹر آف کر سکے۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان صاحب یہ اس حوالے سے تو محفوظ ڈیزائن ہے کہ اس کے بلیڈ اوپن نہیں ہیں لیکن چارہ ڈالنے والی سائیڈ روایتی مشین جیسی ہی دکھائی دیتی ہے دوئم اس کی ورکنگ کیپیسٹی بھی اس کی ملٹی پرپز ساخت کی وجہ سے بظاہر سادہ مشین کے مقابلے میں کم ہے۔ وڈیو میں جتنا چارہ فیڈر میں رکھا جا رہا ہے اس کارکردگی کو دیکھ کر تو گاؤں والوں نے اس شہری ماڈل کے لطیفے بنا لینے ہیں :)
یہ بھی دیکھیے گا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
چارہ کاٹنے کے لیے ایک مکمل نیا ڈیزائن بھی کچھ کچھ سوجھ رہا ہے۔ ہاتھ کٹنے کی بنیادی وجہ میرے علم کے مطابق چارے کو آگے دھکیلنے کے عمل میں ہاتھ کا گراریوں میں پھنس کر بلیڈ کی زد میں آنا ہے۔ اگر ہم چارہ دھکیلنے کے عمل کو روایتی اور ناکافی ہاریزینٹل فیڈر کی بجائے ایک ٹاپ لوڈر فیڈر سے بدل دیں تو چارہ آگے کھینچنے کی ذمہ داری فیڈنگ گئیر کے ساتھ ساتھ گریویٹی کے سر منڈھی جاسکتی ہے اور ڈیزائن سیف ہونے کے ساتھ ساتھ فیڈنگ ایفیشینسی بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ آپ کی قوت متخیلہ کو کسی امتحان سے بچانے کے لیے ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اسی روایتی مشین کا سر (بلیڈ والا حصہ) نیچے اور ٹانگیں (فیڈر والا حصہ) اوپر کر دیں تو امید واثق ہے کہ جملہ شکایات سے افاقہ ہو گا :)
 
آخری تدوین:
Top