سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین
" نوازشریف نے ملکی مفاد میں بیان دیا " - مریم نواز
یہاں جس ملک کی بات ہورہی ہے وہ بھارت ہے!

ہر کسی نے مدرز ڈے پر اپنی ماں کو تحفہ دیا۔
نوازشریف نے مدرز ڈے پر بھارت ماتا کو خوش کیا
 
شاہد شاہ

محفلین
پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا دعوٰی کرنے والے نوازشریف کا حال
ایک معروف صحافی لکھتے ہیں نواز شریف کو کارگل کی جنگ سے پہلے بریفنگ دی جارہی تھی یہ تمام وقت سینڈوچ کھاتا رہا اور اس پر غور کرتا رہا جب بریفنگ ختم ہوئی تو اس نے سوال کیا یہ سینڈوچ کون بناتا ہے
 
ایک بچہ رات کو بہت دیر سے گھر پہنچا۔ ابا نے کلاس لی اور پوچھا کہاں تھے، اور اتنی دیر سے کیوں آئے؟

بچے نے کہا: ابا حضور! میں اپنے فلاں فلاں دوست کے ساتھ امتحان کی تیاری کررہا تھا۔

ابا نے صاحبزادے کے انہی دوستوں میں سے ایک کا نمبر ملایا۔ پوچھا: میرا بیٹا کہاں ہے؟ دوست نے بتایا: انکل ہم امتحان کی تیاری کررہے تھے، بس ابھی ابھی نکلا ہے۔ کئی دیگر دوستوں نے بھی ملتا جلتا جواب دیا۔

مگر ایک نے تو "وفاداری" کی اعلی مثال قائم کردی۔ دوست کے ابا سے کہنے لگا:

"سر! ہم بہت دیر سے امتحان کی تیاری کررہے تھے، اس کی آنکھ لگ گئی ہے، ابھی ابھی سویا ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں تو میں جگاکر بات کروالوں؟"

ابا بے چارے ایک طرف اپنے بیٹے کو دیکھے، دوسری جانب اس کے وفادار ترین دوست کا جملہ اس کے کانوں میں مسلسل گونجے۔

میرے بہت ہی محترم حافظ سعید صاحب نے ایک انٹرویو میں فرمایا کہ ممبئی جیسے حملوں کا کوئی مسلمان سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔

فیس بک سے لی گئی
جمال عبداللہ عثمان
 
فرقان احمد

محفلین
نواز شریف کو اسی بیانیے سے کچھ فائدہ مل سکتا ہے۔ عالمی تناظر میں، ان کے بیانات میں اچھا خاصا دم خم ہےتاہم پاکستان کے اندر انہیں مقبولیت میں مزید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ کیا اس میں سارا قصور نواز شریف کے ایک بیان کا ہے؟ ہمارے خیال میں شاید ایسا نہیں ہے۔

ویسے ہمیں لگتا ہے کہ المیڈا صاحب نواز شریف کو سچ مچ اڈیالہ جیل پہنچا کر دم لیں گے!
 
عباس اعوان

محفلین
فرقان احمد
سیرل آلمیڈا کو باقاعدہ کہلوا کر انٹرویو دیا ہے۔ یہ سب کچھ ایک خاص پلان کے تحت ہوا ہے۔ پلانرز وہی ڈان لیکس والے ہیں
سنا ہے اس انٹرویو کے لیے بھارتی میڈیا والوں نے پاکستان آنا تھا، لیکن کسی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا تو المیڈا پر ہی گزارہ کر لیا۔
 
Dd_GU6_UAW0_AAe_Ma_Z.jpg

ربط

He continued: “Militant organisations are active. Call them non-state actors, should we allow them to cross the border and kill 150 people in Mumbai? Explain it to me. Why can’t we complete the trial?” — a reference to the Mumbai attacks-related trials which have stalled in a Rawalpindi anti-terrorism court.

“It’s absolutely unacceptable. This is exactly what we are struggling for. President Putin has said it. President Xi has said it,” Mr Sharif said. “We could have already been at seven per cent growth (in GDP), but we are not.”

ربط
 
یاز

کمانڈو صاحب کا کوئی انٹرویو بھی تھا شاید اس بابت۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top