سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جان

محفلین
یاز عبدالقیوم چوہدری جان محمد تابش صدیقی
ملتان میٹرو پر سپیڈو بس نون لیگ کے خوشحال پاکستان کے تعاقب میں دلدل میں جا گری۔ بس میں سوار مسافر زخمی تو ہوگئے مگر ہسپتال پہنچتے ہی اک واری فیر شیر کے نعرہ لگانے لگے۔
بھائی بس پشاور میں نہیں گری اس لیے مراسلہ غیر متعلقہ ہے اور میرے سمیت کسی کی بھی کیفیت نہیں بن رہی۔
 
FB_IMG_1526195701966.jpg
 

شاہد شاہ

محفلین
ظاہر ہے بات درست ہے۔ اسی لئے اسٹیبلشمنٹ اور اس سے منسلکہ جماعتوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔
اصل ایشو وہی ہے کہ بیان نااہلی کے بعد دے رہے ہیں، اور اسٹیبلشمنٹ کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ کوئی سخت قدم اٹھا کر میاں صاحب کو سیاسی شہید کر دے
ہمارے خیال میں نواز شریف صاحب کی بات اُصولی طور پر درست ہے۔ یہ الگ بات کہ یہ بیان تاخیر سے آیا ہے اور تب آیا ہے جب انہیں اسٹیبلشمنٹ دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے۔
 

شاہد شاہ

محفلین
میرے خیال میں فوج نے تین کام ایسے کئے جن کا خمیازہ قوم کو قیامت تک بھگتنا پڑے گا۔ ضیاء الحق کا نواز شریف کو گود لینا، مشرف کا نواز شریف کو زندہ چھوڑ دینا اور راحیل شریف کا ڈان لیکس پر کمپرومائز کرنا
 
میرے خیال میں فوج نے تین کام ایسے کئے جن کا خمیازہ قوم کو قیامت تک بھگتنا پڑے گا۔ ضیاء الحق کا نواز شریف کو گود لینا، مشرف کا نواز شریف کو زندہ چھوڑ دینا اور راحیل شریف کا ڈان لیکس پر کمپرومائز کرنا
عوام تو جب سے پاکستان بنا ہے تب سے خمیازہ بھگتی آ رہی ہے، جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تب سے آج تک ایسا کوئی حکمران نہیں دیکھا جس کے دور کو میں پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور کہا جا سکے
 

شاہد شاہ

محفلین
مجھے سب سے زیادہ حیرت محفلینز کے ردعمل پر ہوئی۔ عمران خان مینارہ پاکستان پر کھڑا ہوکر ملک کی بہتری کیلیے ۱۱ نکاتی ایجنڈا دیتا ہے تو یہاں ہنسی ٹھٹھہ کی دکان سج جاتی ہے۔ تحریک انصاف کی چھوٹی چھوٹی کوتاہیوں کا بڑھا چڑھا کر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اور ادھر نون لیگ کے تاحیات قائد اپنے ہی ملک کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلے ہیں۔ جس پر رد عمل کجا الٹا حق میں بیان آ رہے ہیں کہ ایسا اور لوگ بھی کر چکے ہیں اسلیے کوئی بڑی بات نہیں۔ ایک سابق وزیر اعظم کا ایسا کہنا اور دوسرے چھوٹے عہدوں پر فائز لوگوں کے ایسا کہنے میں بہت فرق ہے۔
اس بیان کی بنیاد پر پاکستان کیخلاف غیر معینہ اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ نیز بھارتی مؤقف کو مزید تقویت ملی ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک جہاں فوج کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیمیں دوسرے ملکوں میں جاکر دنگا فساد کرتی ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں مگر اسکو بہت ہلکا لیا جا رہا ہے۔
کل اس بیانیہ پر اعلی سطح کا سیکورٹی اجلاس طلب کیا ہے۔ ماضی کے ڈان لیکس کی طرح اب کی بار بھی نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا تو یہ اصل لاڈلہ بن کر سامنے آجا ئے گا۔
عوام تو جب سے پاکستان بنا ہے تب سے خمیازہ بھگتی آ رہی ہے، جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تب سے آج تک ایسا کوئی حکمران نہیں دیکھا جس کے دور کو میں پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور کہا جا سکے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top