اوینجرز انفینیٹی وار

سید ذیشان

محفلین
کامکس سیریز کے مطابق چٹکی کے بعد کائنات کی آدھی آبادی غائب ہو جاتی ہے۔ ایسا بالکل بے ترتیبی سے ہوتا ہے۔ جبکہ فلم میں ایک خاص ترتیب کے تحت اصل اوینجرز کو زندہ رکھا گیا ہے جبکہ باقیوں کو ختم کر دیا ہے۔ یہ غالبا اگلی فلم کیلئے کلف ہینگر ہے

بس آخری سوال:

وکانڈا پر جب حملہ ہوتا ہے تو شیلڈ کو کیسے توڑا جاتا ہے۔ اور ڈاکٹر سٹرینج کتنے فیوچر دیکھتا ہے اور اس میں کتنے میں انہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے؟
 
شاہد شاہ

محفلین
اس میں ولن کا کیریکٹر جاندار ہے۔ روکھا نہیں ہے۔
عموما ہالی وڈ فلموں میں ولن کے عزائم بے منطقی اور شیطانی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اس میں تھینوس کو کافی حد تک وائٹ واش کیا گیا ہے۔ یعنی اسنے جو کیا وہ غلط ہے البتہ اسکی نیت بادی النظر میں اچھی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
بس آخری سوال:

وکانڈا پر جب حملہ ہوتا ہے تو شیلڈ کو کیسے توڑا جاتا ہے۔ اور ڈاکٹر سٹرینج کتنے فیوچر دیکھتا ہے اور اس میں کتنے میں انہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے؟
شیلڈ کو توڑا نہیں جاتا بلکہ وژن کو بچانے کیلئے شیلڈ کے ایک سیکشن کو کھولا جاتا ہے۔
ڈاکٹر اسٹرینج قریبا ۱۴ ملین مستقبل دیکھتا ہے جن میں صرف ایک سے کامیابی ملتی ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں نے بھی دیکھ لی۔ تھینوس شاندار تھا!
فلم کے کریڈٹس کے آخر میں ’اوینجرز واپس آئیں گے‘ کی بجائے ’تھینوس واپس آئے گا‘ پسند آیا۔

اب اگلے سال کے سیکوئل کا بےتابی سے انتظار ہے۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
سیکویل سے پہلے بھی چند فلمیں ہیں۔ مجھے اوینجرز 4 سے زیادہ کیپٹن مارول کا انتظار ہے۔ :)
جی، ’اَینٹ-مین اینڈ دا واسپ‘ اور’کیپٹن مارول‘ تو دیکھنی ہی پڑیں گی۔ ’کیپٹن مارول‘ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اُس کی کہانی نوے کی دہائی سے تعلق رکھتی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
جی، ’اَینٹ-مین اینڈ دا واسپ‘ اور’کیپٹن مارول‘ تو دیکھنی ہی پڑیں گی۔ ’کیپٹن مارول‘ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اُس کی کہانی نوے کی دہائی سے تعلق رکھتی ہے۔
کیپٹن مارول اور اینٹ مین و واسپ اوینجرز 4 کیساتھ جڑی ہوئی ہیں اسلئے یہ پہلے ریلیز ہوں گی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں بھی دیکھ چکا ہوں جمعہ والےدن قریبی سینما میں۔ سینما حال تو ایسے بھرا تھا جیسے ونڈی دی شرینی بٹ رہی ہو۔ فلم بے حد شاندار تھی لیکن صرف ان لوگوں کے لئے جو تمام کرداروں کو جانتے ہیں اور پہلے کی فلمیں دیکھ چکے ہیں۔ پہلی بار آنے والوں کے پوری فلم میں یہی سوالات تھے کہ یہ کون ہے؟ یہ کیا کرتا ہے؟ بجلیاں چھوڑتا ہے یا شعاعیں؟ ہیرو یا ولن؟ انسان ہے یا بندر
 
سید ذیشان آپکے پاس بھی یہی صورت حال رہی؟
 
سید ذیشان

محفلین
d6xch7p1hvu01.jpg
 
Top