آج کی تصویر

آخری تدوین:
اب تو غصہ تھوک دیں سید صاحب، شرافت تو اسی سے ظاہر ہے کہ سابق امامِ کعبہ جیسے لوگ بھی تاش کھیل رہے ہیں۔ یہ جوا تھوڑی ہے اور جوا تاش کے علاوہ بھی ہر چیز پر کھیلا جا سکتا ہے!

کون کون تیار ہے امام صاحب سے تاش کی بازی کے لئے
 
لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹرانسفارمر کی خودکشی ۔:p:D:LOL:

screenshot_532.png
 

محمد وارث

لائبریرین
کون کون تیار ہے امام صاحب سے تاش کی بازی کے لئے
میں تو جی ہمہ وقت تیار ہوں!

ویسے ہماری محلے کی مسجد کے امام صاحب تاش تو نہیں البتہ "پاشا" بہت شوق سے کھیلتے تھے یہ لڈو کی طرح کی ایک دیسی گیم ہے۔ بعض بار تو اتنا محو ہوتے تھے کہ انہیں پیغام بھیجنا پڑتا تھا مسجد کے باہر کہ جماعت تیار ہے قبلہ تشریف لے آئیں! :)
 

فرقان احمد

محفلین
مابدولت عزیز برادرم عبدالقیوم چوہدری کو انتہائی فخرو انبساط کے ساتھ مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ " بابا رحمتا" کے وجود ہنوز غائبانہ سے مابدولت کو ایک اہم فریضے کی ادائیگیء پرتقدیس میں اعانت شرعی کی آس پیداہوچلی ہے ، چنانچہ برادرم یاز کے مراسلۂ جوابی میں قابل محسوس تاخیر کے سبب تعارف کے حوالے سے اس کارخیر کے لیے مابدولت برادرم چوہدری صاحب ہی کو زحمت دینےکی جسارت رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں !:):)
خدائے بزرگ و برتر چوہدری صاحب پر رحم فرمائے!
 
IMG20180408185207.jpg

کل اسلام آباد انتظامیہ کے زیرِ انتظام منعقدہ سپرنگ فیسٹیول جانا ہوا۔
تو وہاں بچوں کے لیے ایک طرف ویڈیو گیمز بھی رکھی ہوئی تھیں۔ تو ونڈوز 98 کا دیدار شریف ہوا۔
زندہ ہے ونڈوز 98 زندہ ہے۔
 
خدائے بزرگ و برتر چوہدری صاحب پر رحم فرمائے!
آمین۔
اس جملے کی ککھ سمجھ نہیں آئی تھی۔۔۔​
کہ " بابا رحمتا" کے وجود ہنوز غائبانہ سے مابدولت کو ایک اہم فریضے کی ادائیگیء پرتقدیس میں اعانت شرعی کی آس پیداہوچلی ہے
محمد امین صدیق بھائی یہ کونسا فریضہ و اعانت شرعی کی آس تھی ؟
چنانچہ برادرم یاز کے مراسلۂ جوابی میں قابل محسوس تاخیر کے سبب تعارف کے حوالے سے اس کارخیر کے لیے مابدولت برادرم چوہدری صاحب ہی کو زحمت دینےکی جسارت رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں
یہاں یہی سمجھ پایا کہ یاز صاحب کدھروں لیٹ ہو گئے نیں۔
 
Top