اسلام آباد کی فضاؤں میں پولن کی مقدارخطرناک سطح پر پہنچ گئی !

اسلام آباد کی فضاؤں میں پولن کی مقدارخطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ جنگلی شہتوت پیلے پھولوں اور خاص قسم کی گھاس سے ہونے والی پولن الرجی سے سانس کی تکالیف بڑھ جاتی ہیں۔
اسلام آباد کی فضاؤں میں پولن کی مقدار 50 ہزار548 فی مکعب میٹر تک جا پہنچی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چہارسو رنگ بکھرے پڑے ہیں لیکن پولن کے شکارافراد پارکوں کی بجائے اسپتالوں کارخ کرنےپرمجبورہیں۔
جوں ہی درختوں سے کونپلیں پھوٹتی ہیں ، زمین پر خاص قسم کی گھانس اگتی ہے، پیلے پھول کھلتے ہیں، پولن الرجی سے متاثرہ افراد کی جان پر بن آتی ہے۔
پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق پولن جیسے ہی ٹکراتے ہیں ناک آنکھ گلے سے تو ساتھ ہی ری ایکشن ہوتا ہے جسے ہم پولن الرجی کا نام دیتے ہیں، کھانسی نزلہ زکام آنکھوں سے پانی آنا ،جسم پر خارش ہونا ، سانس بند ہو جانا اور بات جان پر بن آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 5 سے 15 سال کی عمر کے 50 فیصد بچوں پر ویکسین کا مثبت اثر ہو سکتا ہے، سیزن شروع ہونے کے بعد ویکسین کا فائدہ نہیں ، ایک سے زائد اشیاء سے الرجی کی صورت میں ویکسین بالکل بے فائدہ ہے۔
ماہرین نے الرجی سے متاثرہ افراد کو باہر نکلتے وقت ہر روز نیا ماسک استعمال کر نے، سر پر ٹوپی یا ہیٹ پہننے، چھت پر کپڑے سکھانے سے گریز کرنے، بیڈ شیٹ چادریں دھلی ہوئی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے
ماہرین کہتے ہیں پولن الرجی کا سبب بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو ختم کر کے ماحول دوست درخت اگانا ہوں گے۔
موسم بہار میں دھوپ تیز ہو تو پولن الرجی میں بھی شدت آ جاتی ہے ،محکمہ موسمیات کہتا ہے اپریل کے وسط سے فضا میں پولن کی مقدارمیں بتدریج کمی آ جائےگی ۔
 
پکی بات ہے؟ نو دس ہزار تک تو ہمارے ہاں بھی گیا ہے اور ایسی صورت میں ہر طرف پولن ہی پولن ہوتا ہے
زیک بھائی ! یہ نیوز رپورٹ ہے ،کتنے فیصد پکی ہے یہ تو وہ ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں یا اسلام آباد کے شہری اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔پچھلے دو دن پہلے تابش بھائی کو بھی الرجی کی تکلیف ہوئی تھی ، شاید ان کو الرجی کی شکایت اس ہی الرجی کی وجہ سے ہوئی ہو ۔
 
ایم اے راجا

محفلین
سب سے زیادہ پولن H/8 میں بتایا گیا ہے، 19 اور 20 مارچ کو بارش متوقع ہے جس سے پولن کم ہونے امکانات ہیں بہرحال اپریل کے وسط تک پولن اسلام آباد میں آورہ گردی کرتی رہیں گی اور لوگوں کو اپنا شکار بناتی رہیں گی.
 
زیک بھائی ! یہ نیوز رپورٹ ہے ،کتنے فیصد پکی ہے یہ تو وہ ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں یا اسلام آباد کے شہری اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔پچھلے دو دن پہلے تابش بھائی کو بھی الرجی کی تکلیف ہوئی تھی ، شاید ان کو الرجی کی شکایت اس ہی الرجی کی وجہ سے ہوئی ہو ۔
مجھے پولن سے مسئلہ نہیں ہے۔
 
آج ہی جا کر مکمل الرجی ٹیسٹ کروایا ہے
جس کے مطابق یہ الرجیز ہیں۔
IMG_20180317_184629.jpg
 
آج ہی جا کر مکمل الرجی ٹیسٹ کروایا ہے
جس کے مطابق یہ الرجیز ہیں۔
IMG_20180317_184629.jpg
تابش بھائی اللہ تعالی آپ کو صحت عطا فرمائے۔

ویسے میں سوچتا تھا کہ آپ میں اور مجھ میں کامن کیا چیز ہے؟؟ آج کھلا کہ ایک تو یہی "ہاؤس کی ڈسٹ شسٹ" ہی ہے۔ اور بھی ہوں گی کئی ایک۔:):)
 
مجھے پولن سے مسئلہ نہیں ہے۔
آج ہی جا کر مکمل الرجی ٹیسٹ کروایا ہے
جس کے مطابق یہ الرجیز ہیں۔
IMG_20180317_184629.jpg

تابش بھائی اللہ کریم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو صحت عطا فرمائے۔ آمین
 
زیک

مسافر
آج ہی جا کر مکمل الرجی ٹیسٹ کروایا ہے
جس کے مطابق یہ الرجیز ہیں۔
IMG_20180317_184629.jpg
پیپر ملبری یعنی اسلام آباد کی مصیبت!

انڈے اور دودھ سے بھی الرجی ہے؟ یہ معاملہ مشکل ہے کہ کھانے میں احتیاط کرنی پڑتی ہے۔

چرس، بھنگ اور اس سے متعلقہ سے بھی الرجی۔ کہیں اس دن اس کی وجہ سے تو سوجن نہیں ہوئی تھی؟
 
تابش بھائی اللہ تعالی آپ کو صحت عطا فرمائے۔

ویسے میں سوچتا تھا کہ آپ میں اور مجھ میں کامن کیا چیز ہے؟؟ آج کھلا کہ ایک تو یہی "ہاؤس کی ڈسٹ شسٹ" ہی ہے۔ اور بھی ہوں گی کئی ایک۔:):)
تابش بھائی اگر آپ چرس یا بھنگ استعمال نہیں بھی کرتے تو بھی آپ کا کوئی "دعوائے اتقا" نہیں بنتا، کہ وہ تو آپ "الرجی" کی وجہ سے استعمال نہیں کرتے ہوں گے۔
 
پیپر ملبری یعنی اسلام آباد کی مصیبت!

انڈے اور دودھ سے بھی الرجی ہے؟ یہ معاملہ مشکل ہے کہ کھانے میں احتیاط کرنی پڑتی ہے۔

چرس، بھنگ اور اس سے متعلقہ سے بھی الرجی۔ کہیں اس دن اس کی وجہ سے تو سوجن نہیں ہوئی تھی؟
گھر کے سامنے بھنگ کا باغ ہے۔ اسلام آباد میں وافر پائی جاتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
تابش بھائی اگر آپ چرس یا بھنگ استعمال نہیں بھی کرتے تو بھی آپ کا کوئی "دعوائے اتقا" نہیں بنتا، کہ وہ تو آپ "الرجی" کی وجہ سے استعمال نہیں کرتے ہوں گے۔
اللہ اللہ، چند دن پہلے اس مضمون نے مجھے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا، شعر بھی پوسٹ کیا تھا:
مرے اتّقا کا باعث، تو ہے میری ناتوانی
جو میں توبہ توڑ سکتا، تو شراب خوار ہوتا
امیر مینائی
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
گھر کے سامنے بھنگ کا باغ ہے۔ اسلام آباد میں وافر پائی جاتی ہے۔
یہ خود رو ہوتی ہے اور میرے خیال میں اس کا کوئی کمرشل استعمال بھی نہیں۔ تو اگر یہ عوام کی صحت کے لیے مضر ہے یا ہو سکتی ہے تو مقامی انتظامیہ کو اسے کٹوانا اور تلف کرنا چاہیئے۔
 
یہ خود رو ہوتی ہے اور میرے خیال میں اس کا کوئی کمرشل استعمال بھی نہیں۔ تو اگر یہ عوام کی صحت کے لیے مضر ہے یا ہو سکتی ہے تو مقامی انتظامیہ کو اسے کٹوانا اور تلف کرنا چاہیئے۔
جی یہ کٹتی اگتی رہتی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز تو سی ڈی اے کے انڈر ہیں، وہاں پر باقاعدہ کٹائی ہوتی رہتی ہے۔ مگر یہاں سوسائٹیز میں بار بار کہنا پڑتا ہے۔
 
Top