خیال اور سوچ ؟

اکمل زیدی

محفلین
ہر بات کی کوئی نا کوئی تحریک ہوتی ہے تو اس تحریر کی بھی ہے ابھی کچھ دیر قبل محمد وارث بھائ سے کچھ بات چل رہی تھی اس میں ایک ذکر ہوا دل کی بات کا (سب سے پہلے تو میں واضح کردوں کے اس بات کا وہاں ہونے والی بات سے قطعی کوئی تعلق نہیں) ایک شش و پنج سا ہے اکثر میں سوچتا ہوں کے سوچ اور خیال میں کیا فرق ہے یعنی بندہ ذہن سے سوچتا ہے اور خیال دل میں آتا ہے تو دونوں میں کیا فرق ہے کہیں ایسا تو نہیں کے خیال ہی سوچ ہو یا اگر خیال کو طول دیں تو وہ سوچ بن جاتا ہے ۔۔یا ان میں سے ایک کا کام اپوزیشن کا ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ تمام خواتین و حضرات کو دعوت عام ہے کہ اپنا اظہار خیال کریں اور اس گتھی کو سلجھانے میں ھیلپ کریں ۔
 
فاخر رضا

محفلین
خیال
زبان: عربی
املا: خَیال
تلفظ: {خَیال}
معانی:
* بچوں کا ایک کھیل جس میں مٹی یا ریت کو دو حصوں میں تقسیم کر کے کسی حصے میں کوئی چیز (پھرکی وغیرہ) دبا دیتے اور پوچھتے کہ وہ چیز کس حصے میں ہے۔ جواب پر ہار جیت کا مدار ہوتا۔
* تصویر۔
* [ لکھنو ] ادنٰی طبقے کا ایک ادبی فن جس میں لوگ فی البدیہہ اشعار کہہ کر دائرے پر گاتے تھے۔
* [ تصوف ] خیال سے مراد خیال حق ہے یعنی جو خواب یا بیداری میں تصور کرے یا دیکھے۔ (مصباح التعرف، 115)
* یاد۔
* خواہش، ارادہ، منصوبہ۔
* ہندی، اردو شاعری کی ایک صنف۔
* راگ، راگنی کی بندش جس کے اجزائے ترکیبی استھائی، سنچائی اور انترا ہوتے ہیں، راگ کی یہ گائیکی چونکہ کسی جذبے، کسی احساس یا کسی موسم کی کیفیت کا ایک خیال انگیز نغماتی مرقع ہوتی ہے غالباً اسی لیے اسے خیال کا نام دیا گیا ہے۔
* توجہ، دیھان۔
* فکر، پروا۔
* لحاظ، پاس۔
* رائے، نظریہ، مقصود، تجویز۔
* دماغ کی وہ قوت جو محسوسات کے غائب ہونے کے بعد ان کی صورتیں محفوظ رکھتی ہے، حس مشترک کا خزینہ۔
* وہم، گمان۔
* وہ بات یا نکتہ جو ذہن میں آئے، سوچ۔
* کسی شے کو معرض تخیل یا ذہن میں لانے اور اس کی صورت یا کیفیت کو اس میں قائم کرنے کا عمل، تصور۔
اردو لغت - Urdu Lughat - خیال
 
فاخر رضا

محفلین
سوچ
زبان: پراکرت
املا: سوچ
تلفظ: {سوچ (و مجہول)}
معانی:
* وہ رُخ جس سے کسی بات کو سوچا سمجھا جائے، طریقِ فکر، اندازِ خیال۔
* تخیل، سمجھا بُوجھا، خیال (جو غور و فکر کا نتیجہ ہو)۔
* ہمہ وقت دھیان، تصور، دُھن، خیال۔
* تردّد، تامل، تذبذب۔
* حُزن، ملال، افسوس یا تعجب وغیرہ کے ساتھ کسی بات کا دھیان، فکر۔
* غور و خوض، معاملے کے مختلف پہلوؤں یا نتائج پر گہری نظر ڈالنے کی صلاحیت، فکر۔
اردو لغت - Urdu Lughat - سوچ
 
بھیا سوچ اور خیال شاید میری معلومات کے مطابق الگ الگ حالتیں ہیں ،
سوچ ذہین دماغ کی پیداوار ہے جو کے علم حکمت اور مشاہدے سے دماغ میں پیدا ہوتی ہے ،
خیال کی تعریف میں یہ پیش کرو گا کہ دل میں آجانے والا خیال نفس اور فطرت کا عکاس ہوتا ہے ۔
اگر دل دنیا کی محبت کا آشنا ہے تو دل میں آنے والا خیال بھی نفس کو لذت مہیا کرنے والا ہوگا ،دل اللہ کی محبت اور ذکر و فکر کا عادی ہو گا تو ہر آنے والا خیال پاکیزہ اور امن سلامتی والا ہوگا۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
سوچ ذہین دماغ کی پیداوار ہے جو کے علم حکمت اور مشاہدے سے دماغ میں پیدا ہوتی ہے ،
خیال کی تعریف میں یہ پیش کرو گا کہ دل میں آجانے والا خیال نفس اور فطرت کا عکاس ہوتا ہے ۔
میری رائے میں خیال اور سوچ دونوں ذہن میں ہوتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ دل عموما جذبات والے معاملات کو ڈیل کرتا ہے۔
سائنس اور جدید طب کے مطابق سوچ، خیال، جذبات سب انسانی دماغ کا شاخسانہ ہیں۔ دل تو محض ایک پمپ جس میں کچھ سوچنے، سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ دل کی دھڑکن کو بھی دماغ میں ابھرنے والے جذبات، احساسات و خیالات کنٹرول کرتے ہیں۔
 
ہم لوگ سائنس کے حوالے سے بات نہیں کر رہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
یعنی حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ خیر اسمیں آپ کا قصور نہیں۔ ہمارے بعض ذہنی جذبات و احساسات کا اثر سیدھا دل پر پڑتا ہے، اور بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ خیال یا سوچ دل سے آرہی ہے۔ درحقیقت یہ سخت ذہنی دباؤ کا رد عمل ہوتا ہے جسے دل محسوس کرتا ہے۔ اور دل کی دھڑکن کم یا زیادہ ہو جاتی ہے۔ اور بعض اوقات بند بھی ہو جاتی ہے :)
ہم لوگ سائنس کے حوالے سے بات نہیں کر رہے۔
 
Top