تعارف کون ہوں میں؟

مراسلہ نمبر دو سے چار کو بے ضابطہ جانا جائے ؟:cool2:
موصوف کافی پہلے قدم رنجہ فرما کر تقریباً ساٹھ مراسلے کرنے
بیک وقت شاعری اور ریاضی!
یہ دو شرقی غربی جہتیں کم ہی لوگوں میں بہم ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ غالب شاعری کے ساتھ ساتھ ریاضی اور منطق میں بھی طاق تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ تاریخ کہنے سے بہت گھبراتا تھا۔ مجھے شک ہے کہیں آپ روح غالب لے کر تو ہم ستم زدگان کے اس جہان تنگ میں تشریف نہیں لائے جس میں کہ ایک بیضہ مور یہ اردو محفل ہے؟
میری رائے میں تو دونوں میں بڑا گہرا تعلق ہے۔
مجھے سب سے پہلے بائنری سسٹم کے سبب ہی اوزان کی جانچ ہوئی۔
ویسے میرا خیال تو یہ ہے کہ پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔

دونوں کا تعلق تخیل سے بھی ہے۔ :)
 
منیب الف

محفلین
میری رائے میں تو دونوں میں بڑا گہرا تعلق ہے۔
مجھے سب سے پہلے بائنری سسٹم کے سبب ہی اوزان کی جانچ ہوئی۔
ویسے میرا خیال تو یہ ہے کہ پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔
جی ہاں، تعلق تو ہے۔
میں جس پس منظر میں کہہ رہا تھا اس کا تعلق دماغ سے ہے۔
نفسیات دان کہتے ہیں کہ شاعری یا آرٹس کے لیے رائٹ برین اور ریاضی یا حساب کتاب کے لیے لیفٹ برین استعمال ہوتا ہے۔ یا شاید اس کے برعکس۔ ایسے لوگ کم ہیں جو بیک وقت دونوں کو چابک دستی سے استعمال کر سکتے ہوں، مثلا غالب یا خلیل الرحمن صاحب یا تابش پروگرامر صاحب، وغیرھم۔
 
محمد وارث

لائبریرین
صرف خوش آمدید؟
سنا ہے سیالکوٹ سے کھیلوں کا سامان بہت شاندار بہت پائیدار ملتا ہے۔
اگر ایک آدھ فٹ بال۔۔۔
جی ہاں، کھیلوں کا سامان بھی ملتا ہے اور آلاتِ جراحی بھی عام بنتے ہیں۔ فٹ بال ارسال تو کردوں مگر پھر آپ سٹریچر کا نہ کہہ دیں کہیں۔۔۔۔۔۔:)
 
منیب الف

محفلین
جی ہاں، کھیلوں کا سامان بھی ملتا ہے اور آلاتِ جراحی بھی عام بنتے ہیں۔ فٹ بال ارسال تو کردوں مگر پھر آپ سٹریچر کا نہ کہہ دیں کہیں۔۔۔۔۔۔:)
فٹ بال کھیلنا اور زخمی ہونا لازم و ملزوم ہیں۔
حفظ ما تقدم کے تحت ایک سٹریچر بھی ارسال کیجئے گا۔
لیکن پھر میدان سے گھر تک سٹریچر کون اٹھائے گا؟
کوئی لڑکا بھی بھیجئے گا۔
پھر اس کی ماہانہ تنخواہ بھی بھیجئے گا۔
میں اس لڑکے کی چھٹی کرا دوں گا۔
اور اس کی ماہانہ تنخواہ رکھ لیا کروں گا۔
 
فاخر رضا

یہ کیا ہو رہا ہے لڑکا بھیج دیجئے گا
 
Top