آپ کے شہر کے پکوان

سید عمران

محفلین
برگر کی اس پوسٹ پر نظر پڑی تو ایک جگہ اور یاد آئی۔۔۔
باپو برگر كے سامنے سلطان كے مختلف برگرز مثلاً چكن برگر، بيف برگر، ہنٹر بيف برگر، سينڈوچ۔
ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے باپو برگر!!!
 

سید عمران

محفلین
لیاقت آباد دس نمبر کے قریب الکرم اسکوائر میں بدایوں کے پیڑے ملتے ہیں۔۔۔
ایسے منفرد اور لذیذ ذائقے والی مٹھائی آج تک نہیں کھائی۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
گرمیوں کی آمد آمد ہے...
ایسے میں آئس کریم کھانے کی امنگ دل میں جاگے تو...
gelato affairs کی آئس کریم یقینا بہترین انتخاب ہوگی...
کارساز روڈ، شرف آباد اور ڈیفننس فیز 5 میں اس کی برانچز ہیں...
دوسرے نمبر پر alpine gelato ہے...
اس کی بھی شہر بھر میں کئی شاخیں ہیں...
ان کا مکمل پتا جاننے کے لیے...
گوگل کر لو یارو!!!
:):):)
 

سید عمران

محفلین
اس لڑی میں احباب کے اب تک بھیجے گئے مراسلوں کو ترتیب دے کر جمع کردیا گیا ہے۔۔۔
تاکہ ڈھونڈھنے والوں کو آسانی ہو۔۔۔
مزید آسانی کے لیے یہ ترتیب اردو کے حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی ہے۔۔۔
مراسلوں کی تعداد کے اعتبار سے کراچی پہلے نمبر پر رہا۔۔۔
دوسرا نمبر اسلام آباد کا ہے۔۔۔
تیسرے نمبر پر لاہور آیا، حالاں کہ جس تواتر سے لاہوریوں کی خوش خوراکی کی داستانیں سن رکھی تھیں اس اعتبار سے تو لاہور کو پہلے نمبر پر آنا چاہیے تھا۔۔۔
ان تین شہروں کو تو مراسلوں کی تعداد کے اعتبار سے رکھا گیا ہے جبکہ ان کے علاوہ باقی تمام شہروں کو بھی حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے۔۔۔
اگلے مراسلے سے ان ساری ترتیبات کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
کراچی

آئس کریم؍قلفی

مین کارساز روڈ پر Gelato Affair آئس کریم پارلر۔

حسین آباد میں ’’کراچی آئس کریم‘‘۔

صدر میں آئس برگ کی آئس کریم۔

صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے سامنے حاجی ظہور کی قلفی۔

صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب حاجی ظہور کے سامنے پشاوری آئسکریم۔

آئس کریم کا نام لیں تو iyshcleem نارتھ ناظم آباد کی فوڈ اسٹریٹ پر ہے۔

سُرجانی ٹاؤن، کے ڈی اے فلیٹس کے نیچے مسٹر کون کی آئسکریم۔

اسنیکس

ڈالمین مال طارق روڈ میں بامبے چوپٹی والوں کی چاٹ۔

لالوکھیت میں ڈاکخانہ چورنگی پر شام کے اوقات میں گول گپے۔

برنس روڑ پر دہلی ربڑی کے برابر میں سلیم کے کھٹے میٹھے دہی بڑے۔

حیدری مارکیٹ کے سامنے بوہری جماعت خانے کے قریب بوہری کاکا سوپ والا کی چنا چاٹ۔

جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب دلپسند کے چکن سموسے، رس ملائی اور نرم ملائم گلاب جامن۔

افغانی کھانے

الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر افغانی پلاؤ، افغانی بوٹی،افغانی روسٹ۔

بار بی کیو

بوٹ بیسن کلفٹن پر Bar b q tonight ۔

حسین آباد میں سلور اسپون کی چکن ملائی بوٹی ۔

بلدیہ ٹاؤن میں 24 کی مارکیٹ میں چیف ریسٹورنٹ کا باربی کیو ۔

گرو مندر پر میرٹھ کباب والے کے بہاری کباب۔

بہادر آباد سے آگے عالمگیر ٹرسٹ کے سامنے ’’ضمیر‘‘ کے ہلکے مسالے والے باربی کیو۔

میٹرک بورڈ آفس کراچی کے ساتھ دلپسند بیکری سے تھوڑا اندر ’’مہران ویلفیئر اسپورٹس کمپلیکس‘‘ہے۔ یہاں کئی ریسٹورنٹس ہیں جہاں کا ’’چکن تکہ‘‘ بہترین ہے۔

طارق روڈ پر ڈالمین مال میں چاچا جی کی باربی کیو کی تھالی۔

برگر؍بن کباب

برنس روڈ بابو کا برگر، پاکستان چوک کا برگر (نزد دکنی مسجد، باٹا کے برابر) اور ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے باپو برگر۔باپو برگر كے سامنے سلطان كے مختلف برگرز مثلاً چكن برگر، بيف برگر، ہنٹر بيف برگر، سينڈوچ۔

آرام باغ مسجد سے تھوڑا آگے فریسکو چوک کا بند کباب۔

پھیکے کھانوں کے شوقین افراد کے لیے بنوری ٹاؤن کی مسجد کے باہر حنیفیہ کا برگر۔

بروسٹ

نمبر ون بروسٹ نیپا اور گلشن چورنگی کے درمیان پائینیر بروسٹ۔

واٹر پمپ پر ’’خان بروسٹ‘‘۔

پھیکا کھانے والوں کے لیے صدر کا ’’جان بروسٹ‘‘۔

بریانی؍چاول

برنس روڈکراچی میں فیصل بینک کے سامنے الناز پکوان سینٹر کا بیف پلاؤ ۔

ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے اللہ والا کی چکن بریانی۔

پھیکے کھانوں کے شوقین افراد کے لیے بنوری ٹاؤن کی مسجد کے باہر حنیفیہ کی مندی۔

شاہراہ لیاقت سے خالد بن ولید روڈ پر آئیں تو تھوڑا آگے جا کر الٹے ہاتھ پر مسکون میں مدفون ملے گا،یہ عربی ڈش ہے جو چاول اور گوشت کے ٹکڑے پر مشتمل ہوتی ہے۔

بوفے

شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے نزدیک لال قلعہ، موو این پ ہوٹل کلب روڈ کا ’’البوستان‘‘، بوٹ بیسن کلفٹن کا ’’بار بی کیو ٹو نائٹ‘‘، فاطمہ جناح روڈ پر آواری ٹاورز کا ’’ایشیا لائیو‘‘اور شاہراہ فیصل پر جناح اسپتال سے پہلے ریجنٹ ہوٹل کا ’’جھروکا‘‘۔

بیف اسٹیک

اللہ والی چورنگی طارق روڈ پر روسٹر یا ڈیفینس میں خیابان سحر کے وہ ریسٹورینٹس جہاں بیف اسٹیک ملتے ہیں۔

پان

پرانی دھوراجی پر سیلانی چوک سے تھوڑا آگے سیدھے ہاتھ پر پاپولر پان والا۔

یہاں سے دوسرا راستہ لیں تو بہادر آباد عالمگیر ٹرسٹ کے قریب ’’پنواڑی‘‘ کی دوکان۔

چائینیز کھانے

شرف آباد چورنگی پر چائنا کیسل۔

حلیم

برنس روڈ پر آغا سجی ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کراچی حلیم ریسٹورینٹ۔

برنس روڈ اور ثمن آباد پر مزیدار حلیم۔

برنس روڈ، حسین آباد، لسبیلہ اور نارتھ ناظم آباد پر کراچی حلیم ۔

رول؍ شورما

کلفٹن کا کالا پل اترتے ہی سیدھے ہاتھ پر ایٹ آن (Eat On)کے چکن رول۔

شرف آباد چورنگی پر عربین شورما۔

سجی

برنس روڈ پر آغا سجی ہاوس پر بیف،مٹن اور چکن سجی۔

حسن اسکوائر پر سجی کے ریسٹورینٹس۔

سوپ

پاپوش نگر میں ’’پشاوری یخنی سوپ‘‘ میں بٹیر کا سوپ۔

حیدری مارکیٹ کے سامنے بوہری جماعت خانے کے قریب بوہری کاکا سوپ والا کا سوپ۔

صدر لکی اسٹار کے قریب ’’ماما بوہری‘‘ کا سوپ۔

عربی کھانے

شاہراہ لیاقت سے خالد بن ولید روڈ پر آئیں تو تھوڑا آگے جا کر الٹے ہاتھ پر مسکون میں مدفون ملے گا۔

یہ عربی ڈش ہے جو چاول اور گوشت کے ٹکڑے پر مشتمل ہوتی ہے۔ میٹھے میں سویوں کا کنافہ ہوتا ہے۔

کڑاہی؍ہانڈی

حسن اسکوائر پر مہران کی چکن ہانڈی۔

ڈی سلوا حسین آباد کی حسن زئی کوئلہ کڑاہی۔

بلدیہ ٹاؤن میں 24 کی مارکیٹ میں چیف ریسٹورینٹ میں مٹن،بیف اور چکن کی ہانڈی کڑاہی۔

قائد آباد جاتے ہوئے پل چڑھنے سے پہلے الٹے ہاتھ پر انور بلوچ کی کڑاہی۔

بوٹ بیسن پر فرنٹئیر کی کڑاہی۔

ٹاور پر پورٹ گرینڈ کی چکن کڑاہی۔

گاجر کا حلوہ

طارق روڈ پر اللہ والی چورنگی کے قریب رحمت شیریں، جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب دلپسند، واٹر پمپ چورنگی پر محمود سوئیٹس، جمشید روڈ پر یادرگار فش والی گلی میں کافی اندر جاکر فتح حلوائی کا حلوہ اور حسن اسکوائر کے قریب ممتاز منزل کے اسٹاپ پر عصرِ شیریں۔

مٹھائی

پاپوش نگر عباسی شہید اسپتال کے سامنے ’’احباب‘‘ والوں کے پان پیڑے۔

لالوکھیت میں ڈاکخانہ چورنگی پر شام کے اوقات میں لب شیریں۔

الکرم اسکوئر لالو کھیت کے بدایوں کے پیڑے۔

برنس روڑ پر دہلی ربڑی ہاوس کی ربڑی، گاجر، لوکی کا حلوہ، رس ملائی، فالودہ اور مختلف اقسام کے حلوہ جات۔

آرام باغ مسجد سے تھوڑا آگے آئیں تو فریسکو چوک پر کراچی کی مشہور سوئیٹ شاپ بھاشانی سوئیٹ ، احمد سوئیٹ اور فریسکو بیکری کی ربڑی۔

جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب دلپسند کی رس ملائی اور نرم ملائم گلاب جامن۔

طارق روڈ پر اللہ والی چورنگی کے قریب رحمت شیریں کی مٹھائیاں۔

شاہراہ لیاقت سے خالد بن ولید روڈ پر آئیں تو تھوڑا آگے جا کر الٹے ہاتھ پر مسکون ریسٹورینٹ ہے۔ یہاں عربی میٹھا سویوں کا کنافہ۔

حسن اسکوائر کے قریب ممتاز منزل پر عصر شیریں کی مٹھائیاں۔

حسین آباد پر بابا ربڑی والوں کی ربڑی اور لبِ شیریں۔

مچھلی

لالوکھیت میں ڈاکخانہ چورنگی پر شام کے اوقات فش فرائی اور فش کٹاکٹ۔

ناگن چورنگی سے تھوڑا آگے سلیم سینٹر کے پاس ’’لیاقت بھائی فش ماسٹر‘‘کی ’’فش کٹاکٹ‘‘ ۔

حسن اسکوائر پر پکی ہوئی مچھلیوں کی دوکانیں۔

عزیز آباد میں ’’بابا فش‘‘ دوکان مالک کا نام شیرا۔

حسن اسکوائر کے قریب ممتاز منزل والی گلی میں اندر جاکر ’’ماموں فش‘‘۔

گارڈن میں ورائیٹی فش کی مشہور مچھلی چٹنی کے ساتھ۔

ناشتہ

بہادر آباد سے آگے عالمگیر ٹرسٹ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر لچھا پراٹھا اور چائے کا ناشتہ۔

عائشہ منزل پر دھمتھل کی حلوہ پوری۔

نہاری؍پائے

طارق روڈ پر اللہ والی چورنگی کے قریب زاہد کی نہاری۔

حیدری کی دہلی مسلم نہاری۔

عزیز آباد میں جاوید نہاری۔

بہادر آباد عالمگیر ٹرسٹ کے سامنے ملک نہاری اور پایہ۔

گولڈن گیٹ کی ملا نہاری۔

نارتھ ناظم آباد کی فوڈ اسٹریٹ پر دہلی سہیل کی نہاری۔

عائشہ منزل سے مکا چوک جاتے ہوئے صابری کی نہاری۔

ناگن چورنگی کے پکوان سینٹر کی لائن میں فیاض کی نہاری۔

متفرق کھانے

میٹرک بورڈ آفس کراچی کے ساتھ دلپسند بیکری سے تھوڑا اندر ’’مہران ویلفیئر اسپورٹس کمپلیکس‘‘ہے۔ یہاں کئی ریسٹورنٹس ہیں جہاں اچھے اچھے اقسام کے کھانے اور فاسٹ فوڈز ہیں۔

طارق روڈ پر ڈالمین مال میں چاچا جی والوں کے کھانے ۔
 

سید عمران

محفلین
راولپنڈی؍ اسلام آباد

آئس کریم

اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں ’’یمی 36‘‘ کی آئس کریم۔

اسنیکس

چاندنی چوک پر ماموں برگر۔

صدر کا مومی سموسے والا۔

اسلام آباد ایف- سکس کا بنگالی سموسے والا۔

کمرشل مارکیٹ راولپنڈی ریفریشمنٹ سنٹر کی چاٹ ۔

کمرشل مارکیٹ راولپنڈی ، صدر راولپنڈی، بلیو ایریا اسلام آباد اور پی ڈبلیو ڈی اسلام آبادمیں تہذیب بیکری کے پیزا۔

پلاؤ

باؤ جی مرغ پلاؤ، جی ٹی روڈ پر ٹی چوک کے پاس پرانا آصف شنواری۔

کمیٹی چوک راولپنڈی میں سائیں جی کا مرغ پلاؤ ۔

سیور فوڈز پلاؤ کباب۔

(گارڈن کالج روڈ، پنڈی فوڈ سٹریٹ، بلیو ایریا اسلام آباد، میلوڈی فوڈ پارک اسلام آباد)۔

تکے

کمیٹی چوک مریڑ حسن پر سائیں جی کے تکے۔

بنی چوک پر بالا تکہ ہاؤس اور شیخ تکہ ہاؤس۔

چائینیز کھانے

بلیو ایریا اسلام آباد میں ’’وانگ فو ‘‘ ریسٹورینٹ۔
تہذیب بیکری کے تحت صدر راولپنڈی اور پی ڈبلیو ڈی اسلام آبادمیں mei kong

حلیم

راولپنڈی/اسلام آباد آنے والے مشہور "حلیم گھر" سے حلیم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بلیو ایریا میں ہی حلیم گھر کی حلیم کیا کہنا۔

کڑاہی

لال کرتی، راولپنڈی میں تاج خیبر شنواری کی نمکین کڑاہی۔

مٹھائی

کمیٹی چوک کی گراٹو جلیبی۔ دی گراٹو کے نام کے ساتھ پیلے بورڈ والا اصلی ہے۔

راولپنڈی میں مری روڈ پر محلہ وارث خان کے نزدیک فریسکو سویٹس کی مٹھائیاں۔

کمرشل مارکیٹ راولپنڈی، صدر راولپنڈی، بلیو ایریا اسلام آباد اور پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں تہذیب بیکری کے کیک ۔

اسلام آباد میں جمیل سویٹس (ایف ٹین، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی، ای الیون)۔

مچھلی

اسلام آباد میں مچھلی کے لیے آئی نائن فش پوائنٹ، جو کہ اب آئی ایٹ شفٹ ہو گیا ہے۔

ناشتہ

کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کا ریفریشمنٹ سنٹر صبح کے ناشتے کے لیے۔ ریفریشمنٹ سنٹر کی چاٹ ۔

نان

کرتار پورہ؍پرانی فوڈ سٹریٹ کے پاس صوفی نان سینٹر ۔

نہاری

کرتار پورا راولپنڈی میں کالا خان نہاری والا۔

متفرق کھانے

اسلام آباد میں آئی 8 مرکز میں حبیبی ریسٹورنٹ کے کھانے۔

مونال ریسٹورنٹ، پیر سوہاوہ کے کھانے۔

بٹ ریسٹورنٹ کی اصل اسپیشلٹی دیسی چکن کی مکھنی کڑاہی ہے، اس کے علاوہ چکن جنجر اور چکن کستوری بوٹی سمیت تمام کھانے ذائقے دار ہیں۔ یہ لاہور کے مشہور بٹ کڑاہی والے ہیں۔ اب اسلام آباد میں بھی برانچز ہیں،ایف-۸ مرکز اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
لاہور

لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب حافظ ہوٹل کی حلوہ پوری اور مختلف سالن۔

خلیفہ کی نان خطائیاں۔

مسلم ٹاون میں "پھجے کے سری پائے۔

انارکلی کی طرف بانو بازار کی چاٹ۔

برکت مارکیٹ میں چائینیز ریسٹورنٹ ’’mei kong‘‘ کا سوپ۔

اردو بازار چوک کے "پٹھورے"۔
 
کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں تہذیب بیکری کے پیزا۔
کمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی
مریڑ حسن پر سائیں جی کے تکے۔
کمیٹی چوک
کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں تہذیب بیکری کے کیک ۔
کمرشل، صدر، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی
 

سید عمران

محفلین
اٹک

اٹک کے گردو نواح، بالخصوص علاقہ چھچھ میں کٹوا گوشت۔

ایبٹ آباد

چپل کباب ہر شاپ پر ایک منفرد ذائقے کے ساتھ بنایا جاتا ہے ۔

ایبٹ آباد سے کچھ آگے مانسہرہ کے راستے میں قلندر آباد کے چپل کباب کافی مشہور ہیں۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد الیاسی مسجد کے پکوڑے۔

ایبٹ آباد سلہڈ کے مقام پر فرید اللہ مچھلی فروش۔

پشاور

نمک منڈی کے کھانوں میں نمکین تکہ سمیت تکے؍باربی کیو کی بہت سی قسمیں، نمکین گوشت اور چپلی کباب شامل ہیں۔ ان سب کا ایک مخصوص ذائقہ ہے جو دوسری جگہوں سے بہت مختلف ہے۔

نثار خان چرسی تکہ شیش محل ۔

جہلم

جہلم سے گزرتے ہوئے جی روڈ پر ہی چاٹ کی مشہور دکانیں ہیں۔ جن میں سب سے مشہور "میجر کی فروٹ چاٹ" ہے۔ لوگ دور دور سے سپیشل آتے ہیں۔

جی ٹی روڈ

جی ٹی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے۔

جی ٹی روڈ پر میاں جی کے بٹیر۔

خوشاب

خوشاب کا ڈھوڈا۔ اصلی آؤٹ لیٹ خوشاب میں عین چوک پہ واقع امین ڈھوڈا ہاؤس ہے۔
سرگودھا سے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں جھال چکیاں کی دال۔

سیالکوٹ
محمد حسین کے چنے (اصل مالک فوت ہو چکا ہے، اس کے بیٹے بھتیجے اب "اصلی محمد حسین چھولے" کے نام سے پانچ سات دکانیں چلاتے ہیں)۔
اللہ مالک ریسٹورنٹ کا پلاؤ
صوفی تکہ شاب کے چکن تکے اور اسی طرح کی دیگر چیزیں
دارا (دائرہ؟) آرائیاں کا بلا پہلوان کے کباب
بابا بیری چوک کا بگھا دال چاول
سلور سپون ریسٹورنٹ کے چکن ہانڈی اور مٹن ہانڈی
ایٹ مور کی آئس کریم
یمی 36 کا اسپیشل مشروم سُوپ
کشمیر روڈ کے گول گپے
بانو بازار کے شامی کباب

صوابی

ثمر گل ہوٹل کے کابلی پلاؤ، تکہ کڑاھی، آمین فش سینٹر جرندو نہر (منصبدار) ، تربیلا فش پوائنٹ تربیلا۔

صوابی انٹرچینج کے سامنے عامر فش پوائنٹ۔

قصور

قصور شریف میں بابا بلھےشاہؒ کے مزار مبارک کے سامنے مجھے فالودہ کھانے کا اتفاق ہوا۔الگ ہی ذائقہ تھا لاجواب۔اندسے کی گولیاں اصلی گھی میں تلی ہوئی ۔

اس کی اگلی صبح بکرے کے پائے اور نان کا ناشتہ کیا تھا ۔وہ بھی بہت لذیذ تھے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے ہوٹل کی چائے۔

چمن بازار میں تاج روڈ پر سبز چائے کے اسٹالز ۔ جہاں مٹی کے برتنوں میں دہکتے کوئلوں پر قہوہ بنایا جاتا ہے۔

گوجرانوالہ

راہوالی میں سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ اصلی قلفی والے حاجی سلیمان ہیں۔

مری

کشمیر پوائنٹ مری کی فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور دہی بڑے۔

’’جی پی او‘‘ پر کھڑے ہوکر مال روڈ مری کی طرف منہ کریں تو مال روڈ کے متوازی قدرے بائیں ہاتھ کی طرف ایک راستہ نیچے کی جانب جاتا ہے، اس کے شروع میں دائیں جانب دال چاول ملتے ہیں جو سادہ مگر ذائقے دار ہوتے ہیں۔

اسی گلی میں تھوڑا آگے جائیں تو دائیں ہاتھ پر ہی کراچی ہوٹل ہے جہاں کے کھانے بڑے چٹ پٹے ہوتے ہیں۔

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب میں ایک مٹھائی جو اپنے منہ بولتی ہے، 'من پسند' کے نام سے مشہور ہے، اس شہر کی یہ سوغات مشہور نرالہ سویٹس واقعہ واحد گول چکر سے یا مد مقابل رحیم سویٹس سے حاصل کی جا سکتی ہے یا آرڈر پر بھی تیار کرائی جا سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اٹک

اٹک کے گردو نواح، بالخصوص علاقہ چھچھ میں کٹوا گوشت۔

ایبٹ آباد

چپل کباب ہر شاپ پر ایک منفرد ذائقے کے ساتھ بنایا جاتا ہے ۔

ایبٹ آباد سے کچھ آگے مانسہرہ کے راستے میں قلندر آباد کے چپل کباب کافی مشہور ہیں۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد الیاسی مسجد کے پکوڑے۔

ایبٹ آباد سلہڈ کے مقام پر فرید اللہ مچھلی فروش۔

پشاور

نمک منڈی کے کھانوں میں نمکین تکہ سمیت تکے؍باربی کیو کی بہت سی قسمیں، نمکین گوشت اور چپلی کباب شامل ہیں۔ ان سب کا ایک مخصوص ذائقہ ہے جو دوسری جگہوں سے بہت مختلف ہے۔

نثار خان چرسی تکہ شیش محل ۔

جہلم

جہلم سے گزرتے ہوئے جی روڈ پر ہی چاٹ کی مشہور دکانیں ہیں۔ جن میں سب سے مشہور "میجر کی فروٹ چاٹ" ہے۔ لوگ دور دور سے سپیشل آتے ہیں۔

جی ٹی روڈ

جی ٹی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے۔

جی ٹی روڈ پر میاں جی کے بٹیر۔

خوشاب

خوشاب کا ڈھوڈا۔ اصلی آؤٹ لیٹ خوشاب میں عین چوک پہ واقع امین ڈھوڈا ہاؤس ہے۔

سرگودھا سے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں جھال چکیاں کی دال۔

صوابی

ثمر گل ہوٹل کے کابلی پلاؤ، تکہ کڑاھی، آمین فش سینٹر جرندو نہر (منصبدار) ، تربیلا فش پوائنٹ تربیلا۔

صوابی انٹرچینج کے سامنے عامر فش پوائنٹ۔

قصور

قصور شریف میں بابا بلھےشاہؒ کے مزار مبارک کے سامنے مجھے فالودہ کھانے کا اتفاق ہوا۔الگ ہی ذائقہ تھا لاجواب۔اندسے کی گولیاں اصلی گھی میں تلی ہوئی ۔

اس کی اگلی صبح بکرے کے پائے اور نان کا ناشتہ کیا تھا ۔وہ بھی بہت لذیذ تھے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے ہوٹل کی چائے۔

چمن بازار میں تاج روڈ پر سبز چائے کے اسٹالز ۔ جہاں مٹی کے برتنوں میں دہکتے کوئلوں پر قہوہ بنایا جاتا ہے۔

گوجرانوالہ

راہوالی میں سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ اصلی قلفی والے حاجی سلیمان ہیں۔

مری

کشمیر پوائنٹ مری کی فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور دہی بڑے۔

’’جی پی او‘‘ پر کھڑے ہوکر مال روڈ مری کی طرف منہ کریں تو مال روڈ کے متوازی قدرے بائیں ہاتھ کی طرف ایک راستہ نیچے کی جانب جاتا ہے، اس کے شروع میں دائیں جانب دال چاول ملتے ہیں جو سادہ مگر ذائقے دار ہوتے ہیں۔

اسی گلی میں تھوڑا آگے جائیں تو دائیں ہاتھ پر ہی کراچی ہوٹل ہے جہاں کے کھانے بڑے چٹ پٹے ہوتے ہیں۔

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب میں ایک میٹھائی جو اپنے منہ بولتی ہے. 'من پسند' کے نام سے مشہور اس شہر کی یہ سوغات مشہور نرالہ سویٹس واقعہ واحد گول چکر سے یا مد مقابل رحیم سویٹس سے حاصل کی جا سکتی ہے یا آرڈر پر بھی تیار کرائی جا سکتی ہے۔
حیرت ہے اس میں سیالکوٹ شامل نہیں، چلیں میں شامل کر دیتا ہوں:

محمد حسین کے چنے (اصل مالک فوت ہو چکا ہے، اس کے بیٹے بھتیجے اب "اصلی محمد حسین چھولے" کے نام سے پانچ سات دکانیں چلاتے ہیں)۔
سپر سنو ریسٹورنٹ کے مرغ چنے (ہوٹل بند ہو چکا ہے)
اللہ مالک ریسٹورنٹ کا پلاؤ
صوفی تکہ شاپ کے چکن تکے اور اسی طرح کی دیگر چیزیں
دارا (دائرہ؟) آرائیاں کا بلا پہلوان کے کباب
بابا بیری چوک کا بگھا دال چاول
سلور سپون ریسٹورنٹ کے چکن ہانڈی اور مٹن ہانڈی
ایٹ مور ریسٹورنٹ کا ہاٹ اینڈ ساور سُوپ (ہوٹل بند ہو چکا ہے)
ایٹ مور کی آئس کریم (یہ جاری ہے)
یمی 36 کا اسپیشل مشروم سُوپ
کشمیر روڈ کے گول گپے
بانو بازار کے شامی کباب
ہیڈ مرالہ کی فرائی مچھلی
وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:
Top