آپ کے شہر کے پکوان

بہت نیک خیال ہے۔ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔سنتے ہیں کہ بھینس کا گوشت استعمال کرتے ہیں۔میرےتجربےاور "معدے" کی رپورٹ کے مطابق طبیعت بھی بوجھل نہیں کرتا۔
جی بھینس کا ذکر ہی سنا ہے، اور یہ بھی سنا ہے کہ روزانہ صرف دو بھینسیں کام آتی ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
پشاور میں اب طرح طرح کے چرسی تکے کھل گئے ہیں۔ اگر یہ رہنمائی بھی کر دیں کہ کون سا چرسی تکہ والا اصلی ہے، تو بہتر رہے گا۔
نثار چرسی جو ربیع بھائی نے بتایا۔بغیرفون پر آرڈر کیے تو یہاں جانا بے وقوفی ہوگی،اگر فون پر بھی آرڈر دیا ہو تو بیٹھنے کی جگہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھکا دیتے ہیں۔مجھے ان کی یہی بات پسند نہیں آتی کہ جتنا بڑا ان کا نام ہے اس معیار کا ماحول نہیں دیتے۔کڑاہی تو ان کی واقعی لذت سے بھرپور ہوتی ہے مگر بیٹھنے کی جگہ پرسکون نہ ہونے کی وجہ سے اکتاہٹ ہوجاتی ہے۔
FB_IMG_1515076847192.jpg
 
آخری تدوین:
برگر سے گہری محبت رکھنے کی باوجود بھی ماموں کا نہیں سنا حالانکہ یہاں سے اکثر گزر ہوتا ہے۔اب کی بار چیک کرکے اپنا تجربہ لکھوں گا۔
ویسے یہ لڑی واقعی زبردست ہے۔
یہاں بھی دو ماموں برگر ہیں، جن میں نام کا کیس بھی چلا جو جعلی ماموں نے جیت لیا۔ :)
 

ابن توقیر

محفلین
صوابی ثمر گل ہوٹل کے کابلی پلاؤ.
تکہ کڑاھی

آمین فش سینٹر جرندو نہر (منصبدار) صوابی
تربیلا فش پوائنٹ تربیلا صوابی
ان کے رابطہ نمبر مل سکتے ہیں؟
ویسے صوابی انٹرچینج کے سامنے عامر فش پوائنٹ کی کلائی انگارہ یا اس طرح کا کوئی نام ہے، مچھلی مجھے کافی پسند ہے،آج بھی چکر لگا ہے۔ چاندی کے ورق ٹائپ میں دنبے کی لاٹ، سبز مرچ اور ٹماٹروں میں بناتے ہیں۔
FB_IMG_1515076875904.jpg

FB_IMG_1515076884824.jpg
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
جی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے. جب سے ہوش سنبھالا ان کی دال فرمائشی پروگرام پر کھائی. اب تو ان کے بیٹوں/پوتوں نے اس کو بہت بڑے ریستوران کی شکل دے دی ہے. لیکن دال کا ذائقہ ویسا ہی بہترین ہے.
دال جھال چکیاں کی بھی مزے دار ہوتی ہے یا ہوتی تھی۔ جب تک سرگودھا رہا اکثر جانا ہوتا تھا پر اب تو کافی سال ہوگئے نہیں چکر لگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
لال کرتی، راولپنڈی میں تاج خیبر شنواری کی نمکین کڑاھی کھانا بھی خوشگوار تجربہ رہتا ہے۔یہاں ہمارے علاقے میں بھی ان ہی کاشنواری کے نام سے ہوٹل ہے مگر یہاں کی نسبت لال کرتی کاذائقہ بہترین ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
پھیکا کھانے والے صدر میں ’’جان بروسٹ‘‘ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ واٹر پمپ پر ’’خان بروسٹ‘‘ نسبتاًً ’’کم پھیکا‘‘ اور بڑا مزے دار ہوتا ہے!!!
:):):)
 

عثمان

محفلین
جو مزہ سمندر کے کنارے ریت پر بیٹھ کر گرلنگ کرنے کا مزا ہے وہ گھر کی چھت پر نہیں ۔
تسی کراچی رہ کے گرلنگ دے آداب وی نہیں سکھے!!!
اور جو مزہ بیچ سمندر جہاز کے عرشے پر کرنے میں ہے وہ ساحل کنارے ریت پر کرنے میں نہیں۔ :)
 

سید عمران

محفلین
قبل اس کے کہ بچی کچی سردیاں بھی ختم ہوجائیں جلدی سے جاکر ۔۔۔
صدر لکی اسٹار کے قریب ’’ماما بوہری‘‘ کا سوپ پی لیں۔۔۔
اور وقت اور مال نکال کر ۔۔۔
عزیز آباد میں ’’بابا فش‘‘ جس کے مالک کا نام شیرا ہے۔۔۔
یا۔۔۔
حسن اسکوائر کے قریب ممتاز منزل والی گلی میں اندر جاکر ’’ماموں فش‘‘۔۔۔
یا۔۔۔
گارڈن میں ورائیٹی فش کی مشہور مچھلی چٹنی کے ساتھ تناول فرما ئیں۔۔۔
اگر ساتھ میں بھی ہمیں یاد فرمالیں تو کھانے کا لطف دوبالا ہونے کے قوی امکانات ہیں!!!
:D:D:D
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
عام طور پر لوگ مچھلی کو تناول فرماتے ہیں، یہ نوش جاں کا طریقہ کیا ہوگا؟

توجہ دلانے کا شکریہ۔۔۔
تصحیح کردی۔۔۔
جس بات پر ہم دوسروں کو ٹوکتے تھے، آج ہمارے گلے پڑگئی۔۔۔
مکافات عمل!!!
:love-over::love-over::love-over:
ہمارے ایک دوست فرماتے ہیں کہ نوش جاں بھی چلے گا، ہم نے اعتراض کیا تو فرمانے لگے، کہ اہلِ زباں ہم ہیں کہ آپ؟ :) پس، ہم نے اپنا اعتراض واپس لے لیا۔ :)
 
Top