پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

screenshot_244.png
 
ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ اسٹیجز کے جو دو میچز قذافی میں ہوں گے- اُنکی قیمیتیں کافی زیادہ ہیں-
محض ماجد خان اور عبدالقدیر انکلوژر 1ہزار جبکہ سرفراز نواز اور قائد 2 ہزار - یہ انکلوژر عین وکٹ کے دونوں طرف ہیں-
جبکہ سعید انور ، رمیز راجہ، انکلوژر وغیرہ کی 4 اور عمران خان، وقار، وسیم کی 6 ہزار ہیں-
پویلین کے ساتھ گیلریز کی ابھی سامنے نہیں آئیں وہ 8 سے 10 تک ہوں گی-
میرے ذاتی خیال میں یہ بہت زیادہ قیمیتیں ہیں تقریباً یہ سبھی ٹکٹس آدھی قیمت پر ہونی چاہئیے تھیں تاکہ گراؤنڈ کھچا کھچ بھرا ہو اور ہوم گراؤنڈ کا تاثر بحال ہو- خیر دیکھتے ہیں 20 اور 21 مارچ کو قذافی کیا رنگ جماتا ہے؟
 
اس دفعہ اپنی نیک تمنات ملتان کے ساتھ ہوں گی وجوہات ظاہری ہے سنگا جی اور غالباً مہیلا جی بھی کوچنگ اسسٹنس کے طور پر سلطانز کو جوائن کر لیں گے-

ویسے بھی بندہ شدت سے پنجاب کی ایک ٹیم کی کمی محسوس کرتا تھا جسکو سپورٹ کیا جا سکے چونکہ لہور تو کبھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہیں جیت سکا تھا لیگ کیا جیتے گا-

نوٹ: لہور کے پاس ایک ٹائٹل ہے- اور اس دفعہ اسوقت کی قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی لہور لائنز کا حصہ تھے-
 
بہت جلد پی ایس ایل کا تھرڈ ایڈیشن آرہا ہے۔تو ذرا پی ایس ایل ڈرافٹ پہ نظر ڈالتے ہیں۔شاہد آفریدی اور مورگن نے پشاور زلمی چھوڑ کے ، لوک رائٹ نے کوئٹہ چھوڑ کے کراچی کی ٹیم جوائن کی ہے .نیوزی لینڈ کا نیا اوپنر کولن منرو بھی آیا ہے . لوک رائٹ،مورگن اور منرو ... یہ تینوں بہت “چھتے” بیٹسمین ہیں جو بولرز کی کٹ لگانے میں ید طولی رکھتے ہیں . مورگن اور لوک رائٹ پی ایس ایل کے کامیاب ترین پلیئرز ہیں .دوسری طرف منرو ہے جس نے چند دن پہلے انڈیاوالوں کی صیحح کٹ لگائی تھی اور ٹی ٹوئنٹی میں سنچری سکور کی تھی .. محمد عامر اور عثمان شنواری جیسے زبردست لیفٹ ارم فاسٹ بولرز کراچی ٹیم کا حصہ ہیں ، ویسے عامر پچھلے سیزنز میں تو کوئی کامیاب بولر ثابت نہیں ہو سکا لیکن وہ کبھی بھی کم بیک کر سکتا ہے . لاہور قلندر نے بڑے سسٹمیٹکلی اپنی ٹیم بنائی ہے . پہلے پنجاب کے مختلف شہروں سے کھلاڑی چنے . ان کا ٹورنامنٹ کروایا . ٹیم سلیکٹ کی . یہ واحد فرنچائز ٹیم ہے جسے آسٹریلیا کا ٹور کروایا گیا کہ کھلاڑیوں کو تجربہ اور exposure مل سکے ، لیکن یہ کیا … وکٹ کیپر عمر اکمل . یہ تو سیدھی سیدھی چول ہی ماری ہے .باقی ٹیموں کے پاس دو دو کیپر ہیں . ان کے پاس ایک ہے اور وہ بھی انتہائی گیا گزرا . باقی تو ان کی اچھی بیلنس ڈ ٹیم ہے . اب کچھ کھیل بھی لیں. پہلے دو سیزنز میں تو بہت ہی بری طرح سے .. باقاعدہ بے عزت ہو کے ہارتے رہے ہیں . ساٹھ ساٹھ رن پہ ٹیم آوٹ ہو جاتی تھی . امید ہے اس دفع کچھ اچھا مقابلہ کریں گے . پشاور زلمی کی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی پرانے ہیں. براوو اور لیوس ، ویسٹ انڈین کھلاڑی اس دفعہ لئے گئے ہیں . کاغذوں پہ دیکھا جائے تو لاہور قلندر سے بہتر ٹیم کوئی نہیں تھی لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پہلے دو سیزن ز میں میدان پہ پرفارمنس زلمی اور کوئٹہ جیسی کسی کی نہیں تھی . اسلام آباد کی ٹیم ، ہمارے پسندیدہ مصباح الحق کی قیادت میں ، اس دفع نیوزی لینڈ کے رونچی ، ساؤتھ افریقہ کے ڈومینی ،ویسٹ انڈیز کے رسل ، انگلینڈ کے تین پلیرز ، بیلنگز ، ہیلز اور ڈیوڈ ولی کے ساتھ میدان میں اترے گی .انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی ان ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ویسے ہی بڑے کامیاب ہوتے ہیں، اور اس کی وجہ ان ملکوں کے مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر ہیں. ویسٹ انڈیز نے دو دفع انٹرنیشنل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا ہے ، ون ڈے اور ٹیسٹ میں تو ان کی ٹیم فارغ ہی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ان کے پلیئرز بہت ہی اچھا کھیلتے ہیں . کوئٹہ کی ٹیم پچھلے سال جیسی ہی ہے لیکن اس سال بریتھ ویٹ ، شین واٹسن اور افغانستان کے زبردست گوگلی سپنر راشد خان نے ٹیم جوائن کی ہے . اور آخر میں ملتان سلطان ز کی بات کرتے ہیں ،شعیب ملک کی کپتانی میں …. نئی ٹیم … بہت ہی خوش گوار حیرت ہوئی کہ چھٹی ٹیم بھی آ گئی ہے . اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایس ایل کامیاب جا رہا ہے ، نئی ٹیم بھی آ گئی اور بڑے بڑے انٹرنیشنل پلیئرز بھی آگئے .اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے اور پی ایس ایل کا برانڈ اسٹبلش کررہا ہے . اتنا آسان کام نہیں ہوتا . کئی ملکوں کی ایسی ٹی ٹوئنٹی لیگز تو ایک سیزن بعد ہی ٹھس ہو جاتی ہیں جیسا کہ سری لنکن لیگ کے ساتھ ہوا تھا . کوشش تو نجم سیٹھی کی پوری یہ ہے کہ کچھ میچز پاکستان میں کروائے جائیں . ان پلیئرز کو پاکستان لایا جائے . اور یہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں کہ آہستہ آہستہ انہونے ٢٠١٧ میں کئی انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کروائے جس سے دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں کا پاکستان پہ بھروسہ بننا شروع ہوا ہے . اس ٹورنامنٹ کے نتیجے میں ہی پاکستانی ٹیم میں ٹیلینٹڈ پلیئرز کی لائن لگ گئی ہے جو پرفارم بھی کرتے ہیں . اس سال چیمپئنز ٹرافی کی فتح تو ایسی تھی کہ تمام پاکستانیوں کے دل جھوم اٹھے تھے . امید ہے اس لیگ کے نتیجے میں مزید ٹیلنٹ پاکستان ٹیم میں آئے گا . انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی اور پاکستانی عوام کو بھرپور انٹرٹینمنٹ ملے گی .
28117167_169917783793863_750562984_n.jpg

کرکٹ کے شوقین لوگو ذرا پوسٹ پے آؤ اور پی ایس ایل کی اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کا نام تو بتاؤ۔
پاکستان-لیگ کو اتنا دلچسپ بنانےہیں ... کرکٹ کا جتنا بھی جنون سہی لیکن اکیلے کرکٹ میچز دیکھنا کبھی اتنا دلچسپ نہیں رہا، مزہ تو دوستوں/کزنز کے ساتھ ہر گیند پر جوشیلے تبصرے ہیں
پاکستان زنده باد پاینده باد
:pak::pak::pak::pak::pak::pak::pak::warzish::boxing::boxing:
 
پی ایس ایل شروع ہونے سے بہت پہلے ہی #پشاور #زلمی اور کراچی کنگز والوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع..
1f621.png
1f620.png
نسوار اور گٹکے پر پنجاب میں پابندی عائد..
28117167_169917783793863_750562984_n.jpg

نوٹ :) یہاں کیسی کا مقصد دل آزاری کرنا نہیں ہے صرف مزاح کرکے کرکٹ کے ماحول کو خوشگوار بنانا ہے
ہم اپنی ٹیم کا اعلان 2 دن بعد کریں گے بنے رہے ہمارے ساتھ پی ایس ایل جُگت سیزن میں اردو محفل فورم انٹرینٹ پر
 
حسیب

محفلین

عثمان شینواری ان فٹ ہونے کی وجہ سے باہر ہو چکا ہے. بریته ویٹ بهی ویسٹ انڈیز کی طرف سے کهیلے گا.
 
رپورٹر : پی ایس ایل میں آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں سر؟
آدمی : وہ تو ٹھیک ہے مڑا مگر تم اتنا پیارا کیوں ہے۔۔
رپورٹر(بھاگتے ہوئے) : ناضرین یہ پشاور زلمی کے سپورٹر ہیں۔۔۔۔
screenshot_245.png
 
کراچی کنگز والے جیتو پاکستان میں موٹرسائیکل، کیو موبائل اور فردوس کی شال ہی جیت سکتے ہیں
۔۔۔۔پی ایس ایل ٹرافی نہیں
1f602.png
1f602.png

screenshot_245.png

جیتے گا بھی جیتے گا ہمارا ٹیم ہی جیتے گا نام ابھی نہیں بتانا
 
Top