واٹس ایپ کے نوٹیفیکیشنز بند ہوگئے ہیں

رانا

محفلین
خاکسار موبائل پر ایک مسئلے سے دوچار ہے کہ واٹس ایپ کے نوٹفیکشنز اب صرف اسی وقت ملتے ہیں جب واٹس ایپ کو اوپن کروں۔ اب تک جو جو حل ملے تھے وہ کر کے دیکھ لئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
تفصیل یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے موبائل تبدیل کیا ہے۔پہلے والے میں اینڈرائیڈ لالی پاپ تھا۔ اور ایپ بند ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ میسجز اور آؤٹ لک کی ایمیلیز اور لنکڈ ان کے میسجز کا نوٹفیکیشن ملتا رہتا تھا۔ لیکن جب سے اس نئے موبائل پر آیا ہوں جس میں اینڈرائیڈ نوگٹ ہے تو اب کوئی ایپ جب تک اوپن نہ کروں اس کے میسج نہیں ملتے۔ سوائے جی میل کے وہ ٹھیک کام کرتی ہے۔ پرمیشنز بھی چیک کرلی ہیں۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب بھی آف کردیا ہے بلکہ انفرادی ایپس میں اوورائیڈ بھی کرادیا ہے۔ لیکن حل ندادر۔ اگر کسی کو اس بارے میں علم ہے تو پلیز حل شئیر کریں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

بعینہ یہی مسئلہ کل ہماری زوجہ محترمہ نے بھی رپورٹ کیا ۔چند ایک روز پہلے ہی موبائل تبدیل بھی کیا ہے اور نیا اینڈرائڈ بھی 7 ہے لیکن مسئلہ شاید ایک دو دن سے آیا ہے ۔
لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں۔
 
رانا

محفلین
جو حل میرے ذہن میں آ سکتے تھے وہ آپ بیان کر چکے۔
فیکٹری ریسیٹ بھی کر چکے ہیں؟

ویسے یہ آپشن اچھا نہیں ہے؟ سکون رہتا ہو گا۔ :)
آپشن تو اچھا ہے اسی لئے کوئی مہینہ بھر سے اس مسئلے سے دوچار ہونے کے باوجود سنجیدگی سے اس کے حل کی طرف توجہ نہیں کی۔:) لیکن اب یہ نوٹ کیا ہے کہ بعض اہم میسجز کو بروقت جواب دینا ضروری تھا جو صرف اس مسئلے کی وجہ سے لیٹ ہوگئے۔ اور بعض ایمیلز کرنے والے احباب کو ایمیل کرکے ایک فون بھی کرنا پڑتا ہے کہ بھائی ایمیل چیک کرلو۔:) واٹس ایپ تو کیونکہ روزمرہ استعمال میں آنے والی ایپ ہے اس لئے عنوان میں اس کا ذکر کیا ورنہ مسئلہ مائکروسافٹ کی آوٹ لک ایمیل میں بھی یہی ہے۔
اگر تو کنفرم ہوجائے کہ فیکٹری ری سیٹ سے ٹھیک ہوجائے گا تو کیا جاسکتا ہے ورنہ اس کے بغیر ہی ٹھیک ہے۔ :)
 
یاز

محفلین
آسان ترین حل تو یہی ذہن میں آتا ہے کہ سیٹنگز میں جا کر نوٹیفکیشن کی آپشن کے اندر کچھ چھیڑ چھاڑ کریں...... تاہم اندازہ ہے کہ یہ تو آپ کر ہی چکے ہوں گے.... فیکٹری ری سیٹ سے بھی حل نہیں ہوتا تو مارکیٹ سے دوبارہ فلیشنگ کرانا بھی ایک آپشن ہے
 
اگر واٹس ایپ اَن انسٹال کر کے دوبارہ ری انسٹال کریں تو شاید بات بن جائے۔
 
خاکسار موبائل پر ایک مسئلے سے دوچار ہے کہ واٹس ایپ کے نوٹفیکشنز اب صرف اسی وقت ملتے ہیں جب واٹس ایپ کو اوپن کروں۔ اب تک جو جو حل ملے تھے وہ کر کے دیکھ لئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
تفصیل یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے موبائل تبدیل کیا ہے۔پہلے والے میں اینڈرائیڈ لالی پاپ تھا۔ اور ایپ بند ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ میسجز اور آؤٹ لک کی ایمیلیز اور لنکڈ ان کے میسجز کا نوٹفیکیشن ملتا رہتا تھا۔ لیکن جب سے اس نئے موبائل پر آیا ہوں جس میں اینڈرائیڈ نوگٹ ہے تو اب کوئی ایپ جب تک اوپن نہ کروں اس کے میسج نہیں ملتے۔ سوائے جی میل کے وہ ٹھیک کام کرتی ہے۔ پرمیشنز بھی چیک کرلی ہیں۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب بھی آف کردیا ہے بلکہ انفرادی ایپس میں اوورائیڈ بھی کرادیا ہے۔ لیکن حل ندادر۔ اگر کسی کو اس بارے میں علم ہے تو پلیز حل شئیر کریں۔
آئی فون لے لیں۔ آئی او ایس میں ایسے مسائل نہیں ہیں۔
 
رانا

محفلین
اطلاعا عرض ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس ہماری جیب میں ایک حادثے سے دوچار ہونے کے بعد ابھی ابھی اچانک ٹھیک ہوگئی ہیں۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ شام کو گھر سے نکلتے ہوئے موبائل میں جیب میں ڈالا اور کسی وجہ سے خود ہی ریسٹارٹ ہوگیا۔ ہمیں تب پتہ چلا جب جیب سے ٹک ٹک کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جو موبائل کے ریسٹارٹ کے بعد پیٹرن سے پہلے آتی ہیں۔ حیرت تو ہوئی کہ خود بخود ریسٹارٹ کیوں ہوگیا ہے بہرحال پیٹرن دیا اور لاک کرکے واپس جیب میں رکھ لیا۔ خوشگوار حیرت ہوئی جب ابھی کچھ دیر پہلے نکالا تو واٹس ایپ سمیت اِمو کے نوٹفیکیشنز لاک اسکرین پر موجود تھے۔:) حالانکہ یہ مسئلہ شروع ہونے کے بعد ہم نے کئی بار ریسٹارٹ کیا تھا۔ اب اسکی وجہ غالبا یہ ہے کہ آخری بار گوگل سرچ کے بعد جو حل ملے تھے جن کا ذکر پہلے مراسلے میں بھی کیا ہے تو ان کی ناکامی کے بعد سے اب تک ریسٹارٹ نہیں کیا۔ غالب امکان ہے کہ اسی وقت ریسٹارٹ بھی کرلیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔:)
 
Top