گیس ہیٹر کے ساتھ برتن میں پانی رکھنے کا کوئی فائدہ ہوتا ہے؟

ابو ہاشم

محفلین
آج گھر میں گیس ہیٹر کافی دیر سے لگا ہوا تھا اب میں نے کہا ہے کہ یہ بند بھی کر دو آکسیجن ختم ہو جائے گی تو بہن نے بتایا کہ انھوں نے اس کے پاس ہی پانی سے بھرا برتن رکھا ہوا ہے اس لیے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور میں نے دیکھا کہ واقعی پاس برتن میں پانی پڑا ہوا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ پانی آکسیجن میں تو نہیں بدلے گا تو اس کہا کہ ہمارے ہاں تو لوگ ایسا ہی کرتے ہیں

کیا اس طرح کرنے سے کسی قسم کا کوئی فائدہ ہو سکتا ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین

جلنے کے عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے اور
اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا پانی سے کیمیائی تعامل (کیمیکل ری ایکشن) ہوتا ہے تو اِس پانی کے برتن کا فائدہ ہوگا ورنہ نہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا اور انہوں نے غلط نہیں کہا.
دروازے کا کچھ حصہ یا کھڑکی تھوڑی سی کھلی رہنی چاہیے. اس طرح کاربن گیس باہر جائے گی اور آکسیجن اندر آئے گی
پانی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہیٹر کی وجہ سے evaporation کا عمل تیز ہوجاتا ہے اس لیے پانی رکھنا چاہیے
گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں بھی پانی رکھنا چاہیے کیونکہ اے سی اندر کے بخارات کو پانی بنا کر کمرے سے باہر نکال رہا ہوتا ہے
 
عثمان

محفلین
Humidifier ( یا گھریلو نسخہ پانی کا برتن) اس لئے رکھا جاتا ہے تا کہ ہوا میں نمی کی سطح آرام دہ لیول تک رہے۔ ہیٹر چلنے کی وجہ سے ہوا میں نمی کی سطح بہت کم ہو جاتی ہے جس سے جلد پر خشکی ہوتی ہے اور static charge محسوس ہوتا ہے۔ اس صورتحال سے بچنے میں humidifier مدد دیتا ہے کہ یہ ہوا میں نمی دوبارہ آرام دہ سطح پر لے آتا ہے۔
دوسری طرف گرمیوں میں اے سی کے آگے پانی کا برتن ہرگز نہیں رکھا جاتا۔ کیوں کہ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ اے سی کا ایک اہم ترین کام ہوا میں رطوبت اور حبس کو کم کرنا ہے۔ پانی کا برتن سامنے رکھ کر آپ اے سی بیچارے کے کام میں خوامخواہ اضافہ کر رہے ہیں۔ درحقیقت گرمیوں میں اے سی کے ساتھ Dehumidifier استعمال کیا جاتا ہے جو ہوا میں نمی یا رطوبت کم کر کے اے سی کی مدد کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا اور انہوں نے غلط نہیں کہا.
دروازے کا کچھ حصہ یا کھڑکی تھوڑی سی کھلی رہنی چاہیے. اس طرح کاربن گیس باہر جائے گی اور آکسیجن اندر آئے گی
پانی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہیٹر کی وجہ سے evaporation کا عمل تیز ہوجاتا ہے اس لیے پانی رکھنا چاہیے
گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں بھی پانی رکھنا چاہیے کیونکہ اے سی اندر کے بخارات کو پانی بنا کر کمرے سے باہر نکال رہا ہوتا ہے
یہ عرض خشک موسم والی جگہوں کے لئے ہے کہ اے سی والے روم میں ایک گلاس پانی رکھ دیں.
 
میری رائے میں خشک گرمی میں عام پنکھا یا پانی کے پمپ والا روایتی ائر کولر زیادہ موزوں ہے۔ ایسی گرمی میں پانی کے ہمراہ اے سی کا استعمال نا صرف یہ کہ counterintuitive ہے بلکہ یہ بےجا توانائی کا خرچ اور انتہائی کم نفع کا حصول ہے۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
کوئی خاص نمک ہوا پتھر ہوتا ہے جو کہ قدرتی Dehumidifier کا کام کرتا ہے
کسی کو اسکا معلوم ہے؟؟
 
حسیب

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا اور انہوں نے غلط نہیں کہا.
دروازے کا کچھ حصہ یا کھڑکی تھوڑی سی کھلی رہنی چاہیے. اس طرح کاربن گیس باہر جائے گی اور آکسیجن اندر آئے گی
پانی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہیٹر کی وجہ سے evaporation کا عمل تیز ہوجاتا ہے اس لیے پانی رکھنا چاہیے
گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں بھی پانی رکھنا چاہیے کیونکہ اے سی اندر کے بخارات کو پانی بنا کر کمرے سے باہر نکال رہا ہوتا ہے
اگر کسی برتن میں ہیٹر کے اوپر پانی رکھ دیا جائے؟؟
 
آپ نے ٹھیک کہا اور انہوں نے غلط نہیں کہا.
دروازے کا کچھ حصہ یا کھڑکی تھوڑی سی کھلی رہنی چاہیے. اس طرح کاربن گیس باہر جائے گی اور آکسیجن اندر آئے گی
پانی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہیٹر کی وجہ سے evaporation کا عمل تیز ہوجاتا ہے اس لیے پانی رکھنا چاہیے
گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں بھی پانی رکھنا چاہیے کیونکہ اے سی اندر کے بخارات کو پانی بنا کر کمرے سے باہر نکال رہا ہوتا ہے
اِس ساری بحث سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ جہاں ہیٹر یا اے سی لگا ہو وہاں پر ہوا میں نمی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں پانی کا برتن رکھنا ہوتا ہے
میرے خیال میں بھی مفید ہی ہے
اگر گرمیوں میں کمرے میں پانی کا برتن رکھ دیا جائے تو کسی سے سُنا تھا کہ گرمی کا احساس کم ہوتا ہے
 
Top