گوگل کروم کے نئے ورژن (53) میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اگر آپ کے پاس ونڈوز10 ہے تو گوگل کروم کی بجائے گوگل استعمال کریں اس میں اردو ایڈیٹر کام کر رہا ہے، یا جیسا عارف نے لکھا اس پر۔

والسلام
 

شوکت جاوید

محفلین
السلام علیکم،
ضروری اطلاع ملاحظہ فرمائیں کہ گوگل کروم کے نئے ورژن ۵۳ پر محفل فورم کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا ہے۔ اس وقت میں بھی یہ پوسٹ سسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کرکے لکھ رہا ہوں۔ کروم کے نئے ورژن میں غالبا کوئی بگ ہے یا دانستہ کچھ ایونٹس کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ بہرحال جب تک اس صورتحال کا حل دستیاب نہیں ہو جاتا اس وقت تک میرا مشورہ یہ ہوگا کہ کروم کو پرانے ورژن ۵۲ پر ڈاوْنگریڈ کر لیں اور اس میں آٹومیٹک اپڈیٹ آف کر دیں۔بدقسمتی سے گوگل کی سائٹ پر کروم کے پرانے ورژن دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں نیٹ پر ہی سرچ کرنا پڑے گا۔
والسلام
میرے پاس تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں آرہا۔ اردو کے تقریباً تمام کیریکٹرز اور الفاظ درست ٹائپ ہورہے ہیں اور پڑھے جا رہے ہیں۔
 

فرخ

محفلین
میرا خیال ہے کروم کی یہ ایکسٹنشن فی الوقت یہ مسئلہ حل کر سکتی ہے:
IE Tab
اسکی مدد سے کروم میں ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر کا انجن استعمال کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔۔۔ اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اس میں ایسی آپشنز موجود ہیں جن کی مدد سے محفل کا پیج کو اسی میں کھلنے پر پابند کیا جاسکتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
میرا خیال ہے اب اوپر لگے اس بینر کو ہٹا دینا چاہیے۔ اتنے پرانے ویب براؤزر کا استعمال سیکیورٹی رسک ہے، صارفین کو اس کا مشورہ دینا درست نہیں ہو گا۔
 
یہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں ؟
اگر حل نہیں ہوا تو اس کا کوئی اور حل
نہیں ابھی تک تو حل نہیں ہو سکا۔ فی الحال یا تو فائر فاکس استعمال کیا جا سکتا ہے یا رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے بجائے سادہ خانوں (مثلاً تلاش کا خانہ) میں متن لکھ کر کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر یا فون میں نصب اردو کی بورڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کروم پر مجھے اردو کیبورڈ آلٹر شفٹ سے بدلنا پڑتا ہے پھر ٹھیک کام کرتا ہے ۔
انگلش کیبورڈ منتخب ہو تو کچھ بھی نہیں ٹائپ ہوتا ۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دونوں کیبورڈز میں اردو ہی ٹائپ ہوتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

Muhammad Qader Ali

محفلین
ونڈو ایج استعمال کرتا ہوں اس کے علاوہ نہیں کرتا
ہک ویزجن ریموٹ ویو کے لئے وہی پرانا والا مائکروسافٹ ایکسپرولر۔
ہک ویزجن ڈی وی آر ریموٹ میں یہ اکلوتا انٹرنیٹ براوزر ہے جو کام کرتا ہے
ونڈو ایج سے ایکسپرولر جانے جانے کے لئے اوپر میں جو بار ہوتا ہے اسکے
سیدھے ہاتھ کی طرف تین نقطے ہیں اس میں جاکر ایکسپرولر کو دیکھیں اور کلک کریں
پھر آپ اپنا من پسند ریموٹ کیمرے کا ویو باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top