مچھلیوں کی اقسام جو کہ ایشا میں زیادہ پسند کی جاتی ہیں

مچھلی سردی کی ایک بہت ہی مزیدار ڈشوں میں سے ایک ڈش ہے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو کہے کہ مجھے مچھلی پسند نہیں ہے ۔ بات یہ ہے کہ ہم لوگ مچھلی خریدنے جاتے ہیں ۔ شوق سے پر جب وہاں دکان دار یہ سوال کرتا ہے کہ آپ کو کون سی مچھلی چاہئیے تو سوچ میں پڑجاتے ہیں بہت سے لوگ تو یہ بھی دکان دار کو بول دیتے ہیں کہ بھائی آپ کو جو صحیح لگے وہ مچھلی مجھے دے دیں ۔ آپ خود بتائیں دکان دار کو کبھی اپنی کوئی بھی چیز بُری لگتی ہے اِس کا سادہ سا جواب ہے کہ نہیں ۔ بس یہ سب کہ ساتھ ہی ہوتا ہے ظاہر سی بات ہے ہمیں معلومات نہیں ہوتا سال میں ایک مہینہ ہی تو ہوتا ہے مچھلی کھانے کا چلیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کون کون سی مچھلی پاکستان میں زیادہ پسند کی جاتی ہیں ۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
ویسے میرا ایک سوال ہے کہ جب آپ اپنی ویڈیو میں لکھتے ہیں تو کیا آپ وہ کہیں سیو کر کے نہیں رکھتے؟؟؟ اگر آپ رکھتے ہوں تو آپ یہاں وہی کاپی پیسٹ کر دیا کیجئے۔
 
ویسے میرا ایک سوال ہے کہ جب آپ اپنی ویڈیو میں لکھتے ہیں تو کیا آپ وہ کہیں سیو کر کے نہیں رکھتے؟؟؟ اگر آپ رکھتے ہوں تو آپ یہاں وہی کاپی پیسٹ کر دیا کیجئے۔
میں جو اتنی محنت سے ویڈیو بناتا ہوں اور معلومات جمع کرکے پھر ویڈیو کی شکل میں پیسٹ کرتا ہوں وہ کون دیکھے گا سارے لوگ یہی سے ہی پڑھ لیں گیں پھر بھی ہوسکتا ہے آپ کی بات پر غور کروں ۔
 
پاکستان میں لوگ تازہ پانی مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں مگر یہاں کویت میں درآمد کی گئی تازہ پانی کی مچھلی سمندر سے پکڑی گئی مچھلی کی نسبت زیادہ سستی ہے۔ مجھے خود سمندر کی مچھلی زیادہ مزے کی لگتی ہے اب :)
 
پاکستان میں لوگ تازہ پانی مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں مگر یہاں کویت میں درآمد کی گئی تازہ پانی کی مچھلی سمندر سے پکڑی گئی مچھلی کی نسبت زیادہ سستی ہے۔ مجھے خود سمندر کی مچھلی زیادہ مزے کی لگتی ہے اب :)
سمندر کی مچھلی میں قدرتی نمک ہونے کی وجہ سے ذائقہ اچھا ہوتا ہے اور خستہ بھی ہوتی ہے
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
سمندر کی مچھلی اور میٹھے پانی کی مچھلی میں فرق۔
میٹھے پانی میں پائی جانے والی زیادہ تر مچھلیاں ایک خاص قسم کی بو رکھتی ہیں
جبکہ سمندر والے کم بو رکھتے ہیں
میٹھے پانی میں کسی نے اسکوئڈ نہیں دیکھا ہوگا، جبکہ سمندر کے پانی میں کیٹل فش اور اسکوئڈ پایا جاتا ہے جو بہت لذیذ ہوتا ہے
اسکے علاوہ اکٹوپس بھی بہت مزے کے ہوتے ہیں، مسلز بھی اچھے لگتے ہیں
 
۔

مزے کی بات یہ ہے کہ سمندری مچھلی جب بھی ملے گی آپ کو دیسی ہی ملے گی فارمی نہیں ملے گی
الحمد للہ میرا آفس سمندر کے سامنے ہے بلکہ سمندر اور ہمارے آفس کے درمیان کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے روز ہی سمندر دیکھنے کو ملتا ہے ۔
 
Top