پاکستان کا لبیک دھرنا

میں یہاں وہ ویڈیو کلپ نہی دکھا پارہی جس میں صاف اور واضح طور پر آئین میں ترمیم کی گئی ہے آپ صلی الله علیہ والہ وسلم کا نام ہٹا کر صرف نبی لکھ کر اقرار نامہ تیار کیا گیا ہے میرے خیال سے یہ احتجاج غلط نہی ہے کیوںکہ آخری نبی آپ صلی اللٰہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ کوئ نہی اور قادیانی چھپے ہوئے سانپ کی طرح پے درپے وار کررہے ہیں وہ نبی کو مانتے ہیں مگر آپ صلی الله علیہ وسلم کو نہی نبی نہی مانتےانکا تو اپنا ہی بنایا ہوا نبی ہے جو یہودیوں کی ایجاد ہے
تو لنک دے دیجئے ۔
غالب امکان ہے کسی صحافتی طوائف کا ہو گا۔
ان اینکرز میں سے جو آج ختم نبوت پہ طوفان برپا کئے ہوئے ہیں، ایک میرا پرانا دوست ہے، ذاتی طور پہ جانتا ہوں کہ پکا دہریہ ہے، زندگی میں اسے ایک نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ نجی محفل میں پاکستان کے قیام کو غلط کہتا ہے مگر آجکل ناموس رسالت کا پاسبان بنا ہوا ہے۔
 
یہاں گالی گلوچ کون نہی کرتا کوئی آپ عامر لیاقت کو ہی لے لیں آن لائن ان سے معتبر کوئی نہی پس پردہ وہ گلیوں کے اوباش لڑکوں کی طرح بد زبانی پر اترا ہوتا ہے سب ایک جیسے مگر یہاں سوال یہ ہے کہ ایک استعفی کے لئیے سیکڑوں لوگوں کی جان لینا کس کتاب میں لکھا ہے جبکہ میرے خیال سے انکا احتجاج غلط نہی ہے
جی گالی گلوچ بہت سے لوگ کرتے ہیں اور ان کے کردار سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ سچا ایمان رکھتے ہیں یا ذاتی منفعت، اثر و رسوخ، یا کسی کے اشارے پہ یہ کام کیا جا رہا ہے۔
 
آخری تدوین:
screenshot_40.png

گوگل پلس پر شائع حلف نامے کا عکاس​
 
فرقان احمد

محفلین
ریسرچ وغیرہ سے متعلقہ افراد کے لیے مقالہ جات کے مجوزہ عنوانات بھی نکل آئے، ملاحظہ فرمائیے:

'علامہ خادم رضوی کی اقبال شناسی'
'خادم رضوی کی زبان و بیان: ایک لسانیاتی مطالعہ'
'گالم گلوچ اور دشنام طرازی کے جوازات؛ تحقیقی مطالعہ بحوالہ فیض آباد دھرنا'
'فیض آباد دھرنا پر عسکری سایوں کے اثرات'
'علامہ خادم رضوی اور علامہ طاہر القادری کے دھرنوں کا تقابلی مطالعہ'

:) :) :)
 
فرقان احمد

محفلین
ایک شخص کے استعفی کے لئے سینکڑوں لوگوں کی جانیں لیں۔ آخر کیوں؟ مجھے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم فلسطین میں ہیں اور یہودیوں سے ہماری جنگ ہے۔کس طرح بزرگوں کو لاٹھیوں سے ڈنڈوں سے ذدوکوب کیا گیا بس استعفیٰ قیمتی تھا کیونکہ وہ ایک یہودی ہے شاید قادیانی مرزائی
الحمدللہ، ختم نبوت کے عقیدے پر ہمارا بھی ایمان ہے تاہم یہ فرما دیجیے کہ جن مسلم ملکوں میں یہ قانون نہیں ہے، وہ کس طرح سے چل رہے ہیں۔ دراصل ہمیں دین کے نام پر سیاست چمکانی ہوتی ہے۔ دین فروشی کا کاروبار برصغیر میں عام ہو چکا ہے۔ اور حد تو یہ ہے کہ ایک بندہ خود اس عقیدے کو تسلیم کر رہا ہے اور ہم اسے اسلام کے دائرے سے باہر نکال رہے ہیں۔ افسوس ۔۔۔!!!
 
عروہ خان

محفلین
ٹھیک ہے اگر وہ تسلیم کررھا ہے تو عوام کو ثبوت دے دے اسفعفی دے کر عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہی آج کی ہے یہ حرکت پھر دوبارہ بھی ہوسکتی ہے یہ بھی ہوسکتا ہے اس سے بھی زیادہ سبک چال چلیں اس بار تو پکڑے گئے
 
عروہ خان

محفلین
تو لنک دے دیجئے ۔
غالب امکان ہے کسی صحافتی طوائف کا ہو گا۔
ان اینکرز میں سے جو آج ختم نبوت پہ طوفان برپا کئے ہوئے ہیں، ایک میرا پرانا دوست ہے، ذاتی طور پہ جانتا ہوں کہ پکا دہریہ ہے، زندگی میں اسے ایک نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ نجی محفل میں پاکستان کے قیام کو غلط کہتا ہے مگر آجکل ناموس رسالت کا پاسبان بنا ہوا ہے۔
بے شک پوری زندگی مسجد کا منہ نہ دیکھا ہو مگر ہیں تو مسلمان ایمان پر تو یقین ہوگا اللہ جیسے چاہے اسے ہدایت دیتا ہے ضروری نہی کہ اگر اس نے نماز نہی پڑھی تو دین سے محبت نہی ہوگی اللہ کی قربت کا متمنی نہ ہوگا ہم دل کا حال نہی جنتے اللہ جانتا ہے بس
 
عروہ خان

محفلین
اگر حکومت غلط نہی یہ فیصلہ ٹھیک تھا تو دھرنے میں موجود لوگوں کو پیسوں کا لالچ کیوں دیا کہ یہ دھرنہ ختم کردیں اور منہ بند کرلیں سیاست تو ہورھی ہے مگر غیر ملکی کافروں کا رستہ صاف کرنے کے لئے مان لیجئے اس بات کو کوئی آپکے آئین کی بلا وجہ ترمیم کررھا ہے اور آپ کہتے ہیں مذہبی سیاست ہے
 
عروہ خان

محفلین
محترمہ ایک بات بتائیے کیا میں نے کہیں عامر لیاقت کی تعریف کی ہے؟؟؟؟ اگر میں نے کی ہو تو آپ ان صاحب کا حوالہ دیں۔ عامر لیاقت کی میرے نزدیک کوئی عزت نہیں ہے۔ عامر لیاقت پس پردہ نہیں سامنے بد زبانی لائیو ٹی وی پر کرتے پائے گئے ہیں۔

دوسری بات خادم رضوی صاحب سے لائیو ٹی وی پر سوال کیا گیا کہ ان کے نام کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک گالی مشہور ہو گئی اور یہ کہ وہ یہ گالی مسلسل دیتے ہیں۔ انہوں نے جو جواب دیا مجھے شرم آرہی ہے یہاں لکھتے ہوئے انہوں نے اپنے عمل کو قرآن اور سنت صحابہ رضی اللہ عنہم سے درست ثابت کیا۔

اگر اور لوگ بھی کوئی غلط کام کر رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ نہین ہے کہ اس کو غلط کہنا ہی چھوڑ دیا جائے۔

آپ ریسرچ کر کے آئیے اس کے بعد آپ مجھ سے بات کیجئے گا۔

آخری بات جو آپ استعفیٰ اور سینکڑوں لوگوں کے شہید ہونے کا سوال کر رہی ہیں تو اس پوری لڑی میں اس پر کافی بحث ہو چکی ہے۔ پہلے وہ پڑھ لیں۔ جو باتیں ڈسکس ہو چکی ہوں میں ان کو بلاوجہ دہرانا پسند نہین کرتی۔

بہنا ہر بات دل پر نہی لیتے کچھ باتیں دماغ کے لئے بھی چھوڑ دیتے ہیں چلیں آپکی باتیں سب دلائل مان لیتے ہیں مگر یہ تو بتا سکتی ہیں جب ریسرچ ہے آپکے پاس اینی ساری اسے کچھ بھی کہہ لیں قانون سازی یا آئیں میں ترمیم کیا یہ تبدیلی آپکے نزدیک ٹھیک تھی اگر آپ ختم نبوت کو مانتی ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) حذف کردیا صرف نبی لکھ دیا
 
زیک

مسافر
میں یہاں وہ ویڈیو کلپ نہی دکھا پارہی جس میں صاف اور واضح طور پر آئین میں ترمیم کی گئی ہے آپ صلی الله علیہ والہ وسلم کا نام ہٹا کر صرف نبی لکھ کر اقرار نامہ تیار کیا گیا ہے میرے خیال سے یہ احتجاج غلط نہی ہے کیوںکہ آخری نبی آپ صلی اللٰہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ کوئ نہی اور قادیانی چھپے ہوئے سانپ کی طرح پے درپے وار کررہے ہیں وہ نبی کو مانتے ہیں مگر آپ صلی الله علیہ وسلم کو نہی نبی نہی مانتےانکا تو اپنا ہی بنایا ہوا نبی ہے جو یہودیوں کی ایجاد ہے
ویڈیو دکھانے کی ضرورت نہیں قومی اسمبلی کی سائٹ پر تمام بل موجود ہیں ذرا بتائیں کونسا بل آئینی ترمیم کا ہے
 
زیک

مسافر
ایک شخص کے اسفعی کے لئے سینکڑوں لوگوں کی جانیں لیں آخر کیوں مجھے تو ایسا لگ رھا جیسے ہم فلسطین میں ہیں اور یہودیوں سے ہماری جنگ کس طرح بزرگوں کو لاٹھیوں سے ڈنڈوں سے ذدوکوب کیا گیا بس اسفعی قیمتی تھا کیونکہ وہ ایک یہودی ہے شاید قادیانی مرزائی
سینکڑوں؟
 
الف نظامی

لائبریرین
ختم نبوت دھرنے میں اہل تشیع برادران نعرہ حیدری اور لبیک یا حسین لگاتے ہوئے شریک ہوئے۔ لبرل مافیا اِس بات پر بہت پریشان ہے۔
 
زیک

مسافر
الحمدللہ، ختم نبوت کے عقیدے پر ہمارا بھی ایمان ہے تاہم یہ فرما دیجیے کہ جن مسلم ملکوں میں یہ قانون نہیں ہے، وہ کس طرح سے چل رہے ہیں۔ دراصل ہمیں دین کے نام پر سیاست چمکانی ہوتی ہے۔ دین فروشی کا کاروبار برصغیر میں عام ہو چکا ہے۔ اور حد تو یہ ہے کہ ایک بندہ خود اس عقیدے کو تسلیم کر رہا ہے اور ہم اسے اسلام کے دائرے سے باہر نکال رہے ہیں۔ افسوس ۔۔۔!!!
یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیئے کہ ختم نبوت یا اللہ یا رسول ہر ہمارا ایمان ہے۔ کسی دوسرے کو اس سے کیا غرض!

کیا علم کل کو باقی مسلم ممالک کو بھی کافر قرار دے دیا جائے
 
محمد وارث

لائبریرین
معاہدے کے نتیجے میں رہائی پانے والے گرفتار شدگان کو ڈی جی رینجرز گھر واپس جانے کے لیے کرائے کے بطور ایک ایک ہزار فی کس دے رہے ہیں، کسی مد سے دے رہے ہیں یا سرکاری طور پر دے رہے ہیں یا ذاتی حیثیت میں یہ واضح نہیں ہے لیکن رقم بہرحال انہوں نے بانٹی ہے وہ بھی وردی میں!
 
Top