6 وقت بچانے والی چیزیں

لڑائی کے بعد (اور لڑائی صرف چند دو طرفہ جملوں پر محیط ہوتی ہے) نہ وہ مجھ سے بات کرتی ہے، نہ میرا سر کھاتی ہے، نہ بحث ہوتی ہے، نہ فضولیات نہ فرمائشات، اللہ اللہ مجھے یکسوئی سے پڑھنے کے لیے وقت ہی وقت مل جاتا ہے! :)
سبحان اللّٰہ
ایسی لڑائی بھی قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے۔
 
جب کوئی دوست،احباب یا رشتے دار یا کوئی بھی بے تکا آدمی کوئی (بے تکا) کام کہے تو جھٹ سے منع کردیں. دل رکھنے کے لئے بھی بیوقوفانہ کاموں کی حامی مت بھریں
جھٹ سے تو کوئی کام بھی نہ کریں اور آپ نے تو دوست احباب اور رشتے داروں کو بھی شامل کیا ہوا ہے یہاں پر تو زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے ویسے آپ بیوقوفانہ کو تھوڑا واضح کریں تو جواب دینے میں آسانی ہوجائیگی ۔
 
1۔ درست۔ عموماً مناسب نیندکی حد چھ سے نو گھنٹے بتائی جاتی ہے۔
2۔ دوسری بات میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ اپنے روٹ پر جانے والے دفتر یا تعلیمی ادارے کے احباب کے ساتھ پولنگ کر لی جائے۔ مطلب جہاں چار افراد چار گاڑیاں لے کر جاتے ہوں، وہاں ایک گاڑی لے کر جائیں۔ اور اگر گھر سے دفتر کے روٹ پر مناسب پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہو تو اسے استعمال کریں۔
3۔ اس پر میرا اختلاف ہے، انسان کو زندگی صرف اپنی ذات تک محدود نہیں کر لینی چاہیے، کچھ نہ کچھ سوشل ہونا چاہیے۔ دوسرا یہ کہ اپنے طور پر اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو کسی کی دعوت کو رد کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔
4۔ درست۔
5۔ کتابی بات۔
6۔ یہ بات باس کی فطرت کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ کا کام ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، یا باس خوش ہو جائے گا، تو یہ بھی ایک غلط فہمی ہے۔

یہ تمام میری آراء ہیں، کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔ :)
نمبر 6 کا جواب آپ کی خدمت میں عرض ہے میرا مطلب کے میرا ناقص مشورہ ہے آپ کام باس کے کہنے سے پہلے کردیں گے تو باس کا اعتماد آپ پر بڑھے گا اور وہ بے فکری سے اپنے کام آپ کو دے گا ۔ بات کام ختم کرنے کی نہیں ہے اپنی قدروقیمت کی ہے جتنا کم وقت میں کام اچھا اور زیادہ کرکے دیں گے اُتنا ہی فائدہ آپ کو بھی ملے گا باس آپ کی سیٹ پر کسی اور کو نہیں آنے دے گا نہیں تو بھائی آج کل مقابلے کا دور ہے باس کی نطر میں ہوتا ہے کہ کون میرے لئے کتنا فائدے مند ہے اور اگر میں اِسے نکال کر کسی اور کو رکھ لونگا تو میرے لئے کتنا نقصان ہوسکتا ہے ۔
 
کام اچھا کرنے کا تعلق باس سے نہیں ہونا چاہیے۔ انسان کو خود ایماندار ہونا چاہیے۔
جو کام آپ کے ذمے ہے اور آپ کی جاب ڈسکریپشن میں ہے، وہ ایمانداری سے کیجیے۔ باس کے کہنے یا نہ کہنے کا انتظار نہیں ہونا چاہیے۔
جہاں تک میرا تعلق ہے تو الحمد لله آج تک "باس" سے پالا نہیں پڑا۔ اب تک کے مینیجرز بہت کوآپریٹو ملے ہیں۔ اور طے شدہ کام کے علاوہ کوئی اضافی کام دینے کا کلچر بھی نہیں ہے۔
آپ کی ترقی کا سبب باس کی خوشی نہیں بلکہ کام کی کوالٹی ہونا چاہیے۔
 
ایمانداری میں ایک کام باس کی بات ماننا بھی ہے شاید
 
ایمانداری میں ایک کام باس کی بات ماننا بھی ہے شاید
باس اگر آپ کے فرائض سے ہٹ کر کام دے تو وہ کرنا ضروری نہیں ہے، اور نہ ہی ان سے انکار بے ایمانی ہے۔
میں صرف ان کاموں کو کرنے کا ذمہ دار ہوں، جو میری جاب ڈسکرپشن پر مجھے بتا دیے گئے ہیں، اور انہی کے لیے جوابدہ ہوں۔ :)
 
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ ناممکنات میں سے ہے
زیک بھائی آپ کا نام کیا ہے یہ زیک زیک بولنا اچھا نہیں لگتا ۔ میں آپ کے جواب کا جواب دینے لگا تھا "لیکن یہ ناممکنات میں سے ہے " پر میری نظر پڑی کہ یہ تو آپ نے محمد وارث بھائی سے جواب طلب کیا ہے اس لئے خاموشی اختیار کرلی ۔
 
ویسے عائش
1 جلدی اٹھنا دیر سے سونا۔ کیونکہ سونے کے لیے آپ کو 6 گھنٹے سے زیادہ کی ضرورت نہیں ۔
2۔ بہترین سواری خواہ آپ کو وقت بچانے کے لئے اپنی کار بیوی بچوں کو دے کر موٹر سائیکل ہی کیوں نہ لینی پڑے۔
3۔ ایسی تقریبات سے دوری جہاں آپ کی جگہ کوئی اور بھی جاسکتا ہو۔
4۔ آفس میں انٹر کام کا استعمال۔
5۔ اپنی بیوی کی بات دیہان سے سننا اور جھاڑ جھپٹ سے اجتناب کرتے ہوئے اُس کی بات پر عمل کرنا۔
6۔ باس کی بات پر غور کرنا ۔ اور یاددہانی سے پہلے کام کردینا۔
آپ کے خیال میں کیا یہ صحیح ہیں یا اِن میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
ویسے عائشہ صدیقہ میں آپ کے کمنٹس کا انتظار کر رہا تھا سب نے کمنٹس کردیا تھا آپ رہ گئی تھی میں نے سوچا شاید آپ اردو ویب کو اللہ حافظ کر گئی ہے چلیں آپ کو دیکھ کر سوری آپ کی ریٹنگ دیکھ کر خوشی ہوئی خوش آمدید
 
1 جلدی اٹھنا دیر سے سونا۔ کیونکہ سونے کے لیے آپ کو 6 گھنٹے سے زیادہ کی ضرورت نہیں ۔
2۔ بہترین سواری خواہ آپ کو وقت بچانے کے لئے اپنی کار بیوی بچوں کو دے کر موٹر سائیکل ہی کیوں نہ لینی پڑے۔
3۔ ایسی تقریبات سے دوری جہاں آپ کی جگہ کوئی اور بھی جاسکتا ہو۔
4۔ آفس میں انٹر کام کا استعمال۔
5۔ اپنی بیوی کی بات دیہان سے سننا اور جھاڑ جھپٹ سے اجتناب کرتے ہوئے اُس کی بات پر عمل کرنا۔
6۔ باس کی بات پر غور کرنا ۔ اور یاددہانی سے پہلے کام کردینا۔
آپ کے خیال میں کیا یہ صحیح ہیں یا اِن میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
اس میں پُرمزاح والی کیا بات ہے ذرا مینشن کردیں ۔
 
باس اگر آپ کے فرائض سے ہٹ کر کام دے تو وہ کرنا ضروری نہیں ہے، اور نہ ہی ان سے انکار بے ایمانی ہے۔
میں صرف ان کاموں کو کرنے کا ذمہ دار ہوں، جو میری جاب ڈسکرپشن پر مجھے بتا دیے گئے ہیں، اور انہی کے لیے جوابدہ ہوں۔ :)
میں بحث نہیں کرنا چاہتا پر کیا کروں آپ نے تاش کا گیم تو کھیلا ہی ہوگا جب سامنے والا ایک پتتا پیکھنتا ہے تو اُس کے مخالف کے پاس جب تک پتتے ہوتے ہیں وہ بھی چال چلتا رہتا ہے میرے پاس بھی شاید ابھی کچھ پتتے باقی ہیں اسی لئے اِس جواب کی بھی مثبت تنقید حاضر ہے۔ ( کچھ لوگ ہوتے ہیں بس وہ گھڑی کی طرف نظر رکھتے ہیں ۔ جیسے ہی گھڑی نے 5 بجائے اور وہیں پر قلم رکھا اور سیدھا گھر چاہے مالک کے ساتھ کچھ بھی ہو جاب ڈسکرپشن بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے میں مانتا ہوں آپ کو جو رول بتائے جاتے ہیں اُس کے حساب سے ہی کام کرنا ہوتا ہے پر کبھی کبھی باس بھی اپنے رول وغیرہ کو سائیڈ پر رکھ کر آپ کے لئے بہت کچھ کرتا ہے مطلب اگر آپ کی سالانہ چھٹیاں ختم ہوچکی ہوں آپ کو ضرورت پڑجائے تو آپ کے لئے وہ اپنا رول توڑ کر آپ کی چھٹی کو منظور کردیتا ہے بُرا نہیں ماننا آپ ایک اچھے شخص ہیں اسی لئے اتنی بات آپ سے کی نہیں تو مجھے کیا کچھ بھی کریں )
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ کا نام کیا ہے یہ زیک زیک بولنا اچھا نہیں لگتا ۔ میں آپ کے جواب کا جواب دینے لگا تھا "لیکن یہ ناممکنات میں سے ہے " پر میری نظر پڑی کہ یہ تو آپ نے محمد وارث بھائی سے جواب طلب کیا ہے اس لئے خاموشی اختیار کرلی ۔
میرا نام زیک (Zack) ہے
 
کبھی کبھی باس بھی اپنے رول وغیرہ کو سائیڈ پر رکھ کر آپ کے لئے بہت کچھ کرتا ہے مطلب اگر آپ کی سالانہ چھٹیاں ختم ہوچکی ہوں آپ کو ضرورت پڑجائے تو آپ کے لئے وہ اپنا رول توڑ کر آپ کی چھٹی کو منظور کردیتا ہے بُرا نہیں ماننا آپ ایک اچھے شخص ہیں اسی لئے اتنی بات آپ سے کی نہیں تو مجھے کیا کچھ بھی کریں
ہمارے دفتر میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ اور چھٹیاں باس کا اختیار نہیں، بلکہ ایچ آر کا اختیار ہے۔ اور ہر کوئی طے شدہ طریقۂ کار کو فالو کرنے کا پابند ہے۔
آپ جو بات کر رہے ہیں، یہ کلچر یا تو شاید سرکاری دفاتر میں ہو سکتا ہے، یا چھوٹے نجی دفاتر میں۔ بڑی نجی کمپنیاں اس قسم کے کلچر سے کسی حد تک آزاد ہیں۔ کہ ان کی اصل غرض کام پورا ہونے سے ہوتی ہے۔
 
Top