ایک گھریلو مکالمہ

محمد وارث

لائبریرین
مقام - ایک گھر میں ناشتے کی میز
وقت - صبح چھ بج کر 45 منٹ
پس منظر - کچھ گھنٹوں کے بعد مُلک میں ایک اہم فیصلے کا اعلان

"سُنو"
"ہاں"
"آج کیا فیصلہ آئے گا"
"اللہ جانے"
"کیا مطلب"
"مطلب کیا؟ مجھے کیا علم۔"
"کیوں؟ تمھیں کیوں علم نہیں؟"
"بھئی مجھے کیسے علم ہو سکتا ہے، شاید ابھی تو اُن کو بھی علم نہیں جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے"
"تمھیں کیوں علم نہیں، ویسے تو بڑے عالم فاضل بنے پھرتے ہو۔"
"حد ہو گئی"
"نہیں صحیح صحیح بتاؤ"
"وزیرِ اعظم نا اہل ہو جائے گا"
"ایسے ہی ہو جائے گا۔۔۔۔"
"لگتا تو ایسے ہی ہے"
"ایسے ہی لگتا ہے۔۔۔۔"
"ساری دنیا کہہ رہی ہے"
"جھوٹ ہے سب"
"اور اگر سچ ثابت ہو گیا تو"
"تو پھر تمھیں آج دوپہر کا کھانا نہیں ملے گا، میں نہیں بناؤں گی، باہر سے کھا مر لینا"
"حد ہو گئی، میرا کیا قصور ہے؟"
"مجھے نہیں پتا، بس۔۔۔۔"
"اور اگر وزیرِ اعظم کے حق میں فیصلہ آ گیا تو"
"تو پھر اِسی خوشی میں گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لیتے آنا"
"-----------"
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ مکالمہ ہماری نظروں سے اوجھل کیسے رہ گیا؟؟ وارث بھائی، پھر بھوک ہڑتال ہوئی تھی؟؟ :)
کیا آپ نواز شریف کے حامی ہیں؟؟
 
پہلے سوال کا جواب تو آپ خود ہی دے سکتی ہیں۔
دوسرے اور تیسرے کا جواب نفی میں ہے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر آپ کسے ووٹ دیتے ہیں؟؟
زندگی میں صرف دو بار ووٹ دیا ہے:

پہلی بار 2002ء میں ایم ایم اے کو۔ سوچا تھا مولوی اکھٹے ہو گئے ہیں نیک شگون ہے، لیکن بعد میں علم ہوا کہ مولویوں کا اتحاد بھی وضو کی طرح ہی ہوتا ہے، کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے! :)
دوسری بار پچھلے الیکشنز 2013ء میں پی ٹی آئی کو، سوچا تھا کہ ایک ساٹھ سالہ بوڑھا 'نوجوانوں' کی بات کر رہا ہے، نیک شگون ہے لیکن بعد میں ثابت ہوا کہ بوڑھا بوڑھا ہی ہوتا ہے اور جوان جوان! :)

اب ووٹ دینے سے مستقل توبہ کر لی ہے اور سگریٹ کی قسم کھا کر توبہ کی تھی کہ اب اگر ووٹ دوں تو میرے سگریٹ چھوٹ جائیں سو اس سے بڑی قسم اور اس سے پکی توبہ میرے لیے تو شاید ہی کوئی ہو۔ :)
 
زیک

مسافر

آپ نے تب ووٹ نہیں دیا جب میں نے بھی پاکستان میں دو بار ووٹ دیا۔

اہل ہونے کے بعد پہلا الیکشن 1993 میں تھا لیکن میں شہر میں نہ تھا۔ 1996 کے الیکشن میں نواز لیگ کو ووٹ دیا کہ زرداری سے خار تھی۔

پھر مشرف نے اپنا ڈکٹیٹر ریفرنڈم کیا تو اس میں سفارت خانے ووٹ بھیجنے کا اعلان کیا۔ میں نے شوق سے مشرف کے خلاف ووٹ بھیجا۔ لیکن ڈکٹیٹر کا ریفرنڈم تو ہٹ دھرم ہوتا ہے ووٹ گنتی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سوچتا ہوں کہ کسی الیکشن میں پاکستان ہوں تو ووٹ کسے دے سکتا ہوں کہ پاکستان میں سنٹر لیفٹ پارٹی ہی کوئی نہیں۔
 
آخری تدوین:

میں 1988ء اور 1990ء کے الیکشنز میں مسلم لیگ کا سرگرم حمایتی تھا لیکن تب ووٹ کا اہل نہیں تھا، لیکن 1993ء آتے آتے نواز شریف نے مجھے سیاست ہی سے نفرت کروا دی تھی، سو نوے کی دہائی میں ہونے والے دونوں الیکشنز میں ووٹ نہیں دیا۔

پیپلز پارٹی کبھی سینٹر لیفٹ پارٹی سمجھی جاتی تھی لیکن اب تو سارے کے سارے ہی ماشاءاللہ ہیں۔ اب سینٹر لیفٹ پارٹی کی تلاش مجھے بھی ہے (سینٹر لیفٹ کے حمایتی کہتے ہیں کہ انسان کا دل بھی سینے میں سینٹر لیفٹ ہی ہے)۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اب لیفٹ اور رائٹ کی سیاست کے بجائے "لیفٹ رائٹ" کی سیاست چلتی ہے۔
"لیفٹ رائٹ" کی سیاست پاکستان میں شروع ہی سے تھی لیکن پھر بھی کچھ کچھ لیفٹ اور رائٹ والوں نے اپنا بھرم رکھا ہوا تھا۔ اب تو ایک "سینٹر" ہے اور باقی سارے اس سینٹر کے چکر میں۔:)
 
میری رائے میں پیپلز پارٹی اور اے این پی نے کسی حد تک اپنی لیفٹ شناخت رکھی ہوئی ہے، وہ الگ بات ہے کہ اب اکثر پیپلز پارٹی لیفٹ کر چکے ہیں۔ اور جماعت اسلامی میں کوئی لیفٹ کا بندہ ملنا مشکل ہے۔ باقی سب پارٹیز تو ہر طرح کا مزاج اپنے اندر سموئے ہیں۔

وہی بات کہ پہلے شاید پھر کسی حد تک ہوتے ہوں مگر اب نظریات سیاست کا محور بالکل بھی نہیں۔
 
مقام - ایک گھر میں ناشتے کی میز
وقت - صبح چھ بج کر 45 منٹ
پس منظر - کچھ گھنٹوں کے بعد مُلک میں ایک اہم فیصلے کا اعلان

"سُنو"
"ہاں"
"آج کیا فیصلہ آئے گا"
"اللہ جانے"
"کیا مطلب"
"مطلب کیا؟ مجھے کیا علم۔"
"کیوں؟ تمھیں کیوں علم نہیں؟"
"بھئی مجھے کیسے علم ہو سکتا ہے، شاید ابھی تو اُن کو بھی علم نہیں جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے"
"تمھیں کیوں علم نہیں، ویسے تو بڑے عالم فاضل بنے پھرتے ہو۔"
"حد ہو گئی"
"نہیں صحیح صحیح بتاؤ"
"وزیرِ اعظم نا اہل ہو جائے گا"
"ایسے ہی ہو جائے گا۔۔۔۔"
"لگتا تو ایسے ہی ہے"
"ایسے ہی لگتا ہے۔۔۔۔"
"ساری دنیا کہہ رہی ہے"
"جھوٹ ہے سب"
"اور اگر سچ ثابت ہو گیا تو"
"تو پھر تمھیں آج دوپہر کا کھانا نہیں ملے گا، میں نہیں بناؤں گی، باہر سے کھا مر لینا"
"حد ہو گئی، میرا کیا قصور ہے؟"
"مجھے نہیں پتا، بس۔۔۔۔"
"اور اگر وزیرِ اعظم کے حق میں فیصلہ آ گیا تو"
"تو پھر اِسی خوشی میں گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لیتے آنا"
"-----------"
مابدولت کو صاحب مکالمہ کے ایک ملکی مسئلے پر برسبیل تذکرہ ذکر چھیڑ دینے کی پاداش میں یوں مالی طور پر زیر عتاب آنے کا ماجرۂ دلسوز ملاحظہ کرکے قلب اختلاج زدہ سے صدمۂ جانکاہ پہنچا اور مابدلت صاحب مکالمہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں!:)
:)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

بھیا آپ کی "اردو" پڑھ کر ویسے ہی بہت صدمہ ہوجاتا ہے کہ اب اتنے مشکل الفاظ کے "معنی" ڈھونڈنے پڑیں گے ۔۔۔:sneaky::p:rollingonthefloor:
بھیا غصہ نہیں کرنا۔۔ ایویں تنگ کرتی ہوں آپ کو:)
 
Top