ساتویں سالگرہ 7ویں سالگرہ - اردو محفل - جئے ہو !

عینی مروت

محفلین
ارے واااہ۔۔یہ حیدرآبادی زبان اتنی دلچسپ لگتی ہے آج پتہ چلا۔۔۔۔۔
سچ کہوں دونوں کا مکالمہ اتنی بھرپور بےساختگی رکھتا ہے کہ پڑھتے پڑھتے اندازہ ہوا ۔۔کہ میری سوچ کا لہجہ کچھ وقت کے لیے اسی طرز میں ڈھل گیا :)
بہت عمدہ لکھا ہے بہنا۔۔بہت سی داد !
البتہ جن جن ہستیوں کا تذکرہ ہوا۔۔۔۔۔ان تک پہنچنے کے لیے شاید بار بار پڑھنا پڑے:battingeyelashes:
 
لاریب مرزا

کچھ اندازے تو ہم نے بھی لگائے تھے۔ :) ان ہستیوں کو ذہن میں رکھ کے تحریر کو دوبارہ پڑھیں گی تو اور لطف اٹھائیں گی۔ :)
غالب کی بھتیجی جیہ ہیں۔
پانپ بچارے غالباً ابن سعید کو کہا گیا۔
اردو محفل کے سدا کے بیٹھکو غالباً شمشاد صاحب ہیں۔
گولڈ میڈلسٹ آپ کے بھائی شاکر صاحب ہیں۔
لیپ ٹاپ جیتنے والی عائشہ عزیز ہیں۔ :)
اور اور اور
بزرگ چچا جان شاید الف عین انکل ہیں۔
باقی ہم نہیں بوجھ سکے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ادھر وہ مالک مکان محترم مسکین انداز میں بولتے بڑا مصروف ہوں ، مشکل سے سال میں دو چار بار آتے ، سالگرہ منانے چار پانچ کچھ چیزاں لے آتے اپنی زنبیل میں ڈال کے ، پھر اگلے سال تک راوی ان کے لیے فرصت ہی فرصت چین ہی چین لکھتا چلا جاتا۔
یہ قبلہ نبیل کا ذکرِ خیر ہے، ہَو! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دوسرے ایک وہ مکان مالک ہیں ٹوپیاں بدل بدل کے جادو دکھانے والے ، سو الفاظ کا ایک سوال پوچھو تو ایک لفظ کا جواب ملتا۔ کوئی خاتون امور خانہ داری میں کوئی ٹوٹکا پوچھ لے کہ باورچی خانے میں سالن بناتے ہوئے غلطی سے ایپرن نہیں پہنی تھی ، تیل مسالے کے چھینٹے اڑ گئے کرتے پر ۔۔۔ صفائی کا کوئی ٹوٹکا ہے کیا؟ تو گھس کے آ کے کھٹاک سے یک لفظی جواب دیتے : قینچی !!
اور یہ رہے جنابِ زیک صاحب محترم! :)
 
عینی مروت

محفلین
کچھ اندازے تو ہم نے بھی لگائے تھے۔ :) ان ہستیوں کو ذہن میں رکھ کے تحریر کو دوبارہ پڑھیں گی تو اور لطف اٹھائیں گی۔ :)
اس دفعہ پڑھ کر پہلے سے زیادہ
لطف آیا۔۔:ROFLMAO:

محفل کے نمایاں "صاحبان و صاحبات" کا تذکرہ کس قدر دلچسپ پیرائے میں کیا گیا ہے:applause::heehee:
 
Top