دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس سائنسی دور ہمیں ہر روز نت نئی ایجادات سے متعارف کر واتا رہتا ہے جس سے ہر شعبے میں جدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔

china-tv1.jpg

چین میں ایسا ہی ایک دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ مارکیٹ میں لایا گیا ہے جو آئی فون8 سے زیادہ پتلا ہے، اسے چین کے صوبے شین زین کے ایک اسٹور میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

china-tv2.jpg

اس کی اسکرین صرف 3.65ملی میٹر کی ہےجبکہ 65انچ کے اس ٹی وی کی قیمت 4700پونڈ اور 77انچ کے ٹی وی کی قیمت 16 ہزار پونڈ ہے۔

china-tv4.jpg

یہ ٹی وی اتنا ہلکا ہے کہ آپ اسے صرف انگلیوں کی مدد سے اٹھاسکتے اور کسی بھی شیشے پر ٹانگ سکتے ہیں۔

چینی سینٹرل ٹیلیویڑن نے ماہرین کی ایک ٹیم کو لیباریٹری میں اس ٹی وی کے تجزیے کے لیے بھیجا ہے، اس دوران ایک ماہر کو اسے صرف انگلیوں کی مدد سے اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

china-tv3.jpg

واضح رہے کہ چین اس وقت ٹی وی تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ دنیا میں فروخت ہونیوالے ٹی وی سیٹس میں سے 60فیصد تیار کرتا ہے۔
روزنامہ جنگ
 
Top