بھیا او -ایس- آئی ماڈل کیا بلا ہے!!!

تفسیر

محفلین

بھیا او-ایس-آی ماڈل کیا بھلا ہے؟


[بھیا، اب ہم کلاس میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں۔
ھمم ۔۔۔
پروفیسر کہہ رہی تھیں کے اگلی کلاس میں ہم پیکٹ اور او-ایس-آئی ماڈل کے بارے میں بات کریں گے۔
ھمم ۔۔۔
آپ سن رہے ہیں یا نہیں بھیا۔۔۔
ھمم ۔۔۔
بھیییییییییییییییییییییییییییا۔۔۔

ارے ارے چلا کیوں رہی ہو۔۔۔ کیا ہوا ۔۔۔۔ آگ لگی ہے کہیں۔۔۔
آپ نےمیری ایک بات بھی نہیں سننی۔۔۔
سب سنی ۔۔۔
بتائیں کیا؟۔۔۔
ننھی مننی کا پیکٹ آیا ہے۔۔۔
آپ بےتکی باتیں کر رہے ہیں۔۔۔
مجھے کیا پتہ ۔۔۔ میرے نام تھوڑی آیا ہے۔۔۔
میں امی سے پوچھتی ہوں ۔۔۔ آپ کیوں ایسی باتیں کررہے ہیں۔
بھیا۔۔۔ آپ نےسچ کہا ۔۔۔ باجو نےمجھے یہ پیکٹ بھیجا ہے۔
مجھےنہیں بھیجا ۔۔۔ :cry:
آپ نےان کے عید کارڈ کا جواب نہیں دیا تھا نا۔۔۔
کونسا عید کارڈ ۔۔۔
وہ والا جو عید کارڈ تھریڈ میں ہے۔
اس لیے وہ آپ سے ناراض تھیں۔۔۔
ھمم۔۔۔:mad:
 

تفسیر

محفلین


بھیا۔ یہ باکس تو بہت بڑا ہے۔۔۔۔ اس پرایک طرف اپلیکیشن لکھا ہے اور دوسری طرف انفارمیشن
ھمم۔۔۔
ننھی نے چھوٹا گفٹ رکھاہوگا۔ اس لیے باکس بڑا ہے۔ کھول کر دیکھو۔
01haha.gif


یہ کیا :?:
اس میں تو ایک اور باکس ہے۔۔۔۔ اس پر ایک طرف پریزینٹیشن اور دوسری طرف پھر انفارمیشن لکھا ہے۔
ھمم ۔۔۔
بھیا۔ آج اپ نے یہ ھمم ۔۔۔ھمم کیا لگارکھی ہے ۔۔۔
اس باکس کو بھی کھولو۔۔۔
ارے اس میں بھی ایک اور باکس ہے اس پرایک طرف سیشن اور دوسری طرف انفارمیشن لکھا ہے
ھمم ۔۔۔
اس کو کھولو۔۔۔
ایک اور باکس ہے ۔ بھیا اس پر ٹرانسپورٹ اور سیگمنٹ لکھا ہے۔
ھمم ۔۔۔
مگر اس میں ایک اور باکس ہے ۔۔۔
ھمم ۔۔۔
بھیا اگر آپ نے ایک اور بار ھمم کی تو میں آپ کو ھمم میں تبدیل کردوں گی۔:twisted:
اچھا ۔۔۔ اس باکس پر کیا لکھا ہے۔
نیٹ ورک اور ڈیٹا گرام۔۔۔۔
بھیا۔۔۔ میں بالکل کنفیوز ہوں:confused:
مگر اس میں ایک اور باکس ہے۔ :roll:
اس پر کیا لکھا ہے۔ :?:
ڈیٹالنک اور فریم ۔۔۔
میری تو سمجھ نہیں آرہی کے باجو کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔ مگر یہاں ایک اور با کس ہے۔ :?
اس پر بھی کچھ لکھا ہے۔
کیا۔۔۔
فزیکل اور بِٹس
یہ توگانا ہے۔۔۔۔گیٹ فزیکل۔۔۔اچھا گانا تھا۔ کیا ٹائٹل تھا اس کا ۔۔۔
بھیا یہ فلم “ لیٹس گیٹ فزیکل“ کا گانا ہے جس میں اولیویا نیوٹن جون او ر جون ٹرولٹا تھے اور اولیویا نیوٹن جون نےگایا تھا
باجو اس گانے کو پسند نہیں کریں گی۔
01haha.gif

اچھا تو پھراس باکس کو کھولو۔۔۔۔
فائنلی ۔۔ یہ آخری باکس تھا اس میں تو صرف ایک پرچہ ہے ۔۔۔
سب کتنے باکس ہیں؟
سات ۔۔۔
بھیا۔۔۔ یہ مذاق ہے۔ باجو نےمذاق کیاہے۔۔۔
01haha.gif


کھول کر پڑھو توسہی۔۔۔
اس لکھا ہے کہ “سادیہ اس نمبر 0800833833 پر کال کرو اور ان کو یہ آئی ڈی نمبردو۔۔۔ MTCN- 159-335-6393
بھیا، باجو تھوڑی سی۔۔۔میرا مطلب ہے ذرا سی۔۔۔
۔۔۔نا۔۔ نا۔۔۔ بہن کوایسا نہیں کہتے ۔۔۔ اس نمبر کو کال کرکے دیکھو۔۔۔
بھیا ۔۔۔ آپ کو یقین نہیں آئےگا۔۔۔:Onphone:
بتا کردیکھو۔۔۔۔ :lol:
یہ ویسٹرن یونین کا آفس ہے۔ اور باجو نے وہاں پرمجھےعیدی وائر کی ہے۔:D
اس میں میرا کتنا حصہ ہے؟۔۔۔۔
بھیا آپ کو بائینری آتی ہے۔ ;-)
آتی ہے۔
اس میں ایک صفرہوتا ہے
ہوتا ہے۔ ;-)
وہ باجو نے آپ کو بھیجا ہے۔
ننھی مننی۔۔۔ :mad:
 

تفسیر

محفلین


بھیا۔۔۔۔
آپ نے مجھے اپنی چالاکی سےالجھادیا۔۔۔ آپ مجھےانٹرنیٹ پیکٹ کے متعلق بتائیں نا۔ :lol:
بتا تودیا۔۔۔ :?
بدھو بھیا ۔۔۔ یہ تو باجو کی پیکٹ کی بات تھی۔
01haha.gif

اچھا میں تو یہی سمجھ رہا تھا کہ ہم انٹرنیٹ پیکٹ کی بات کررہے تھے۔۔۔:lol:
واٹ ۔۔۔۔:shock:

ارے بھئی ۔۔۔۔۔
اپلیکیشن لئیر ( Application Layer )
پریزینٹیشن لئیر ( Presentation Layer )
سیشن لئیر ( Session Layer )
ٹرانسپورٹ لئیر( Transport Layer )
نیٹ ورک لئیر( Network Layer )
ڈیٹالنک لئیر( Data link Layer )
فزیکل لئیر( Physical Layer )

یہ کمپیوٹر کیمیونیکیشن ماڈل کے پرت ہیں جن کو انگلش میں لئیر (Layers) کہتے ہیں۔ کمپیوٹر میں یہ لئیرز سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کی مدد سے بنتی ہیں۔ تمہارے پروگرام جیسے فوٹو شاپ ، مائکرو سافٹ ورڈز، آوٹ لُک ای میل وغیرہ ، اپلیکیشن لئیر سےگفتگو ( کیمیونیکیٹ) کرتے ہیں۔ یہ گفتگو انفارمیشن پیکٹ یونٹ کہلاتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر ماڈل کی زبان میں ساتویں منزل ( Layer 7) کہلاتی ہیں۔
 

تفسیر

محفلین


بس بھیا ۔۔۔ آپ نے بات کہاں سے اٹھائی اور کہاں پہنچادی ۔۔۔ باجو تو میری عیدی کی بات کررہی تھیں۔

میری ننھی مننی بہت اسمارٹ ہیں ۔۔۔ وہ تمہیں او ۔ایس۔ آئی ریفرینس ماڈل کا سبق پڑھا رہی تھیں۔ :D

یہ کیا ہوتا ہے؟
اوپن سسٹم انٹر کنیکشن ریفرینس ماڈل۔ ایک نیٹ ورک بنانے کا ماڈل ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر نیٹ ورک ڈیزائن کے جاتے ہیں۔ اس کو ہائی ارکیکل اسٹریکچر فور نیٹ ورک ڈیزائن بھی کہتے ہیں۔
اب میں رو دوں گی۔۔۔۔
cry_smile.gif

کیوں کیا تم کو کسی سے عشق ہوگیا۔۔۔
بھیییییییییییییییییا۔

چلو بتاؤ ۔۔۔اب تک کیا مشکل تھا۔۔۔اچھا چلو تم سوال کرو اور میں جواب دوں گا۔۔۔۔ :?:

انٹرنیشنل آرگینائزیشن ۔۔۔ بلاپ بلاپ بیز بیز پیٹو بسمال
بلاپ بلاپ بیز بیز۔۔۔ ہا ہا ہا ۔۔۔ کیا تمہارے پیٹ میں درد ہورہا ہے
ہاں آپ کی باتوں سے ۔۔۔
angry_smile.gif


او کے۔۔۔ انٹرنیشنل آرگینائزیشن آف اسٹنڈرڈ ( IOS ) ۔۔۔1947 میں قائم ہوئی ۔ دینا کے تقریباً تمام ممالک اس کے ممبر ہیں۔ یہ آرگینائزیشن، اسٹنڈرڈ بناتی ہے اور ان اسٹنڈرڈ کو پھیلاتی ہے۔ یہ نا صرف الیکٹریکل بلکہ تمام دوسری چیزوں کے لیے بھی اسٹینڈرڈ بناتی ہے۔ اس آرگینائزیشن کا مقصد چیزوں کے استعمال کرنے والوں کی حفاظت ہے کیونکہ سارے ممالک اس کےممبر ہیں۔ وہ اپنے اپنےملکوں میں ان اسٹینڈرڈ کو اپناتے ہیں۔

اوپن سسٹم انٹر کنیکشن ریفرینس ماڈل ۔۔۔۔OSI Model

1982 سے پہلے آئی۔ بی۔ ایم ، زیروکس اور ڈیجیٹل نام کی کمپنیاں اپنےاپنے نیٹ ورک بناتی تھیں جو مزے مزے سے کام کرتے تھے ۔ مگر ایک دوسرے سے بات کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔ انٹرنیشنل آرگینائزیشن آف اسٹنڈرڈ نےان نیٹ ورک کو سمجھا اور نیٹ ورک کا ایک اسٹینڈرڈ بنایا۔ اس اسٹنڈرڈ میں آپ لئیرز کے اندر اندر کوئی بھی من مانی کریں لیکن جب نیٹ ورک ایک دوسرے بات چیت کریں تو وہ ایک دوسرے کی بات سنیں اور ایک دوسرے سے شرافت سے پیش آئیں۔ یہ اوپن سسٹم انٹر کنیکشن ریفرینس ماڈل کہلاتا ہے۔ اس کا مخفف او۔ایس۔ آئی ماڈل ۔۔۔۔OSI Model بھی ہے۔

اور یہ ہائی پائی وائ شائ آرکیکل اسٹریکچر کیا ہوتا ہے۔
Thinking.gif

تمہارا مطلب ہائی آرکیکل اسٹریکچر فور نیٹ ورک ڈیزائن۔ :?:
میں نے بھی تو یہ ہی کہا۔ :icon17: :p

Hierarchy جیسا کے نام سے ظاہر ہے ڈکٹیٹرشپ اورعوام کو لوٹنے کا نام ہے۔

بھیا۔۔۔آپ کا کان ادھر لایئے۔۔۔۔:lol:
کیوں:?:
تاکہ میں اس کی Hierarchy بناؤں :lol:

اوکے تم نے تصویروں مصر کے پیرامیڈ دیکھے ہیں ۔ وہ ہائی آرکیکل اسٹراکچر ہیں۔

اگر تم پیرامیڈ کو دیکھو تو سب سے اوپر ایک اینٹ ہے۔ جس کے نیچے دو اور اس کے نیچے چار ۔یعنی ہراوپری قطارکی اینٹیٹں اپنے نیچے والی اینٹوں سے پیار اور محبت کررہی ہے۔ اور اس پیار محبت کا نتجہ سے اینٹوں تعداد بڑھتی جاتی ہے۔
01haha.gif


بھیا:eek:
 

تفسیر

محفلین


بھیا یہ نمبر سات، سات لیئر اور سات منزلیں ۔۔۔

فرض کو کہ باجو سامنے والی بلڈنگ میں ساتویں منزل پر رہتی ہیں۔ تمہاری بلڈنگ بھی سات منزلہ ہے۔ درمیان میں گلی کی لمبائی ہے۔ سمجھی

جی۔:NO:

امی نے کہا سادیہ۔۔۔ فون کام نہیں کررہا ۔ جاؤ باجوسے کہو آم کا لےآچار لائے ۔۔۔ مگرسادیہ تمہارے ابا دس منٹ میں آنے والے ہیں۔

بھیا۔۔۔:roll:
سننو تو سہی ۔۔۔امی کیا ہوئیں ۔۔۔
امی، امی ہوئیں۔۔۔۔۔:lol:
ویسے میں امی سے کہوں گی ۔ بھیا کس مرض کی دوا ہیں ۔۔۔ان کو بھیجونا۔
01haha.gif

نہیں پاگل ۔۔۔ امی اپلیکیشن ہوئیں۔۔۔
اچھا امی کب سے اپلیکیشن ہوگئیں۔۔۔ :?
ہاں انہوں نے تم کو ایک مسیج دیا۔
تو میں کیا ہوئی ۔۔ اگر امی اپلیکیشن ہوئیں۔۔۔
تم پی- ڈی- یو Packet Data Unit ۔۔۔انفارمیشن کا ایک پیکٹ ہوئی جومیسج کو اپنےساتھ لیکر چلی ۔ جب تم چھٹی منزل پر پہنچی تو پریزینٹیشن بہن سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا بہن کہاں چلیں۔۔۔ تم نے کہا کہ باجو کے پاس ۔۔۔ اس نے کہا کہ تم اس بلڈنگ میں میری جڑواں بہن پریزنٹیشن سے مل لینا ۔۔۔ یہ لو کچھ چیزیں اپنےساتھ رکھ لو۔

بھائی جان کیا میری پاکٹ ۔۔۔ ارر ارر ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ پیکٹ اتنی بڑی ہے کہ میں یہ چیزیں رکھ لوں گی۔

ہاں تمہارے پیکٹ کا سائیز کافی بڑا ہے۔ تمہیں ہر منزل پر ایک بہن ملے گی جو اپنی جڑواں کے لیے کچھ بھیجنا چاہیےگئی۔

واؤ بھیا یہ پیکٹ نہیں یہ تو تھیلا ہوگیا۔

ہاں جب ہی ہر منزل پراس کا نام بدل جاتا ہے چوتھی منزل پر اس کا نام سگمنٹ ہے، تیسری پر ڈیٹا گرام ، دوسری پر فریم اور پہلی پر بٹس۔۔۔

توسیشن ، ٹرانسپورٹ ، نیٹ ورک ، ڈیٹا لنک اور فزیکل فلور سے بہنوں کے تحفہ لیکر تم سڑک کراس کروگی۔یہ سڑک تم یعنی پیکٹ کا میڈیم Medium ہے جس پر پیکٹ سفر کرتا ہے۔اور پہلی منزل سے ساتوں منزل یک سب کے تحفے دیتی ساتویں منزل پر باجو کے پاس پہنچو گی اور ماں کا مسیج باجو کو دے دوگی۔

اور میں واپس آجاؤں گی۔
نہیں تو پھنس گئیں۔ باجو نے کہا اب تم میرے ساتھ رہا کرو۔
01haha.gif

مگر بھیا اگر میں راستے میں کھوجاتی۔۔۔۔
امی نے تم کو دس منٹ دے تھے۔ پیکٹ کو بھی Time to Live دیا جاتا ہے۔ اگر وہ اپنا اس وقت میں اپنا سفر پورا نہ کرسکے ۔تو وہ پاکستانی خود کش کہلاتا ہے۔
01haha.gif

 

تفسیر

محفلین


بھیا۔۔ اب میری سمجھ میں یہ سب آگیا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب بھی آپ سے کوئی بات پوچھوتو اس کو ایسا گھوما پھراتے ہیں کہ آدمی ایک لٹو کی طرح گھوم جاتا ہے۔

اچھا وہ کیسے!:hmm:
صاف صاف بات تھی۔ :D
وہ کیا۔:?:

ہم میسج بھیجنے والے کمپیوٹر سے شروع کرتے ہیں جس میں ایک اپلیکیشن پروگرام کچھ انفارمیشن کو دوسرے کمپیوٹر میں بھیجنا چاہتی ہے۔ اس انفارمیشن کو ہم پیکٹ کہتے ہیں۔
سمجھ رہیے ہیں نا۔:p

سمجھ رہا ہوں۔ :-(

کمپیوٹرز میں میسج بھیجنے کے لیے پرت یا لیئیرز میں سے گزرنا پڑتا ہے۔
ہے نا۔:D

جی۔

ہر لیئر کا ایک مخصوص کام ہے۔ بولیں ہاں

بولیں ہاں

بھیا۔۔ ہاں بولیں

بھیا۔۔ ہاں بولیں

مجھے رپیٹ نہ کریں ورنہ میں آپ سے بات نہیں کرتی۔۔۔

اچھا چلو ۔۔۔ میں نے ہاں کہہ دیا۔۔۔

اس پیکٹ میں ہر پرت یا لئیر پر اور بھی انفارمیشن ڈال دی جاتی ہے جو دوسرے کمپیوٹر میں اس کی جیسی لئیر سے کیمیونیکیٹ کرنے کے لیئے ضروری ہے۔

ٹھیک۔۔۔ :)

یہ میسج آخری لئیر یا پرت سےگزر کر میڈیم پرداخل ہوتا ہےsmile_tongue

بولیں۔۔۔

ہاں۔۔۔

جب یہ پیکٹ دوسرے کمپیوٹر پر پہنچتا ہے تو ہر پرت میں کنڑول انفارمیشن کی ہدایت کے مطابق ڈیٹا پرعمل کیا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ آخرمیں صرف میں مسیج رہ جاتا ہے جو وہ اپلیکیشبن پروگرام کو مل جاتا ہے۔

بولیں زبردست :lol:

زبردست :D

اس کیمیونیکیشن کےلئے او- ایس- آی ماڈل استعمال ہوتا ہے۔ جس میں سات لئیر ہوتے ہیں

ان کے نام

اپلیکیشن - لئیر نمبر 1
پریزنٹیشن - لئیر نمبر 2
سیشن - لئیر نمبر 3
ٹرانسپورٹ - لئیر نمبر 4
نیٹ ورک - لئیر نمبر 5
ڈیٹا لنک - لئیر نمبر 6
فزیکل ۔ لئیر نمبر 7

صحیح ہے بھیا۔۔۔ thDancing_Doll

بالکل ۔۔۔:clapping:
 

تفسیر

محفلین


صرف ایک بات
وہ کیا بھیا۔۔۔ ابھی کچھ اور بھی باقی ہے۔۔۔

جب انفارمیشن اوپری تین لئیر ہرہوتی ہے تو ہم اس کو پی۔ڈی۔یو Packet Data Unit کا نام دیتے ہیں۔ جب پی۔ڈی۔یو، ٹرانسپورٹ لئیر پرہوتا ہے تو پی۔ڈی۔یو کےننےمنے حصے بنادیتےہیں۔ اوراس کے شروع اور آخر میں کچھ کنٹرول انفارمیشن ایڈ کردیتے ہیں اب یہ پورا پیکیج ، سیگمنٹ کہلاتا ہے۔
شروع میں ایڈ کی وہی انفارمیشن ہیڈر کہلاتی ہے اور بعد میں ایڈ کی ہوئی انفارمیشن ٹریلر کہلاتی ہے۔
جب یہ سیگمنٹ نیٹ ورک لئیر پر پہنچتا ہے تو وہی عمل پھر سےدوہراتے ہیں ۔ یعنی سیگمنٹ کےشروع میں ہیڈر اور آخر میں ٹریلر لگا کر اس کو فریم کہتے ہیں۔
فزیکل لئیر پر یہ فریم صرف بٹس میں یعنی ایک اور صفر میں تبدیل کرکےمیڈیم پر بھیج دیا جاتا ہے

او بھائی جان آپ بہت بُرے ہیں۔ :twisted:
اب میں نے کیا کیا۔۔۔۔۔ :shock:
میں سب سمجھ گئی تھی اورہ آپ نےایک اور پخ لڑادی ۔
تم پرواہ نہ کرو ۔۔۔

ہم پیکٹ پر علحیدہ سے بات کریں گے۔۔۔ میں صرف تم کو پیکٹ ڈیٹا یونٹ، سیگمنٹ ، پیکٹ ،ڈیٹا گرام، اور بسٹس کی ٹرمینولوجی بتا رہا تھا۔
ویسے جب تم اپنی باجو سے کو شکریہ کے لیے کال کرو ۔۔۔ کہنا۔۔۔

لڈو
اس کا کیا مطلب ۔۔۔:shock:
وہ سمجھ جائیں گی۔۔۔۔:D
 

تفسیر

محفلین

لیئر نمبر | ہوسٹ اے | انفارمیشن | ہوسٹ بی 7 | اپلیکیشن لیئر | پیکیٹ ڈیٹا یونٹ | اپلیکیشن لیئر 6 | پریزینٹیشن لیئر | پیکیٹ ڈیٹا یونٹ | پریزینٹیشن لیئر 5 | سیشن لیئر | پیکیٹ ڈیٹا یونٹ | سیشن لیئر 4 | ٹرانسپورٹ لیئر | سیگمنٹ | ٹرانسپورٹ لیئر 3 | نیٹ ورک لیئر | ڈیٹاگرام | نیٹ ورک لیئر 2 | ڈیٹالنک لیئر | فریم | ڈیٹالنک لیئر 1 | فزیکل لیئر | بِٹس | فزیکل لیئر
 

تفسیر

محفلین


لیئر نمبر | لیئرز | لیئرز کے کام 7 | اپلیکیشن | اپلیکیشن کے لیے نیٹ ورک کی سروسیس مہیا کرنا 6 | پریزینٹیشن | ڈیٹا کومختلف صورتوں سے ظاہر کرنا 5 | سیشن | ہوسٹ کےدرمیان کیمیونیکیشن 4 | ٹرانسپورٹ | آخر سے آخر تک کا کیمیونیکیشن 3 | نیٹ ورک | ایڈریس اور سب سے اچھا راستہ تلاش کرنا 2 | ڈیٹالنک | میڈیم میں داخلہ اور کمپیوٹر کا ہارڈوئیر ایڈریس 1 | فزیکل | بائینری میں مسیج بھیجنا
 

تفسیر

محفلین


فرہنگ


ڈیٹاگرام (Datagram)
ڈیٹا گرام بائینری ڈیٹا کا ایک یونٹ ہے جو نیٹ ورک میں سفر کررہا ہے ۔ جب ایک میسج کو انجام دہی اور معتبری بڑھانے کے لیے سافٹ وئیر یا ہارڈوئیر کے ذریعہ چھوٹےچھوٹے پیکٹ میں تقسیم کردیا جائے تو وہ پیکٹ ڈیٹا گرام کہلاتے ہیں۔

اینکیپسولیشن (Encapsulation)
جب ڈیٹا یونیٹ (پی۔ڈی-یو) اوپری لئیرز سے نیچلی لئیرز کی طرف سفر کرتا ہے تو نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ لئیرز کی پرٹوکالیں اس پہ۔ڈی-یو میں ہیڈرس اور ٹریلرس لگاتی ہیں۔جس طرح ایک لفافہ میں ایک پرچہ رکھتے ہیں یا ایک کپڑےکو کسی چیز سےلپٹ دیتے ہیں اسی طرح ڈیٹااینکیپسولیشن کا مقصد بھی ڈیٹا کو پرٹوکالوں کے ہیڈرس اور ٹریلرس کے درمیان کرنا ہوتا ہے۔

فریم (Frame)
فریم ایک مکمل ڈیٹا یونٹ ہے جس میں کنٹرول ، ایڈریس اور پروٹوکال کی انفارمیشن موجود ہوتی ہیں۔ عموماً فریم سے بِٹس یکے بعد دیگرے سیریلی منتقل کی جاتی ہیں۔ فریم ڈیٹا لنک لئیر پر بنتے ہیں۔

لئیر 1: فزیکل (Layer 1: Physical)
فزیکل لئیر کا کام فریم کے ڈیٹا کو بِٹس میں تبدیل کرکے یکے بعد دیگرے ( سیریلی) کیمیونیکیشن سرکٹس ( مثلاً کیبل) کے ذریعہ اس کی منزل کی جانب بھیج دے۔ اس کام کے لیے جو میڈیم استعمال ہوتے ہیں وہ ٹویسٹیڈ پیئر ، کوایکسیل کیبل، فائبر آپٹکس کیبل وغیرہ ہیں۔

لئیر 2 : ڈیٹالنک (Layer 2: DataLink)
دو نیٹ ورک کے درمیان ڈیٹا کو منتقل کرنے کے عملی طریقہ کار مہیا کرتی ہے۔ ان میں ٹرانسمیشن کے دوران پیدا ہونے والی خرابیاں کوصحیح کرنا، ڈیٹا کے لنک کو شروع یا ختم کرنا، بِٹس کو فریم بنانا، میڈیا میں داخلہ کنٹرول اور فلو کنٹرول شامل ہیں۔

لئیر 3 : نیٹ ورک (Layer3: Network)
دوسرے نیٹ ورک ڈیوائیس میں اپنے پئیر سے نیٹ ورک کنیکشن ملاتی اور توڑتی ہے۔ اور یوزرس کے درمیان ڈیٹا منتقل کرنے کی ذمدار ہے۔ اس کام کے لیے روائٹنگ اور سوئچینگ ایلگوردیم استعمال کرتی ہے۔

لئیر 4 : ٹراسپورٹ ( Layer 4: Transport)
مختلف سسٹم اور ان کے ڈیٹا اس خوبی سے منتقل کرتی ہے کے سسٹم کو فرق محسوس نہیں ہوتا۔ اپلیکیشن کو شروع سے آخر تک ایک معتبر اور سستا ڈیٹا ٹرانسفر طریقہ مہیا کرتی ہے۔

لئیر 5 : سیشن ( Layer 5: Session)
دو نیٹ ورک سسٹم کی اپلیکیشن کے درمیان ایک ہی وقت میں دونوں طرف کا آنے جانے کا رابطہ قائم کرتی ہے۔

لئیر 6 : پریزینٹیشن ( Layer 6: Presentation)
اپلیکیشن کو مختلف ڈیٹا کی فورمٹ جاننے سے بری کردتی ہے۔اور یوزرس کو مختلف ربط مضمون کا موقع دیتی ہے۔

لئیر 7: اپلیکیشن (Layer 7: Application)
اس لئیر کا کام اپلیکیشن پروگرام کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ان میں انٹر پروسیس کے لائبریری روٹین بھی شامل ہیں۔

پیکٹ (Packet)
کمپیوٹرنیٹ ورک میں ڈیٹا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے ان کو ایک مقرر طریقہ سے جمع کرنا۔

پیئر۔ٹو۔پئیر (Peer-to-Peer)
اپنے ہی جیسے کمپیوٹر سے کیمیونیکیٹ کرنا۔اور دونوں میں سے کوئی بھی ایک رابطہ قائم کرسکتی ہے۔
او-ایس-آئی ماڈل میں لئیرز ایک دوسرے سے کیمیونیکیٹ کرتی ہیں۔

سیگمنٹ (Segment)
جب پی۔ڈی۔یو کو چھوٹے چھوٹے پیکٹ میں تقسم کیا جاتا ہے تو وہ پیکٹ سیگمنٹ کہلاتے ہیں

 

تیشہ

محفلین


بھیا۔ یہ باکس تو بہت بڑا ہے۔۔۔۔ اس پرایک طرف اپلیکیشن لکھا ہے اور دوسری طرف انفارمیشن
ھمم۔۔۔
ننھی نے چھوٹا گفٹ رکھاہوگا۔ اس لیے باکس بڑا ہے۔ کھول کر دیکھو۔
01haha.gif


یہ کیا :?:
اس میں تو ایک اور باکس ہے۔۔۔۔ اس پر ایک طرف پریزینٹیشن اور دوسری طرف پھر انفارمیشن لکھا ہے۔
ھمم ۔۔۔
بھیا۔ آج اپ نے یہ ھمم ۔۔۔ھمم کیا لگارکھی ہے ۔۔۔
اس باکس کو بھی کھولو۔۔۔
ارے اس میں بھی ایک اور باکس ہے اس پرایک طرف سیشن اور دوسری طرف انفارمیشن لکھا ہے
ھمم ۔۔۔
اس کو کھولو۔۔۔
ایک اور باکس ہے ۔ بھیا اس پر ٹرانسپورٹ اور سیگمنٹ لکھا ہے۔
ھمم ۔۔۔
مگر اس میں ایک اور باکس ہے ۔۔۔
ھمم ۔۔۔
بھیا اگر آپ نے ایک اور بار ھمم کی تو میں آپ کو ھمم میں تبدیل کردوں گی۔:twisted:
اچھا ۔۔۔ اس باکس پر کیا لکھا ہے۔
نیٹ ورک اور ڈیٹا گرام۔۔۔۔
بھیا۔۔۔ میں بالکل کنفیوز ہوں:confused:
مگر اس میں ایک اور باکس ہے۔ :roll:
اس پر کیا لکھا ہے۔ :?:
ڈیٹالنک اور فریم ۔۔۔
میری تو سمجھ نہیں آرہی کے باجو کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔ مگر یہاں ایک اور با کس ہے۔ :?
اس پر بھی کچھ لکھا ہے۔
کیا۔۔۔
فزیکل اور بِٹس
یہ توگانا ہے۔۔۔۔گیٹ فزیکل۔۔۔اچھا گانا تھا۔ کیا ٹائٹل تھا اس کا ۔۔۔
بھیا یہ فلم “ لیٹس گیٹ فزیکل“ کا گانا ہے جس میں اولیویا نیوٹن جون او ر جون ٹرولٹا تھے اور اولیویا نیوٹن جون نےگایا تھا
باجو اس گانے کو پسند نہیں کریں گی۔
01haha.gif

اچھا تو پھراس باکس کو کھولو۔۔۔۔
فائنلی ۔۔ یہ آخری باکس تھا اس میں تو صرف ایک پرچہ ہے ۔۔۔
سب کتنے باکس ہیں؟
سات ۔۔۔
بھیا۔۔۔ یہ مذاق ہے۔ باجو نےمذاق کیاہے۔۔۔
01haha.gif


کھول کر پڑھو توسہی۔۔۔
اس لکھا ہے کہ “سادیہ اس نمبر 0800833833 پر کال کرو اور ان کو یہ آئی ڈی نمبردو۔۔۔ MTCN- 159-335-6393
بھیا، باجو تھوڑی سی۔۔۔میرا مطلب ہے ذرا سی۔۔۔
۔۔۔نا۔۔ نا۔۔۔ بہن کوایسا نہیں کہتے ۔۔۔ اس نمبر کو کال کرکے دیکھو۔۔۔
بھیا ۔۔۔ آپ کو یقین نہیں آئےگا۔۔۔:Onphone:
بتا کردیکھو۔۔۔۔ :lol:
یہ ویسٹرن یونین کا آفس ہے۔ اور باجو نے وہاں پرمجھےعیدی وائر کی ہے۔:D
اس میں میرا کتنا حصہ ہے؟۔۔۔۔
بھیا آپ کو بائینری آتی ہے۔ ;-)
آتی ہے۔
اس میں ایک صفرہوتا ہے
ہوتا ہے۔ ;-)
وہ باجو نے آپ کو بھیجا ہے۔
ننھی مننی۔۔۔ :mad:




ہوںُ ۔۔ تو یہاں میری تعریفیں ہورہی ہیں ۔؟ :grin::grin:
 

تیشہ

محفلین
لڈو
اس کا کیا مطلب ۔۔۔
وہ سمجھ جائیں گی۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی نہیں میں ناسمجھ ہی ہوں ابھی تلک ۔

ہاں البتہ کھانے کی بات ہوتی تو سمجھ آجاتی :(

zzzbbbbnnnn.gif




(بہت معلوماتی تحریر ہے بڑے بھیا ۔ ۔ مجھے اسطرح کی بہت پسند آتیں ہیں ۔ :zabardast1:
 

تفسیر

محفلین
لڈو
اس کا کیا مطلب ۔۔۔
وہ سمجھ جائیں گی۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی نہیں میں ناسمجھ ہی ہوں ابھی تلک ۔

ہاں البتہ کھانے کی بات ہوتی تو سمجھ آجاتی :(

zzzbbbbnnnn.gif




(بہت معلوماتی تحریر ہے بڑے بھیا ۔ ۔ مجھے اسطرح کی بہت پسند آتیں ہیں ۔ :zabardast1:

بوچھو تو جانیں۔۔۔ :hmm:
بتاؤ کس بہن نے عید پر وعدہ کرنے کے باوجود بھی کال نہیں کیا۔۔۔
smile_tongue
 

تیشہ

محفلین
:( بڑے بھیا آپکو چاند رات کیا تھا ناں ۔ ۔ بعد میں میں بزی ہوگئی تھی ، ویسے بھی آپ سے تو ہر چار، پانچ دن بعد بات تو ہوتی ہی رہتی ہے ناں کہ امریکہ کا نمبر میرے فون سے فری کال ہے ۔


آپ فکر ناں کریں ۔ ۔ کل پرسوں کان کھانے کو کرتی ہوں آپکو :grin:
 

تیشہ

محفلین
اب میں دو بار کرچکی ہوں بیل جارہی ہے مگر آپ موجود نہیں ہیں :( اب ؟ میں کل کرلوں گی ۔ آج میں بھی تھوڑا لیٹ ہوئی :(
 
Top