پاکستان بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا کے کھلاڑی بہت اچھا کھیلے۔ پاکستان نے بھی خوب مقابلہ کیا۔ یہ ایک یادگار ٹیسٹ میچ ثابت ہوا۔
کک کک کہاں جی؟ ہم تو وہ ڈھونڈتے ہی رہے۔سمائلس
مذاق برطرف ایک اچھا ٹیسٹ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ویل پلیڈ سری لنکا کہ حوصلے جوان رکھ کر لڑتے رہے اور میچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔
 
کک کک کہاں جی؟ ہم تو وہ ڈھونڈتے ہی رہے۔سمائلس
مذاق برطرف ایک اچھا ٹیسٹ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ویل پلیڈ سری لنکا کہ حوصلے جوان رکھ کر لڑتے رہے اور میچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔
اور اس کے ساتھ ہی محفل کی عارضی گہماگہمی اپنے اختتام کو پہنچی ۔اللہ حافظ
 
محمد وارث

لائبریرین
سری لنکا کے کھلاڑی بہت اچھا کھیلے۔ پاکستان نے بھی خوب مقابلہ کیا۔ یہ ایک یادگار ٹیسٹ میچ ثابت ہوا۔
میرے تو خیال میں چوتھی اننگز میں کوئی مقابلہ نہیں کیا پاکستان نے۔ مجھے تو یونس خان بہت یاد آیا۔

یہ ایک فہرست ہے ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی۔ اس فہرست سے یہ علم تو نہیں ہو رہا کہ یہ کب اپڈیٹ ہوئی لیکن پھر بھی تازہ ترین ہی معلوم ہوتی ہے۔ کچھ رزلٹس

چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں یونس خان چھٹے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں واحد پاکستانی یونس خان ہے۔
اس فہرست میں یونس خان کی اوسط پچاس سے اوپر ہے، صرف سات کھلاڑی ہیں جن کی اوسط چوتھی اننگز میں پچاس سے اوپر ہے۔ لارا، ٹنڈلکر، ڈریوڈ، جیک کیلس، سنگاکارا، جے وردھنے، آملا، سب کی اوسط 35 سے 42 کے درمیان ہے۔
30 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں جس میں چند عظیم ترین نام بھی ہیں، یونس خان کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں سب سے زیادہ ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top